Balochistan Digital News

Call Directions

Balochistan Digital News Pakistan Time is one and only honest news media of Pakistan we think u all like that

پشتون آباد میں دو مسلح گروہوں کا خطرناک تصادم، پولیس کا بھرپور ایکشن، 4 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف برآمدکوئٹہ: تھانہ پشتون ...
13/09/2026

پشتون آباد میں دو مسلح گروہوں کا خطرناک تصادم، پولیس کا بھرپور ایکشن، 4 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف برآمد

کوئٹہ: تھانہ پشتون آباد کی حدود میں دو مسلح گروہوں کے درمیان مورچہ بند ہو کر شدید فائرنگ نے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کردی۔ مسلح افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کے باعث کسی بڑے جانی سانحے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پشتون آباد فضل الرحمن خلجی نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ کا رخ کیا اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 4 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔ بروقت پولیس ایکشن کے باعث دونوں گروہوں کے درمیان جاری مسلح تصادم ختم ہوا اور صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے قبل قابو میں کرلیا گیا پولیس کی فوری کارروائی نے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے پشتون آباد پولیس کا واضح پیغام: علاقے میں اسلحے کے زور پر قانون ہاتھ میں لینے، فائرنگ اور بدامنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
*رپورٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

13/09/2026

کوئٹہ: جتک اسٹاپ کرکٹ گراؤنڈ میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی کوشش، کھلاڑیوں نے چور بھگا دیے، بعد ازاں مبینہ فائرنگ

کوئٹہ میں صبح سویرے نماز کے بعد جتک اسٹاپ کرکٹ گراؤنڈ میں مبینہ طور پر چوروں نے کھلاڑیوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی کوشش کی

کھلاڑیوں کی جانب سے مزاحمت اور پتھراؤ پر مبینہ چور موقع سے فرار ہوگئے

ویڈیو میں مبینہ چوروں کو گراؤنڈ سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ذرائع کے مطابق فرار ہونے کے بعد مبینہ چوروں نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹ کھلاڑیوں پر شدید فائرنگ کی

تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور شہریوں، خصوصاً نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

رپورٹ ! ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر سینیٹر احمد خان خلجی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ: سینیٹر احمد خان خلجی نے سینیٹر نصیب اللہ ...
11/09/2026

سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر سینیٹر احمد خان خلجی کا اظہارِ تعزیت

کوئٹہ: سینیٹر احمد خان خلجی نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت کی ہے

اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر احمد خان خلجی نے کہا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی کا انتقال بلوچستان اور ملک کے سیاسی و قومی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے

مرحوم نے سیاسی و عوامی سطح پر جو خدمات انجام دیں، انہیں ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

سینیٹر احمد خان خلجی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ و پسماندگان کو صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین
رپورٹ ! ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

انا للہ وانا الیہ راجعون ایک چراغ بجھ گیا۔۔۔وقت سے پہلے ہم سے بچھڑ جانے والے ہمارے نوجوان کزن  وسیم خان ملیزئی  کے انتقا...
11/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

ایک چراغ بجھ گیا۔۔۔
وقت سے پہلے ہم سے بچھڑ جانے والے ہمارے نوجوان کزن وسیم خان ملیزئی کے انتقال کی خبر نے دل کو غمگین اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔
ابھی تو زندگی کی بہار تھی، ابھی تو بہت سے خواب اور امیدیں باقی تھیں، مگر اللہ کی رضا کے آگے ہم سب بے بس ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
رپورٹ ! ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

🚨 بریکنگ نیوز | کوئٹہریونیو ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی کا بڑا اسکینڈل، سیٹلمنٹ دفتر کا تحصیلدار گرفتار؛ قانونگو اور پٹواری...
11/09/2026

🚨 بریکنگ نیوز | کوئٹہ

ریونیو ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی کا بڑا اسکینڈل، سیٹلمنٹ دفتر کا تحصیلدار گرفتار؛ قانونگو اور پٹواری کی تلاش جاری

کوئٹہ: ریونیو ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی، ریکارڈ میں ردوبدل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سیٹلمنٹ دفتر کے تحصیلدار عبدالغفار نوتیزئی کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں تحصیلدار، قانونگو اور پٹواری پر مبینہ ملی بھگت کے ذریعے ریونیو ریکارڈ میں تبدیلی اور انتقالات سے متعلق بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر قانونگو نصرالدین اور پٹواری عنایت اللہ کی گرفتاری کے لیے بھی اینٹی کرپشن ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں اینٹی کرپشن حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

