Daily Awaz Times Kuchlak Bazar

Directions

Daily Awaz Times Kuchlak Bazar ملک، صوبے اور شہر کی نیوز، اپڈیٹس، معلومات
اور دلچسپ ویڈیوز کیلئے پاکستان کا سب سے تیز اور فعال ادارے

افسوسناک خبر:​نلی کچلاک سے تعلق رکھنے والے مجیب ملاخیل سڑک کے ایک خوفناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔​انا للہ وانا الیہ...
24/09/2026

افسوسناک خبر:
​نلی کچلاک سے تعلق رکھنے والے مجیب ملاخیل سڑک کے ایک خوفناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

​انا للہ وانا الیہ راجعون۔

​اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

کوئٹہ ایئربیس کے قریب زخمی نوجوان دم توڑ گیاکوئٹہ: سمنگلی سے تعلق رکھنے والے بڑیچ قبیلے کے نوجوان حمزہ، جو محمد نبی کے ص...
24/09/2026

کوئٹہ ایئربیس کے قریب زخمی نوجوان دم توڑ گیا

کوئٹہ: سمنگلی سے تعلق رکھنے والے بڑیچ قبیلے کے نوجوان حمزہ، جو محمد نبی کے صاحبزادے تھے، کو آج سہ پہر کوئٹہ ایئربیس کے قریب زخمی حالت میں پایا گیا۔

ابتدائی طور پر کچھ افراد نے انہیں بولان میڈیکل کمپلیکس (BMC) اسپتال منتقل کیا، جہاں سے انہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں اسپتال ذرائع کے مطابق حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

23/09/2026
🚨 کچلاک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار اور بہادرانہ کارروائی! 🚨​عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ...
22/09/2026

🚨 کچلاک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار اور بہادرانہ کارروائی! 🚨
​عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے کچلاک پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ (اسنیچرز) کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے پولیس کے تمام جوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
​👮‍♂️ بہادرانہ جوابی کارروائی:
ایس ایچ او جمیل الرحمان کاکڑ کی قیادت میں پولیس کی بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 ملزمان کو دھر لیا گیا:
🔴 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
🟢 تیسرا ساتھی درست حالت میں گرفتار
​🔎 کامیاب برآمدات:
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں کا لوٹا گیا مال اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے:
🏍️ 2 عدد چھینی گئی موٹر سائیکلیں
📱 1 عدد چھینا گیا موبائل فون
🔫 وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد پسٹل برامد
​اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جرائم پیشہ عناصر کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنے پر ایس ایچ او جمیل الرحمان کاکڑ اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے بلوچستان پولیس ہمیشہ صفِ اول میں کھڑی ہے! 👏 🇵🇰

*کچلاک تھانہ کے SHO جمیل احمد کی بہترین کارکردگی*کچلاک کے عوام کی جانب سے SHO کچلاک جمیل احمد صاحب کی کارکردگی کو سراہا ...
22/09/2026

*کچلاک تھانہ کے SHO جمیل احمد کی بہترین کارکردگی*

کچلاک کے عوام کی جانب سے SHO کچلاک جمیل احمد صاحب کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

جب سے جمیل احمد صاحب نے بطور SHO کچلاک چارج سنبھالا ہے، علاقے میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔

SHO صاحب عوام دوست پولیسنگ پر یقین رکھتے ہیں، ہر سائل کی بات غور سے سنتے ہیں اور بروقت کارروائی کرتے ہیں۔ گشت کے نظام کو فعال بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ SHO جمیل احمد صاحب اسی جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

چمن /ایس ایچ او محمد حنیفیا کی کارروائی، دو مبینہ ڈاکو گرفتارچمن کے علاقے ژڑہ بند میں ایس ایچ او محمد حنیفیا کی سربراہی ...
21/09/2026

چمن /ایس ایچ او محمد حنیفیا کی کارروائی، دو مبینہ ڈاکو گرفتار

چمن کے علاقے ژڑہ بند میں ایس ایچ او محمد حنیفیا کی سربراہی میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

روزنامہ آواز ٹائمز (خصوصی رپورٹ)کوئٹہ: ایس ایچ او تھانہ ایرپورٹ امین خان جعفر کی زیرِ قیادت پولیس نے مؤثر اور بروقت کارر...
21/09/2026

روزنامہ آواز ٹائمز (خصوصی رپورٹ)
کوئٹہ: ایس ایچ او تھانہ ایرپورٹ امین خان جعفر کی زیرِ قیادت پولیس نے مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم ملک سرور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
​تھانہ ایرپورٹ پولیس کو مطلوب ملزم ملک سرور، جو کہ اغوا کی سنگین واردات اور مقدمے میں روپوش تھا، کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او امین خان جعفر نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی۔ انتہائی حکمتِ عملی سے کی گئی اس کارروائی کے دوران ملزم کو ہتھکڑی لگائی گئی اور اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
​پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف اغوا کے درج شدہ مقدمے کے ساتھ ساتھ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر علیحدہ سے قانونی ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
​عوامی و عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
​ایس ایچ او امین خان جعفر کی اس کامیاب اور باہمت کارروائی پر علاقائی و عوامی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو شدید سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور روپوش ملزمان کے خلاف ایس ایچ او امین جعفر اور ان کی ٹیم کی مسلسل اور بلاحوالہ اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو رہا ہے۔

*میجر جنرل ظفر اقبال* *آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان تعینات*...
19/09/2026

*میجر جنرل ظفر اقبال*
*آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان تعینات*...

گل شیر مسعود ھیڈ محرر پولیس تھانہ جناح ٹاون تعینات
17/09/2026

گل شیر مسعود ھیڈ محرر پولیس تھانہ جناح ٹاون تعینات


Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Kuchlak Bazar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share