13/06/2023
ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان نے ممبران کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، گزشتہ روز جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد ثاقب اور پرنسپل بروک فیلڈ کالج پروفیسر شہزاد قیوم نے ممبران پریس کلب کے بچوں کے لیے سکالرشپ اور 45 فیصد ڈسکاؤنٹ بارے ایم او یو سائن کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق، صدر پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن محمد اشرف سمیت ممبران پریس کلب کی کثیر تعداد موجود تھی، ایم او یو سائن کرنے کے بعد شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق نے کہاکہ پریس کلب کی تعمیر وترقی کے ساتھ ممبران کے بچوں کو بہتر اور قابل برداشت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انشاء اللہ ممبران کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑیں گے، پروفیسر شہزاد قیوم نے کہاکہ پریس کلب کے ساتھ ایم او یو خوش آئند اقدام ہے اور کالج میں ممبران پریس کلب کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ بچے پڑھ لکھ کر بہتر مستقبل سے روشناس ہوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر ممبران پریس کلب نے ڈسٹرکٹ پریس کلب اور بروک فیلڈ کالج کے مابین ایم او یو سائن ہونے کے اقدام کو سراہا اور کابینہ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پرفنانس سیکرٹری حافظ فلک شیرسندھو، سابق صدرقیصرغفورچوہدری، سیکرٹری انفارمیشن محمدصدیق بلوچ ودیگرممبران پریس کلب موجودتھے۔