Daily Awam Quetta/ Islamabad

Daily Awam Quetta/ Islamabad آپ کی حقیقی اور غیر جانبدار آواز ، روزنامہ ، عوام کوئٹہ ، اسلام آباد For any query, please feel free to contact our Editorial Desk at below email address.

Daily Awam Quetta, Islamabad is Pakistan’s leading Print & Broadcasting Media Production Company part of Pakistan’s prominent media conglomerate, Awam Group of Newspapers. We're impartial and independent, and every day we create distinctive, world-class content which inform, educate and entertain our viewers across the globe. [email protected]

*حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کچلاک اور سریاب کے درمیان پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر متفق،  منصوبے ہر چھ ماہ میں عم...
07/08/2025

*حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کچلاک اور سریاب کے درمیان پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر متفق، منصوبے ہر چھ ماہ میں عملی پیش رفت شروع ہوجائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*

کوئٹہ، 7 اگست 2025:
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو سستی، باعزت اور تیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر باقاعدہ اتفاق ہوگیا ہے اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس جمعرات کے روز کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی اور منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کو آئندہ چھ ماہ کے اندر قابل عمل بنایا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ اس روٹ پر ابتدائی مشاورت اور فنی و تیکنیکی جائزے مکمل ہو چکے ہیں اور اب منصوبے کے عملی مراحل کا آغاز کیا جا رہا ہے حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ انجن اور بوگیوں کی خریداری پاکستان ریلویز سے کی جائے گی تاکہ منصوبے کو قومی اداروں کے تعاون سے جلد اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جنہوں نے حکومت بلوچستان کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ریلویز چھ ماہ کے اندر مطلوبہ انجن، بوگیاں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جس تیزی اور فعال انداز میں صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں اور پاکستان ریلویز کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی واضح کیا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان ریلویز کی اولین ترجیح ہے اور ادارہ دستیاب انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع کرے گا تاکہ مجوزہ پیپلز ٹرین سروس کی روانی، سہولت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس نہ صرف عوام کو معیاری اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ یہ منصوبہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ سریاب تا کچلاک ریلوے سروس سے مقامی آبادی کو روزگار، کاروبار اور سفر میں بے پناہ آسانی حاصل ہوگی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس منصوبے کے تمام مراحل کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور کسی قسم کی تاخیر یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی ہماری حکومت کا عزم ہے کہ عوام کو وہ سہولیات مہیا کی جائیں جن کا وہ برسوں سے انتظار کر رہے ہیں اجلاس میں پیپلز ٹرین سروس کے ٹریک، اسٹیشنز، سیکورٹی، ٹکٹنگ نظام، آپریشنل ماڈل اور مالی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان میر لیاقت علی لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کوئٹہ عمران خان، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے

04/08/2025

دانش پبلک اسکول کو رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اسمبلی فلور پر معافی نہیں مانگا گیا تو احتجاج کرینگے، قبائلی رہنماؤں کان مہترزئی کی پریس کانفرنس

"ہمارے ایٹمی اثاثے قومی سلامتی کے ضامن ہیں، دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا"~ وزیر اعظم محمد شہب...
29/07/2025

"ہمارے ایٹمی اثاثے قومی سلامتی کے ضامن ہیں، دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا"

~ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس اور ریلوے کے مسافروں کیلئے سہولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

‏🚨بہت ضروری اعلان🚨ریاست و حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جس نے بھی دہشت گردوں کی بنائی گئی ویڈیو، پوسٹر یا کوئی اور اعلان س...
23/07/2025

‏🚨بہت ضروری اعلان🚨
ریاست و حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جس نے بھی دہشت گردوں کی بنائی گئی ویڈیو، پوسٹر یا کوئی اور اعلان سوشل میڈیا (بشمول واٹس ایپ) پر شیئر کیا یا کسی کو بھیجا تو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ اس حرکت کے مرتکب افراد کو دہشت گردوں کی اعانت اور نفرت انگیز / دہشت گردی مواد کو چھاپنے / پھیلانے کا مجرم قرار دیا جائے گا!
براہ کرم یہ خبر سب تک پہنچا دیں۔
شکریہ

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے کرے خیل میں دہشت گردوں نے قبائلی رہنما ملک سردار علی کرے خیل کے گھر پر حملہ کیا او...
22/07/2025

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے کرے خیل میں دہشت گردوں نے قبائلی رہنما ملک سردار علی کرے خیل کے گھر پر حملہ کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، جو کہ مقامی افراد اور قومی لشکر کی بروقت مزاحمت کے باعث ناکام بنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خوارج موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ہلاک شدگان کی لاشیں بعد ازاں ان کے ساتھیوں کے حوالے کر دی گئیں۔

فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ملک سردار علی کرے خیل کی پوری فیملی بحفاظت ہے ۔اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا

مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں  تھا،خاتون کے 5بچے ہیں؛وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ:(نمائندہ عوام )  وزیراعلیٰ بلوچس...
21/07/2025

مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،خاتون کے 5بچے ہیں؛وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:(نمائندہ عوام ) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر جوڑے کو قتل کرنےوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اورمقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی ۔، ایسا نہیں تھا، خاتون کے 5بچے ہیں ،مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیا اور آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،جو بھی کیس میں ملوث ہوگا اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے،ان کاکہناتھا کہ کیس میں 11افراد گرفتار ہو چکے ہیں، مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ میں وکٹم بلیمنگ پر نہیں جاؤں گا، پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہی ہے،اس کیس میں بھی ریاست مظلوموں کے ساتھ ہے، کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا ہے،میں اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے رہا ہوں،ساری ہمدردیاں مقتولین کے ساتھ ہیں،دہرے قتل کیس میں جو بھی ملوث ہوگا اس کو گرفتارکریں گے اور قرار واقعی سزادیں گے،

ان کاکہناتھا کہ لوگوں کو حقائق کا پتہ ہونا چاہئے،اس طرح کے بہت سے جرگے ہوتے ہیں، انہیں روکا بھی گیا ہے،ہم جرگوں کو پروموٹ نہیں کریں گے، ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہے،قبائلی معاشرے کو کسی نے ڈی ویپنائز کرنے کی کوشش نہیں کی،اس طرح کے قتل کا کوئی معاشرہ اجازت نہیں دےسکتا، حکومت کی ذمہ داری ہے غیرقانونی جرگوں کو روکے، ہم آئینی اور قانونی راستوں سے ہی لووں کو انصاف دلوائیں گے۔

16/07/2025

بریکنگ نیوز : قلات میں مسافر بس پر فائرنگ متعدد مسافر زخمی ، ہلاکتوں کا خدشہ

 #دمشق : (عوام ویب ڈیسک)  #اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور اسویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں شدت...
14/07/2025

#دمشق : (عوام ویب ڈیسک) #اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور اسویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں شدت کے بعد شامی وزارت خارجہ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی خودمختاری کا احترام کریں اور علیحدگی پسند باغیوں کی کسی بھی شکل میں حمایت سے گریز کریں۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بغیر کسی ملک کا نام لیے کہا کہ ملک کے تمام سیکیورٹی اور عسکری معاملات، خصوصاً اسلحہ اٹھانے کا اختیار، صرف اور صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔

12/07/2025

بلوچستان میں سلامتی کی مخدوش صورتحال اور صوبائی مخلوط حکومت کی بے حسی ،، ‼️

Daily Awam Quetta/ Islamabad

11/07/2025

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی، 11 جولائی 2025*

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے

تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سرڈاکہ میں مسافروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، حکومت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے:سابق وزیراعلی بلوچستان  نواب ثناءاللہ خ...
11/07/2025

سرڈاکہ میں مسافروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، حکومت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے:سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ‼️

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے ضلع مستونگ کے علاقے سرڈاکہ میں بے گناہ مسافروں کے قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناخت کے بعد مسافروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا ایک کھلی اور سنگین دہشت گردی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ایک پرامن خطہ ہے، جہاں کے عوام امن، بھائی چارے اور باہمی احترام پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چند شرپسند عناصر دانستہ طور پر صوبے کے امن کو خراب کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرڈاکہ جیسے واقعات صوبے کے پُرامن ماحول کو خون آلود کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں، جن کا مقصد نفرت، خوف اور انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، دہشت گردوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو معصوم لوگوں کی جانیں لے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے ایسے واقعات پر صرف رسمی بیانات تک محدود رہیں گے تو عوام کا اعتماد اٹھتا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

11/07/2025

اہم خبر ‼️

اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لئے بند۔

Address

Head Office Awam News HD Jinnah Road
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awam Quetta/ Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awam Quetta/ Islamabad:

Share

Our Story

Daily Awam is a widely circulated Urdu language newspaper of Pakistan, currently publishing from Quetta, Hub and Islamabad. It was launched from Provincial Quetta in 1989, with unflinching commitment to highest journalistic standards, hi-tech innovations and strong focus on consumer needs. Our ambition is to provide news and information that helps our readers enhance and enjoy life. Daily Awam in its portfolio has special-interest supplements and editions that cater to a variety of subjects. We have pioneering trends in Investigative journalism, setting standards and breaking news ground for the last 21th years. Following the ongoing trends in media now Daily Awam has also started its digital platform we are soon launching our webcast and digital broadcasting .

For any queries please send us an email at [email protected] ) https://www.facebook.com/dailyawamquettaislamabad