Badi Chiria بڑی چڑیا

Badi Chiria بڑی چڑیا Exposing lies, defending truth. Badi Chiria, Big Bird

Journalist Niamatullah Khushal We are trying to spread the voice of Balochistan through our channel.

12/09/2026

بلوچستان کے حالات کبھی بھی اتنے خراب نہیں دیکھے !!

کوئٹہ: تھانہ شالکوٹ کی حدود میں پہاڑی پر پکنک کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

12/09/2026

🤔 ارررے باپ رررے اب کیا ہوگا ؟

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی جبکہ زرداری لوگ نئے صوبوں 😁کے خلاف ہیں۔

پنجاب کی وزیراعلی کے ہمسایہ صوبوں سء متعلق بیان پر دکھ ہوا۔ سرفراز بگٹی کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے ...
12/09/2026

پنجاب کی وزیراعلی کے ہمسایہ صوبوں سء متعلق بیان پر دکھ ہوا۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر اتفاقِ رائے ہو جاتا ہے تو صوبائی اسمبلی بھی اس معاملے پر تیار ہے، تاہم نئے صوبے لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف عسکری اور سیاسی قیادت متفق اور یکسو ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتے، البتہ کرپشن میں کمی ضرور کی ہے۔ بلوچستان میں کسی ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی معاہدے کا علم نہیں، تبدیلی کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔ جب تک عہدے پر ہوں، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی، تاہم دشمنوں کے بہکاوے میں آنے والے نوجوانوں کو ضرور قائل کریں گے۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ کے ہمسایہ صوبوں سے متعلق بیان پر دکھ ہوا۔ ہم پاکستان کے لیے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ اللہ نہ کرے کہ پنجاب کو بھی بلوچستان کی طرح دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے 11 لاکھ افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملے کو قومی میڈیا اور دیگر فورمز پر غلط انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔ بلوچستان میں سابق افغان فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی ضرور تھی، تاہم اب ان کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ سابق افغان فورسز کے اہلکاروں کو یہاں پناہ دے کر ہم اپنے لیے دردِ سر نہیں بنانا چاہتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت تمام محکموں میں میرٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ بلوچستان میں ماضی کے مقابلے میں ترقیاتی کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔

سوات کے علاقے مدین میں شٹل کاک برقعہ پہنے یہ خواتین اپنی بیٹی کے لیے انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔ یہ صبر کی انتہا...
12/09/2026

سوات کے علاقے مدین میں شٹل کاک برقعہ پہنے یہ خواتین اپنی بیٹی کے لیے انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔ یہ صبر کی انتہاء ہے۔ ان علاقوں میں خواتین کا گھر سے نکل کر احتجاج کرنا آخری حد سمجھا جاتا ہے۔ سوات اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں یہ تصور عام ہے کہ جب خواتین بھی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں تو سمجھیں لوگوں کا صبر جواب دے چکا ہے اور اب وہ مزید ظلم، زیادتی اور ناانصافی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مدین میں 9 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے دلخرا۔۔ش واقعے نے پورے علاقے کو سوگ اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ دستیاب پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مدین کے علاقے کوز کلے میں بچی اپنے ایک پڑوسی کے گھر گئی جہاں مبینہ طور پر اسے جنسی زیا۔۔ د۔ تی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں فائر۔۔نگ کرکے ق ت ل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم کے حوالے سے جنسی ز۔یا۔۔دتی کے شواہد سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے واقعے میں نامزد اور گرفتار ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر بچی کا پڑوسی اور محکمہ جنگلات کا چوکیدار بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستو۔ل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو بعد ازاں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اب بچی کے لیے انصاف کے مطالبے پر مدین کی خواتین بھی احتجاج میں شامل ہوگئیں ہیں۔ شٹل کاک برقعے پہنے خواتین نے سڑکوں پر نکل کر واضح پیغام دیا کہ ایشمل کسی ایک گھر کی بچی نہیں ہے بلکہ پورے مدین کی بیٹی ہے۔ احتجاج کے دوران خواتین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں، متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور اگر الزام ثابت ہو تو ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ ایسے انسانیت سوز واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ احتجاج میں شریک خواتین نے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور تحقیقات کو کسی دباؤ کے بغیر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک معصوم بچی اپنے ہی علاقے میں محفوظ نہیں تو پھر معاشرے میں تحفظ کے دعووں پر سوال اٹھنا فطری ہے۔

یاد رہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کے لیے ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایات پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹیم میں متعلقہ پولیس افسران شامل ہیں جو واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم خاندان کو فوری اور مکمل انصاف فراہم کرنے، ملزم کو قانون کے مطابق سزا دینے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ان مناظر میں سب سے زیادہ نمایاں پہلو یہی شٹل کاک برقعہ پہنے خواتین ہیں جو سڑک پر کھڑی ہاتھ اٹھا کر انصاف مانگ رہی ہیں۔ جب ایک معاشرے کی خواتین بھی اپنے گھروں سے نکل کر اپنی بیٹی کے لیے انصاف مانگنے پر مجبور ہوجائیں تو سوچیں معاشرہ کس قدر زوال کا شکار ہوچکا ہے۔ عام طور پر خیبرپختونخواہ کے ان علاقوں میں خواتین کا باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا جاتا لیکن یوں خواتین کا باہر نکل کر احتجاج کرنے کا مطلب ہے کہ اب بس۔۔۔!!

ادیب یوسفزئی

خضدار: وڈھ کلی یار محمد سونارو میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی...
11/09/2026

خضدار: وڈھ کلی یار محمد سونارو میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر دھرنا دے دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

11/09/2026

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلباء کو نہ نکالنے کا حکم جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ سرکاری افسروں سے نوکریاں نہ بیجھنے کا حلف لینے کے ساتھ ساتھ خود بھی آئندہ کرپشن نہ کرنے کا حلف دیںسابق صوبائی ...
11/09/2026

وزیراعلیٰ سرکاری افسروں سے نوکریاں نہ بیجھنے کا حلف لینے کے ساتھ ساتھ خود بھی آئندہ کرپشن نہ کرنے کا حلف دیں
سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی

اللہ کرے یہ سچ ثابت ہو جائے۔ البتہ اگر بلوچستان کے یہ افسران وزیراعلی سمیت کعبہ جا کر بھی قسم اٹھائیں اور اسی طرح ہاتھ ا...
11/09/2026

اللہ کرے یہ سچ ثابت ہو جائے۔ البتہ اگر بلوچستان کے یہ افسران وزیراعلی سمیت کعبہ جا کر بھی قسم اٹھائیں اور اسی طرح ہاتھ اٹھا کر حلف دیتے ہوئے کہیں کہ "نوکریاں فروخت کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو" تب بھی عوام کو یقین نہیں آئے گا۔

عوام جواب دیں کیا میں درست ہوں ؟

محکمۂ صحت بلوچستان کی ایک اور انوکھی واردات، معطل ڈاکٹر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ دے دیا گیا جبکہ اسی نوٹیفکیشن میں شامل...
10/09/2026

محکمۂ صحت بلوچستان کی ایک اور انوکھی واردات، معطل ڈاکٹر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ دے دیا گیا جبکہ اسی نوٹیفکیشن میں شامل باقی 17 ڈاکٹر تاحال معطل ہیں۔

Address

Quetta
83700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badi Chiria بڑی چڑیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category