Balochistan news

Balochistan news Pakistan Time is one and only honest news media of Pakistan we think u all like that

غریب عوام کے خون پسینے سے کمائے گئے ٹیکس کے پیسوں پر حکمرانوں کی عیاشی اپنی بدترین اور شرمناک ترین شکل اختیار کر چکی ہے ...
15/04/2026

غریب عوام کے خون پسینے سے کمائے گئے ٹیکس کے پیسوں پر حکمرانوں کی عیاشی اپنی بدترین اور شرمناک ترین شکل اختیار کر چکی ہے

صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے بیٹے کی شادی میں جس بے حیائی کے ساتھ نوٹوں کی بارش کی گئی دولت کی نمائش کی گئی اور طاقت کا گھمنڈ دکھایا گیا وہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ غریب عوام کے منہ پر طمانچہ ہے

یہ وہی ملک ہے جہاں ایک مزدور اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے قاصر ہے جہاں مائیں اپنے بچوں کے علاج کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتی ہیں جہاں نوجوان بے روزگاری کے عذاب میں مبتلا ہیں—اور دوسری طرف یہی حکمران عوام کے وسائل کو ذاتی خوشیوں پر بے دردی سے نچھاور کر رہے ہیں

یہ کھلی لوٹ مار اخلاقی دیوالیہ پن اور عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے حکومت ایک طرف توانائی بچت، مہنگے پٹرول، دکانوں کی زبردستی بندش اور تعلیمی اداروں کی بندش جیسے ظالمانہ فیصلے مسلط کر کے غریب کا گلا گھونٹ رہی ہے، جبکہ دوسری طرف خود قانون، ضابطے اور اخلاقیات کو جوتی کی نوک پر رکھ کر عیاشیوں میں مصروف ہے

یہ دوہرا معیار نہیں بلکہ کھلی منافقت، ناانصافی اور ریاستی دھوکہ دہی ہے اب یہ معاملہ صرف تنقید کا نہیں بلکہ کھلے احتساب کا تقاضا کرتا ہے

اس شرمناک شاہ خرچی اور مشکوک دولت کے ذرائع کی فوری اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں متعلقہ وزیر اور ان کے خاندان کے تمام مالی معاملات کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے

اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی وسائل کی ممکنہ لوٹ مار پر سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے اگر الزامات درست ثابت ہوں تو فوری طور پر عہدے سے برطرفی اور گرفتاری عمل میں لائی جائے

اگر اس کھلی عیاشی اور عوامی تضحیک پر بھی خاموشی اختیار کی گئی تو یہ ریاستی اداروں کی مکمل ناکامی تصور ہوگی اور عوام کو مجبوراً سڑکوں پر نکل کر اپنے حق کے لیے بھرپور احتجاج کرنا پڑے گا

یاد رکھا جائے کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر نظام نہیں انقلاب جنم لیتا ہےاور اس کی ذمہ داری انہی حکمرانوں پر عائد ہوگی جو آج خود کو قانون سے بالاتر سمجھ بیٹھے ہیں
رپورٹ
*چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

لکپاس چیک پوسٹ کو مبینہ طور پر “کمائی کا اڈہ” بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہتحریر ! ڈاکٹر ثناء خان اچکزئیکوئ...
14/04/2026

لکپاس چیک پوسٹ کو مبینہ طور پر “کمائی کا اڈہ” بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

تحریر ! ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

کوئٹہ کی لکپاس چیک پوسٹ پر تعینات بعض اہلکاروں اور ایک مبینہ بااثر نجی شخص کی ملی بھگت سے جاری بھتہ خوری اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا گھناؤنا کھیل فوری طور پر بند کیا جائے اطلاعات کے مطابق “اسمگلنگ” کے نام پر ٹرانسپورٹرز سے دن دیہاڑے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں، اور جب متاثرین متعلقہ حکام سے رجوع کرتے ہیں تو انہیں ایک نجی شخص “طارق” سے معاملات طے کرنے کا کہا جاتا ہے—ورنہ گاڑیوں کو مزید تنگ کرنے اور بلاجواز رکاوٹیں کھڑی کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں یہ عمل ریاستی اختیار کا کھلا ناجائز استعمال، اختیارات کی سنگین خلاف ورزی اور اداروں کی ساکھ پر بدترین حملہ ہے۔ اگر ایک پرائیویٹ فرد سرکاری چیک پوسٹ پر اثرانداز ہو کر لین دین کر رہا ہے تو یہ معاملہ صرف بدعنوانی نہیں بلکہ پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے پاکستان کسٹمز فوری طور پر اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے اور ملوث اہلکاروں کو معطل کرے فرنٹیئر کور اس مبینہ نیٹ ورک کی مکمل چھان بین کرے اور کسی بھی نجی فرد کے غیر قانونی کردار کو ختم کرے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان سے وصول کی گئی غیر قانونی رقوم واپس کی جائیں واضح کیا جاتا ہے کہ کاروباری برادری کو یرغمال بنا کر “ڈیل” کے نام پر بھتہ وصول کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی نہ کی گئی تو تاجر تنظیمیں بھرپور احتجاج، دھرنے اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہیں ریاستی ادارے اپنی صفوں سے کالی بھیڑیں نکالیں ورنہ عوامی ردِعمل کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ: ہسپتال سے قیدی فرار، 5 اہلکار معطلکوئٹہ: بی ایم سی ہسپتال سے زیر علاج قیدی فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق پانچ اہلکا...
14/04/2026

