Rahim yar khan times

Rahim yar khan times ضلع رحیم یار خان کی خبروں اور درپیش عوامی مسائل کے حل کے لیے جوائن کریں

31/07/2022
آئ لو رحیم یار خان کا لوگو سٹی سینٹر چوک میں نصب کر دیا گیا خصوصی نوٹ  یہ رحیم یار خان کو خوبصورت لوگو میاں عامر شہباز ک...
21/06/2022

آئ لو رحیم یار خان کا لوگو
سٹی سینٹر چوک میں نصب کر دیا گیا
خصوصی نوٹ
یہ رحیم یار خان کو خوبصورت لوگو میاں عامر شہباز کی خصوصی کاوش سے لگایا گیا
یہ سائن بورڈ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179 میاں محمد عامر شہباز کی کاوش سے یہاں نصب کیا گیا-

21/06/2022

گھی کی قیمتوں میں100سے120 روپے تک کمی متوقع۔ گھی سٹاک مافیا گھی فروخت کرنے کے لیے دکانداروں کی منتیں کرنے لگا۔ ۔زرائع

 رحیم یار خان; خواجہ فرید یونیورسٹی  خاتون پروفیسر نے تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے سڑک کراس کرتے ہوئے  21 سالہ کینٹن ملا...
14/06/2022


رحیم یار خان
; خواجہ فرید یونیورسٹی
خاتون پروفیسر نے تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے سڑک کراس کرتے ہوئے 21 سالہ کینٹن ملازم کو روند ڈالا اور کار لے کر فرار ہو گئی ہسپتال منتقل حالت تشویشناک ،
تفصیل کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی کی کینٹین پر کام کرنے والا 21 سالہ رضوان سڑک کراس کرتے ہوئے سامان لینے کیلئے جا رہا تھا کہ اسی دوران خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی ایریا میں کار تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے اسے روند ڈالا جس کے نتیجے میں رضوان سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث بے ہوش ہو گیا خاتون ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئی کینٹن انتظامیہ نے لڑکے کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رضوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی بے حسی رجسٹری برانچ میں گرمی اور حبس سے بزرگ شہری دم گھٹنے سے جاں بحق ۔ ستم ظرفی یہ کہ قائم مقام سب رجس...
14/06/2022

ضلعی انتظامیہ کی بے حسی رجسٹری برانچ میں گرمی اور حبس سے بزرگ شہری دم گھٹنے سے جاں بحق ۔ ستم ظرفی یہ کہ قائم مقام سب رجسٹرار اے سی والے کمرے میں بیان لینے میں مصروف رہا۔صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل اور جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ نے موقع پر پہنچ کر قائم مقام سب رجسٹرار نائب تحصیلدار لیاقت علی بھٹی کی سرزنش کی کہ باہر شہری مر گیا ہے اور آپ اے سی والے کمرے میں بیٹھے بیان کے رہے ہیں بند کریں کام ۔صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل نے کہا کہ ہم نے کئی بار توجہ دلائی کے شہریوں کے لیے بیٹھنے کی مناسب جگہ ۔ پینے کے پانی اور ہال میں ائیرکولر یا ایگزاسٹ فین لگایا جائے تاکہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا ہونے والے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں سہولیات کا نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے انہوں نے بزرگ شہری کی موت کا ذمہ دار ڈپٹی کمشنر ۔ قائم مقام سب رجسٹرار لیاقت علی بھٹی اور دیگر ذمہ داران کو ٹھہرایا اور اعلی حکام سے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کیا

13/06/2022

پروفیسر نے ایک شادی شدا لڑکی کو کھڑا کیا
اور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں.
لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور ساتھیوں کے نام لکھ دیے ...
اب پروفیسر نے اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے ..
پروفیسر نے اور 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيوں کے نام مٹا دیے ...
اب پروفیسر نے اور 10 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے ...
اب بورڈ پر صرف 4 نام بچے تھے جو اس کے ممی- پاپا، شوہر اور بچے کا نام تھا ..
اب پروفیسر نے کہا اس میں سے اور 2 نام مٹا دو ...لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنے ممی- پاپا کا نام مٹا دیا ...
تمام لوگ دنگ رہ گئے لیکن پرسکون تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکی ان کے دماغ میں بھی یہی سب چل رہا تھا.
اب صرف 2 ہی نام باقی تھے ..... شوہر اور بیٹے کا ...
پروفیسر نے کہا اور ایک نام مٹا دو ...
لڑکی اب سہمی سی رہ گئی ........ بہت سوچنے کے بعد روتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا ...
پروفیسر نے اس لڑکی سے کہا تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ ... اور سب کی طرف غور سے دیکھا ..... اور پوچھا: کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ ایسا کیوں ہوا کہ صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا.
سب خاموش رہے .
پھر پروفیسر نے اسی لڑکی سے پوچھا کہ اسکی کیا وجہ ھے؟
اس نے جواب دیا کہ میرا شوہر ہی مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، اور اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ھے. وہ میرے ھر دکھ سکھ کا ساتھی ھے، میں اس ھر وہ بات شیئر کر سکتی ھوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتی،
میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نہیں مٹا سکتی.
بیوی گھر کی ملکہ ھوتی ھے پاٶں کی جوتی نہیں،🌹

