16/08/2026
*سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی فوری مدد کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان*
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات
آپ نے ہمت، بہادری اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا، ہمیں آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عبدالرازق خلجی نے مشکل گھڑی میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کی، وزیراعلیٰ بلوچستان
ایسے بہادر اور فرض شناس نوجوان معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا عبدالرازق خلجی کے جذبۂ انسانیت اور بہادری کو خراجِ تحسین
نوجوان نسل کو عبدالرازق خلجی جیسے باہمت اور انسان دوست نوجوانوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بروقت بہتر علاج علاج معالجے، حوصلہ افزائی اور داد رسی پر عبدالرزاق خلجی اور اس کے بھائیوں کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اظہار تشکر، دعائیں اور نیک خواہشات
کوئٹہ، 16 اگست