کوئٹہ: ہسپتال سے قیدی فرار، 5 اہلکار معطل

کوئٹہ: بی ایم سی ہسپتال سے زیر علاج قیدی فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

کوئٹہ: پولیس کا کہنا ہے کہ پٹواری تاج محمد کو لورالائی جیل سے علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کوئٹہ: ملزم تاج محمد قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا۔

کوئٹہ: فرائض میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

کوئٹہ: ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

کوئٹہ: اہلکاروں کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کوئٹہ: فرار قیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے

14/04/2026

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، تین افراد جاں بحق، دو زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے تین شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہارون ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں عبدالحفیظ اور جمیل شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی جگہ سے ملنے والی شواہد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

کوئٹہ کسٹم میں ہیرا پھیری کے بڑے کیس میں دو آفیسر گرفتار کروڑوں روپے کے چوری کا انکشاف ہواہےمزیر معلومات کے مطابق کوئٹہ ...
13/04/2026

کوئٹہ کسٹم میں ہیرا پھیری کے بڑے کیس میں دو آفیسر گرفتار کروڑوں روپے کے چوری کا انکشاف ہواہے
مزیر معلومات کے مطابق کوئٹہ کلکٹریٹ کے دوافسران پر ضبط کی جانے والی چاندی کی چوری کا جرم ثابت ہونے پر دونوں افسران کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کلکٹریٹ نے دو پریونٹیو افسران میں شامل عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی کو چاندی کے بسکٹوں کو سیسے سے تبدیل کرنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پانچ اپریل2026کو ضبط شدہ 688کلوگرام چاندی کے بسکٹ کو کوئٹہ سے پاکستان منٹ لاہورمحفوظ منتقلی کے لئے عارف علی جمانی اورسمیع اللہ اچکزئی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،تاہم دونوں افسران نے اسٹیٹ ویئرہاﺅس کوئٹہ سے 36سیل بند ڈبوں میں چاندی کولاہورمنتقل کیاگیا،بعد ازاں تمام سیل بندڈبے پاکستان منٹ لاہورپہنچائے گئے جہاں دونوں افسران اورمنٹ کے عملے کی موجودگی میں ڈبوں کو کھولاگیا،تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد ایہ انکشاف ہواکہ 688کلوگرام چاندی میں سے400کلوگرام چاندی کے بجائے سیسہ برآمدہوا۔کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ نے اس معاملے کے حقائق جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔ تحقیقات کے دوران سیف سٹی کوئٹہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ چاندی کی محفوظ ترسیل کے ذمہ دار دونوں افسران نے دانستہ طور پر اصل چاندی لے جانے والی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی سے تبدیل کیا جس میں اسی وزن کی جعلی چاندی یعنی سیسے کے بسکٹ موجود تھے۔اس انکشاف پر دونوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس جرم میں ملوث دیگر افراد یا اہلکاروں کی ممکنہ شمولیت کا تعین کیا جا سکے

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ  کا فیصلہ  لائیو لوکیشن حاضری کا نظام متعارف کرانے...
13/04/2026

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

لائیو لوکیشن حاضری کا نظام متعارف کرانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

مختلف محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تمام جاری منصوبوں کو جون سے قبل مکمل کرنے کا حکم

ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہ کر منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق عمل درآمد کی ہدایت

10 دن سے زائد فیلڈ سے غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں متواتر سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد پر چیف سیکرٹری کو خراج تحسین

ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے ذریعے حکومتی کارکردگی کو مؤثر اور جوابدہ بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

