
19/07/2025
(کیسکو کچلاک کی دانستہ غفلت، واسا فیڈر کے تین کھمبے اور خطرناک تاریں گرنے سے ابنوشی ٹیوب ویل بند)
کچلاک(19 جولائی 2025) کچلاک واسا فیڈر مشرقی بائی پاس پر واقع چار واسا آبنوسی اسکیم کے تین کھمبے تیز ہواؤں اور آندھی کے بغیر زمین پر گرنے اور تاریں پھیلنے کی وجہ سے چاروں ٹیوب ویل بند پڑے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر ایس ڈی او کچلاک کیسکو اور عملہ کی جانب سے مذکورہ جگہ کا معائنہ اور کھدائی کا کام اچانک بند ہونے کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ڈی او کیسکو کچلاک کی دانستہ لاپرواہی کی وجہ سے تین کھمبے اور قیمتی تاریں گزشتہ پانچ دنوں سے زمین پر پڑے رہنے سے نہ صرف شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے بلکہ واسا سرکاری ٹیوب ویل بند ہونے سے پینے کی پانی کی قلت اور شہری پرائیویٹ ٹینکرز سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے کیسکو چیف بلوچستان ، چیف انجینئر بلوچستان ، ایکسین کیسکو اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