*رپورٹ: بلوچستان ڈیجیٹل نیوز | CEO ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

10/09/2026

بریکنگ نیوز | کوئٹہ ایئرپورٹ

کراچی جانے والے مسافر دوسرے روز بھی ایئرپورٹ پر خوار، جناح ایئر کی پرواز روانہ نہ ہو سکی
کوئٹہ ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی جناح ایئر کی پرواز کے مسافر دوسرے روز بھی روانگی کے منتظر ہیں۔ مسافروں کے مطابق وہ گزشتہ روز سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں، تاہم تاحال پرواز روانہ نہیں کی جا سکی۔
طویل انتظار کے باعث خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے اور متعلقہ حکام و ایئرلائن انتظامیہ کو واضح معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں پرواز کی روانگی کے حوالے سے فوری اور واضح آگاہی دی جائے اور انہیں جلد از جلد کراچی پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔
رپورٹ: بلوچستان ڈیجیٹل نیوز | CEO ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

کوئٹہ ویسٹ: گداگروں/بھکاریوں کے خلاف ضلع انتظامیہ مغرب اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی، 5 خواتین سمیت 9 اف...
10/09/2026

کوئٹہ ویسٹ: گداگروں/بھکاریوں کے خلاف ضلع انتظامیہ مغرب اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی، 5 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار
رپورٹ ! ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی
کوئٹہ ویسٹ (10 ستمبر): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر گداگروں / بھکاریوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر ، اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدارزاق کی جانب سے شہباز ٹاؤن ، جناح ٹاؤن کے اطراف مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر بھیک مانگنے میں ملوث 5 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلئے گئے ۔

ضلع انتظامیہ مغرب نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر بھیک مانگنے کے عمل کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ مغرب کے مطابق شہریوں کی سہولت، عوامی مقامات پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور گداگروں کی روک تھام کے لیے کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلوچستان: پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ، تین ایکسینز کو او ایس ڈی کرنے کی ہدایتکوئ...
10/09/2026

بلوچستان: پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ، تین ایکسینز کو او ایس ڈی کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن گوادر کے مالی معاملات میں سنگین بے ضابطگیوں اور ریکارڈ کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تین ایگزیکٹو انجینئرز (XENs) کو او ایس ڈی کرنے اور قواعد کے تحت کارروائی کی ہدایت کردی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 590.813 ملین روپے کی غیر مجاز واجب الادا رقوم، 492.363 ملین روپے کے ٹینڈر کے بغیر اخراجات اور دیگر مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ریکارڈ، لاگ بکس اور اسٹاک رجسٹر کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سمیت مجاز منظوری کے بغیر واجبات پیدا کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی پی اے سی نے واضح کیا کہ متعلقہ افسران کو اپنا مؤقف اور مکمل دستاویزی ریکارڈ پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، تاہم وضاحت تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داران سے ریکوری اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے کمیٹی نے یہ بھی عندیہ دیا کہ معاملہ سنگین ثابت ہونے کی صورت میں اسے نیب، اینٹی کرپشن یا چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو بھیجا جا سکتا ہے

*رپورٹ: بلوچستان ڈیجیٹل نیوز CEO ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
08/09/2026

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

کوئٹہ: سول اسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر PAC برہم، ادویات کی خریداری اور گمشدگی کا ریکارڈ طلبادویات کی خریداری م...
08/09/2026

کوئٹہ: سول اسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر PAC برہم، ادویات کی خریداری اور گمشدگی کا ریکارڈ طلب

ادویات کی خریداری میں 30.016 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا اعتراض، مرکزی اسٹور سے 22.825 ملین روپے کی ادویات غائب ہونے کا معاملہ بھی زیرِ بحث

