23/08/2026
لاپتہ افراد کا بیانیہ: حقیقت یا ریاست مخالف پروپیگنڈا؟
لاپتہ افراد کے نام پر برسوں سے ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دے کر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ مگر جب خود بعض افراد کے بیانات میں ایجنٹوں، خفیہ راستوں، تفتان کے ذریعے سرحد پار منتقلی اور نامعلوم سہولت کاروں کا ذکر سامنے آئے تو سوال اٹھنا لازمی ہے: ہر کیس کو بغیر تحقیق کے "ریاستی گمشدگی" کیوں قرار دیا جائے؟
حقیقت یہ ہے کہ ہر کیس کی الگ، شفاف اور ثبوت پر مبنی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ حقیقی متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے، لیکن انسانی المیے کو ریاست مخالف پروپیگنڈے، مسلح گروہوں کی بھرتی اور سرحد پار نیٹ ورکس کو چھپانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