31/07/2025
ڈیجیٹل آواران حب نیوز
🌐 حب: واٹر ٹینکر آپریٹرز کا احتجاج ختم، آر سی ڈی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
حب، 31 جولائی 2025 – واٹر ٹینکر آپریٹرز کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حب کی کارروائیوں کے خلاف کیا جانے والا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔
احتجاج کے دوران صبح 7:30 بجے تحصیل باب بلوچستان اور ضلعی دفتر کے سامنے مین آر سی ڈی روڈ کو بلاک کیا گیا تھا، جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی تھی۔
تاہم، ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد مسئلے کا حل نکالا گیا، اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ مظاہرین نے پرامن احتجاج کے اختتام کا اعلان کیا۔