رپورٹ: ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے سینڈمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ سے مکمل ریکارڈ اور تسلی بخش وضاحتیں طلب کرلیں PAC کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی اراکین فضل قادر مندوخیل، محمد خان لہڑی، صفیہ فضل، رحمت صالح بلوچ اور ولی محمد نورزئی سمیت محکمہ صحت، آڈٹ، قانون اور سول ہسپتال کے متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سینڈمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے اسپیشل آڈٹ سال 2022-23 کے پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مطلوبہ ریکارڈ بروقت فراہم نہ کرنے اور سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر محکمہ صحت سے سخت جواب طلبی کی چیئرمین PAC اصغر علی ترین نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محکمہ صحت کی جانب سے محض مؤقف پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ کمیٹی کی ہدایات پر عملی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ PAC کا مقصد سرکاری وسائل کے استعمال میں شفافیت، جوابدہی اور مالی نظم و ضبط یقینی بنانا ہے اور کمیٹی کے اختیارات و وقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ادویات کی خریداری میں 30.016 ملین روپے کا آڈٹ اعتراض اجلاس میں 30.016 ملین روپے مالیت کی ادویات کی خریداری سے متعلق آڈٹ پیرا بھی زیر بحث آیا۔ آڈٹ کے مطابق سپلائی آرڈر M/s FDL، پشاور کے نام جاری کیا گیا، جبکہ ادائیگی M/s Health Tech، کوئٹہ کو کی گئی آڈٹ نے سپلائی آرڈرز اور بلوں میں فرق کے علاوہ اسٹاک رجسٹر میں مطلوبہ اندراجات، ڈلیوری چالان اور انسپیکشن رپورٹس کی عدم دستیابی پر بھی اعتراض اٹھایا۔
محکمہ کی جانب سے DAC اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ M/s FDL مینوفیکچرنگ ایجنسی ہے جبکہ M/s Health Tech اس کی مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے۔ تاہم آڈٹ کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق کے دوران متعدد اہم دستاویزات فراہم نہ کیے جانے پر سوالات برقرار رہے چیئرمین PAC نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ ریکارڈ اور وضاحتیں 15 روز کے اندر کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں مرکزی اسٹور سے 22.825 ملین روپے کی ادویات غائب ہونے کا معاملہ
اجلاس میں مالی سال 2019-20 کے دوران مرکزی اسٹور سے 22.825 ملین روپے مالیت کی ادویات کے مبینہ طور پر غائب ہونے کے آڈٹ پیرا کا بھی جائزہ لیا گیا آڈٹ کے مطابق اسٹاک رجسٹر کے ابتدائی اور اختتامی بیلنس میں تضادات سامنے آئے، جبکہ بعض اندراجات بعد از تاریخ کیے جانے کی نشاندہی بھی ہوئی ڈلیوری چالان اور انسپیکشن کمیٹی کی رپورٹس کی عدم دستیابی پر بھی سوالات اٹھائے گئے محکمہ نے DAC اجلاس میں ادویات غائب ہونے کی تردید کی تھی، تاہم آڈٹ تصدیق کے دوران ریکارڈ میں موجود تضادات کی تسلی بخش وضاحت سامنے نہ آنے پر معاملہ PAC کے سامنے برقرار رہا چیئرمین PAC نے کہا کہ صرف ملازمین کو معطل کرنا کافی نہیں، بلکہ اصل ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے کمیٹی اراکین نے بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آڈٹ پیرا پر یہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہے اور محکمہ صحت کو متعدد مواقع فراہم کیے جاچکے ہیں، مگر تاحال مطلوبہ پیش رفت نہیں ہوسکی چیئرمین PAC نے خبردار کیا کہ اگر مکمل ریکارڈ اور تسلی بخش وضاحت پیش نہ کی گئی تو معاملہ قومی احتساب بیورو (NAB) کو بھجوانے یا FIR کے اندراج کی سفارش پر غور کیا جائے گا انہوں نے محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آرہے۔ انہوں نے بعض معطل ملازمین کے مبینہ طور پر اب بھی دفاتر میں حاضری دینے کی اطلاعات کا بھی نوٹس لیا چیئرمین PAC نے واضح کیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اجلاسوں میں مکمل تیاری کے ساتھ شرکت نہ کرنے کی صورتحال آئندہ برداشت نہیں کی جائے گی اور معاملے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ رپورٹ اسمبلی میں بھی پیش کی جائے گی اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے دونوں آڈٹ پیراز سے متعلق تمام مطلوبہ ریکارڈ، وضاحتیں اور دستاویزات 15 روز کے اندر PAC کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی
رپورٹ بلوچستان ڈیجیٹل نیوز سی ای او ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

Address

Quetta
87300

Telephone

+923472197124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Digital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share