فیلڈ میں افسران کی موجودگی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

غفلت اور تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبے کی ترقی کے لیے مؤثر مانیٹرنگ اور سخت نگرانی کا نظام ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں نادرا کی سابقہ بدترین کارکردگی، کرپشن، اقربا پروری اور عوام دشمن پالیسیوں نے اس ادارے کو مکمل طور پر تباہی ...
13/04/2026

بلوچستان میں نادرا کی سابقہ بدترین کارکردگی، کرپشن، اقربا پروری اور عوام دشمن پالیسیوں نے اس ادارے کو مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا عام شہری شناختی کارڈ جیسے بنیادی حق کے حصول کے لیے ذلیل و خوار ہوتے رہے، جبکہ بااثر افراد کے لیے ہر دروازہ کھلا تھا

تاہم جب سے ڈی جی نادرا کوئٹہ نوید جان صاحبزادہ اور انٹیلیجنس ونگ کے میجر مالک کاکڑ نے بلوچستان نادرا کا چارج سنبھالا ہے ادارے میں ایک واضح اور انقلابی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے ان افسران نے نہ صرف کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا بلکہ اس فرسودہ نظام کو جڑ سے ہلانے کا عملی آغاز بھی کیا ہے آج وہی نادرا دفاتر، جہاں عوام کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رکھ کر ذلیل کیا جاتا تھا، اب سہولت کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔ بلا تفریق، بلا سفارش اور بلا رشوت عوام کے مسائل حل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو نظام خود بخود درست ہونا شروع ہو جاتا ہے کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی گئی ہیں عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جا رہا ہے دور دراز علاقوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے عملے کو جوابدہ بنایا جا رہا ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ماضی کے کرپٹ عناصر، جو اس ادارے کو ذاتی جاگیر سمجھتے تھے اب اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے بلوچستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں اور کسی بھی قسم کی ناانصافی یا بدعنوانی کو مزید برداشت نہیں کریں گے اگر اس مثبت سلسلے کو جاری رکھا گیا تو نادرا بلوچستان نہ صرف ایک مثالی ادارہ بن سکتا ہے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک رول ماڈل بھی ثابت ہوگا۔ بصورت دیگر، اگر کسی نے دوبارہ اس نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا یہ ایک واضح پیغام ہے:
عوام کی خدمت کرنے والے افسران کو سراہا جائے گا، جبکہ کرپٹ اور نااہل عناصر کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

12/04/2026

مرحوم طاہر ہزارہ جیسی آوازوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے جو اپنی کمیونٹی کی نسل کشی کے خلاف ایک توانا آواز تھے اور ہمیشہ مقتدرہ اور کٹھ پُتلی صوبائی حکومت کو آئینہ دیکھایا کرتے تھے

12/04/2026

ایس ایچ او کیچی بیگ نے وزیر اعلی بلوچستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

کیچی بیگ تھانے پولیس کی ایک اور ویڈیو وائرل زرنج اے شازو گاڑی جس میں ایک کروڑ کا لگ بھگ مال تھا کو تجارتی سامان سمیت تھانے کے کے اندر لے کر گئے وہاں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اختیار کر کے دوبارہ چھوڑ دیا گیا

وزیراعلی صاحب کے احکامات ایک بار پھر ہوا میں اڑگئے

12/04/2026

کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ پولیس نےایک اور نوجوان کو قتل کردیا۔

محکمہ کھیل بلوچستان میں جعلی و بوگس بھرتیوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا،کوئٹہ: محکمہ کھیل بلوچس...
12/04/2026

محکمہ کھیل بلوچستان میں جعلی و بوگس بھرتیوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا،

کوئٹہ: محکمہ کھیل بلوچستان میں جعلی اور بوگس ملازمین کی بھرتیوں کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ایسا فرد جو مبینہ طور پر سپروائزر (گریڈ 11) کے طور پر جعلی بھرتی ہوا، وہ ترقی کرتے کرتے گریڈ 18 کے عہدے (ڈپٹی ڈائریکٹر) تک پہنچ گیا، حالانکہ اس کی ابتدائی بھرتی کا کوئی ریکارڈ محکمہ کھیل کے پاس موجود ہی نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی تقرری اور ترقی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیاں برتی گئیں اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کو بھی مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا۔ یہ معاملہ نہ صرف قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ سرکاری نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان بھی ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے سیکرٹری کھیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ فوری طور پر طلب کیا ہے، تاہم تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا، جو مزید شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے۔
سماجی و عوامی حلقوں نے اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری اداروں میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے

12/04/2026

کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ پولیس کی فائرنگ سے نوجوان محمد خالد جاں بحق

Address

Quetta
87300

Telephone

+923472197124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share