Apna Quetta

Apna Quetta News. Chanel

پاکستان کی وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر ...
06/09/2026

پاکستان کی وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے اور یوں وہ وزارت داخلہ کے تحت سنہ 2008 میں قائم کیے جانے والے اس ادارے کے پہلے فوجی سربراہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیکٹا کا کام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی حکمت عملی مرتب کرنا، ایکشن پلان تیار کرنا، مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانا اور وفاقی حکومت کو پیش رفت سے آگاہ کرنا ہے۔ نیکٹا کو ماضی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تشکیل دیے گئے 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔

اس ضمن میں جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی یہ تعیناتی تین سال کے لیے ’سیکنڈمنٹ‘ (یعنی سادہ الفاظ میں ڈیپوٹیشن) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر اس سے قبل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے انٹرنل ونگ، جسے ’ڈی جی سی‘ کہا جاتا ہے، کے سربراہ رہے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری وفاقی حکومت کی منظوری سے کی گئی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

نیکٹا کے قیام کے بعد سے اس ادارے کی سربراہی مجموعی طور پر پولیس سروس کے افسران کے پاس رہی ہے اور ان میں وہ افسران بھی شامل تھے جنھوں نے سویلین خفیہ ایجنسی انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی بھی باگ ڈور سنبھالے رکھی۔

نیکٹا میں فوجی افسر کو بطور سربراہ لانے کی ضرورت کیوں پڑی؟
پولیس سروس آف پاکستان سے ریٹائر ہونے والے خواجہ خالد فاروق سنہ 2011 سے سنہ 2013 کے درمیان نیکٹا کے سربراہ یعنی نیشنل کوآرڈینیٹر رہ چکے ہیں۔

بی بی سی نیوز اُردو سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ حالیہ تعیناتی سے قبل میجر جنرل فیصل نصیر جس پوزیشن پر تھے، وہ بہت اہم ذمہ داری تھی، جبکہ دوسری جانب نیکٹا کا کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دیتا۔

میر محمد صادق عمرانی — عزم، قربانی اور وفاداری کی روشن مثالمیر محمد صادق عمرانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ان دیرینہ اور نظر...
04/09/2026

میر محمد صادق عمرانی — عزم، قربانی اور وفاداری کی روشن مثال

میر محمد صادق عمرانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ان دیرینہ اور نظریاتی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا بڑا حصہ جمہوریت، عوامی حقوق اور پارٹی کے نظریے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزارا۔ ان کی سیاسی جدوجہد محض اقتدار یا عہدے کے حصول تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کے نظریے اور جمہوری اصولوں سے وابستگی کو برقرار رکھا۔

میر محمد صادق عمرانی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے طویل وابستگی اور قربانیاں پارٹی کارکنوں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آمریت کے ادوار میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنا، سیاسی مشکلات برداشت کرنا، قید و بند کی صعوبتیں جھیلنا اور کوڑوں کی سزا تک برداشت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے نظریے کے ساتھ کس قدر مخلص رہے۔ ایسے کارکن اور رہنما ہی سیاسی جماعتوں کی نظریاتی بنیاد کو مضبوط بناتے ہیں۔

ان کی شخصیت کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کو محض الفاظ تک محدود نہیں رکھتے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے ثابت کرتے رہے ہیں۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سیاسی وابستگی اس بات کی عکاس ہے کہ میر محمد صادق عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نشیب و فراز، مشکل حالات اور سیاسی آزمائشوں میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

میر محمد صادق عمرانی نے اپنی سیاسی جدوجہد میں ہمیشہ عوامی مسائل کو اہمیت دی اور عوام کے حقوق، جمہوری اقدار اور سیاسی کارکنوں کے کردار کو مقدم رکھا۔ ان کا سیاسی سفر نئی نسل کے کارکنوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ نظریاتی سیاست میں مستقل مزاجی، قربانی اور وفاداری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

آج پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن میر محمد صادق عمرانی کی طویل سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ ان شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے پارٹی کے مشکل وقت میں بھی ثابت قدم رہ کر یہ پیغام دیا کہ حقیقی سیاسی کارکن حالات کے بدلنے سے اپنے نظریات نہیں بدلتے۔

