*یونی لیور فیکٹری سے زہریلا دھواں کا اخراج، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان'*
رحیم یار خان شہر میں قائم ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور کی فیکٹری سے نکلنے والا زہریلا دھواں اہلِ علاقہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔ زیرِ نظر ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری سے مسلسل آلودہ دھواں خارج ہو رہا ہے جس نے علاقے کے ماحول کو آلودہ کر رکھا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اس ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن نہ تو ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا ہے اور نہ ہی محکمہ ماحولیات نے کوئی کارروائی کی ہے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ چونکہ یہ ایک بین الاقوامی کمپنی ہے، اس لیے اس کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جا رہا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق فیکٹریوں سے خارج ہونے والا دھواں انسانی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے، اور اس سے سانس، جلد اور آنکھوں کی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام، خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور فیکٹری کے اخراجات کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
20/07/2025
16/07/2025
14/07/2025
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق ورک کو تھانے میں بند کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر صحافیوں کا مری روڈ پر تاریخی مظاہرہ ،اہس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن کو معطل کر کے انکوائری کا مطالبہ
راولپنڈی پولیس نے ریاست کے اندر ریاست قائم رکھی ہے اب اس کی دست برد سے صحافی بھی محفوظ نہیں اس کے پیچھے جو ہاتھ ہیں انہیں لگام دیں ورنہ ہم بتائیں گے کہ کون کیا کر رہا ہے ؟
09/07/2025
رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کا نیو کانفرنس حال، سابق صدر قیصر غفور چوہدری کا اظہار خیال انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو شاباش دی، ۔
Be the first to know and let us send you an email when Daily Cholistan times epaper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.