میر محمد صادق عمرانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طویل نظریاتی جدوجہد، جمہوریت کے لیے قربانی اور سیاسی وفاداری کی ایک زندہ مثال ہیں۔

04/09/2026

صادق عمرانی کی بلوچستان اسمبلی میں بخت محمد کاکڑ سےتلخ کلامی

ہدایات کہاں سے ملتی ہے تم لوگوں کو۔۔۔؟

مخبریاں کون کون کرتا ہے۔۔ ۔۔؟ سخت تقریر

محترمہ سحر صلاح الدین دوتانی، سپرنٹنڈنٹ (BPS-17)، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، کو سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں قائم بیب...
02/09/2026

محترمہ سحر صلاح الدین دوتانی، سپرنٹنڈنٹ (BPS-17)، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، کو سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں قائم بیبی ڈے کیئر سینٹر کی انچارج تعینات کر دیا گیا ہے۔

محترمہ سحر اس سے قبل کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے والی پہلی صوبائی محتسب اور بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی پہلی اور دوسری چیئرپرسن کی پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

خواتین کے حقوق، فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے شعبے میں وسیع تجربے کے باعث وہ ایک باصلاحیت، committed اور خواتین دوست افسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

وہ بیبی ڈے کیئر سینٹر کی ذمہ داری سنبھالنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون افسر بھی ہیں، جو خواتین کے لیے ایک زیادہ معاون، جامع اور خاندان دوست سرکاری کام کے ماحول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مذمتی بیان: چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کرن بلوچنوشکی میں 8 سالہ معصوم بچی پر تشدد اور مبینہ زیا...
31/08/2026

مذمتی بیان: چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کرن بلوچ

نوشکی میں 8 سالہ معصوم بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت

نوشکی کے علاقے احمدوال میں 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا مبینہ زیادتی اور تشدد کا واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا اور ناقابلِ برداشت ہے۔ اس دلدوز واقعے نے پوری قوم کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

معصوم بچوں کے ساتھ اس نوعیت کے وحشیانہ مظالم کی کسی بھی معاشرے میں گنجائش نہیں ہو سکتی۔

بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اس اندوہناک واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم متاثرہ خاندان کے غم اور درد میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کے حصول تک کمیشن ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل:
ملزمان کی فوری گرفتاری: وزیر اعلیٰ بلوچستان اس واقعے کا فوراً نوٹس لیں اور پولیس و انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

سخت ترین سزا اور انجام: کیس کی فوری اور شفاف تحقیقات مکمل کروا کر ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین اور عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی درندگی کا سوچ بھی نہ سکے۔

مظلوم خاندان کو انصاف: سول ہسپتال کوئٹہ میں جاری پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل انصاف مل سکے۔

کمیشن اس کیس کی تمام تر قانونی و انتظامی پیشرفت پر مکمل نظر رکھے گا اور انصاف کی فراہمی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔کرن بلوچ

30/08/2026

میرے گھر پر ڈرون حملہ سچ بولنے کی سزا ہے۔" — نوابزادہ لشکری رئیسانی

مستونگ میں باغات خالی کرانا نقل مکانی کی طرف اشارہ ہے، بلوچ اور پشتون قبائل کا معاشی قتل ہے۔

25/08/2026

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تيرے ہيں
‎يہ جہاں چيز ہے کيا، لوح و قلم تيرے ہيں

25/08/2026

کاسی روڈ، نزد اللہ ڈنہ روڈ، ایک منی پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ایک بڑے سانحے اور ممکنہ جانی و مالی نقصان سے علاقے کے مکینوں کو محفوظ رکھا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے۔
۔25/8/26

25/08/2026

🚨 کوئٹہ: سرینا ہوٹل کے قریب ایک پلازہ کی اوپری منزل میں آگ لگ گئی🔥
تصویر پہلے کمنٹس میں 👇

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے واقعے کی مزمت پشین : سرانان سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدور...
24/08/2026

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے واقعے کی مزمت

پشین : سرانان سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ، پانچ جاں بحق، ایک زخمی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں اور تعمیراتی مشینری کو نشانہ بنایا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Quetta:

Shortcuts

Share

Category