19/05/2022

بیوی: السلام علیکم جی کیسے ہیں آپ
فوجی : ٹھیک ہوں تم سناؤ اور بچے کیسے ہیں
بیوی: میں بھی ٹھیک ہوں بچے بھی ٹھیک ہیں سنائیں گھر کب آ رہے ہیں اس عید پہ چھٹی ملے گی یا ہمیشہ کی طرح عید کے بعد آؤ گے
فوجی :(ٹھنڈی سانس لے کر) شاید نہیں آ سکوں گا یار
بیوی: بچے روز پوچھتے ہیں اور میں روز جھوٹ بولتی ہوں. کل گلی میں عمر اپنے سب دوستوں کو بتا رہا تھا کہ میرے پاپا اس عید پہ ضرور آئیں گے
فوجی : عمر کہاں ہے میری بات کراؤ
بیوی: (عمر ادھر آؤ تیرے پاپا کا فون ہے)
عمر: میں بات نہیں کرتا پاپا گندے ہیں وہ مجھے ملنے نہیں آتے اتنے دن پتہ نہیں کہاں رہتے ہیں
بیوی: بیٹا لو بات کرو پاپا ہیں تمہارے شاباش بات کرو
عمر: جی پاپا کیسے ہیں آپ
فوجی : ٹھیک ہوں بیٹا تم کیسے ہو اور کیوں ناراض ہو اپنے پاپا سے
عمر: پاپا آپ کہاں ہیں آپ میرے سکول رزلٹ پہ بھی نہیں آئے اب عید آنے والی ہے آپ نہیں آ رہے
فوجی : بیٹا میں دور ہوں اسلئے نہیں آ سکتا عید کے بعد میں آ جاؤں گا اپنے بیٹے کو ملنے
عمر: پاپا فہد کے پاپا بھی تو بہت دور رہتے ہیں وہ تو گھر آ گئے ہیں اور پتہ ہے بہت سے کھلونے بھی لائے ہیں میں جب انکے گھر گیا تو مجھے دیکھ کر کھلونے چھپانے لگے اور مجھے کھیلنے بھی نہیں دیا
فوجی : (لرزتی آواز کے ساتھ) بیٹا میں بھی جب آؤں گا تو اپنے بیٹے کے لیے بہت سے کھلونے لاؤں گا
عمر: نہیں پاپا مجھے کھلونے اور پیسے نہیں چاہئیں بس آپ آ جاؤ عید پہ سب بچے اپنے ابو کے ساتھ عید نماز پڑھنے جائیں گے میں کس کی انگلی پکڑ کر جاؤں گا عید پڑھنے
فوجی : (اپنے اشک صاف کرتے ہوئے) بیٹا انشااللہ اگلی عید پہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ عید نماز پڑھوں گا
(اسکے ساتھ ہی آواز ہچکیوں میں بدل جاتی ہے)
عمر: ہیلو پاپا ہیلو کچھ بولیں نہ کیا ہوا پاپا ہیلو
ممامما دیکھیں نا پاپا بات کیوں نہیں کر رہے
فوجی : آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے آنسو پونچھتا اور کال ڈراپ کر دیتا ہے

اس پرچم کی قدر صرف وہ جانتے ہیں جو اس میں لپیٹے جاتے ہیں عوام نے تو اسکو صرف سر بلند یا کسی حادثے کے بعد سر نگوں دیکھا ہے یہ ان سے پوچھو جو اس کے لئے سب کچھ چھوڑ کر پاگل کہلاتے ہیں پرچم کی سر بلندی اے لوگو قربانی کے بغیر کبھی نہیں ہوئی تاریخ گواہ ہے

19/05/2022

پاک فوج، آئی آیس آئی اور پولیس

کے حق میں ایک عظیم الشان پرامن ریلی نکالی جا رہی ہے
مورخہ 13مئ بروز جمعتہ المبارک کو
ریلی مٔو مبارک روڈ ٹینکی والا گراونڈ شام 4 بجے نکلے گی
جو کہ دعا چوک پر اختتام ہوگی
تمام دوست احباب شرکت کریں
جو دوست احباب شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ کمنٹ میں ضرور بتائیں

# #ٹیم ہمارا پاکستان

19/05/2022
19/05/2022

شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید صاحب، پرنسیپل شیخ زید ہسپتال و کالج پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم لغاری صاحب اور شیخ زید ہسپتال بلڈ بنک کے انچارج محترم جناب ڈاکٹر اشتیاق احمد صاحب فلاحی تنظیم ٹیم ہمارا پاکستان کو "تھلیسیما زدہ بچوں" کو بلڈ ڈونیٹ اور عوامی خدمت کرنے پر ٹیم ہمارا پاکستان کے مرکزی چیرمین رانا زبیر رشید کو بیسٹ سرٹیفیکٹ دے رہے ہیں اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر سیدساجدشاہ بخاری، محمد نعمان کمبوہ، محمد علی و دیگر
موجود ہیں

19/05/2022
19/05/2022

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

رحیم یارخان کے رہائشی یہ تین دوست ، محمد ندیم، محمد ہارون اور محمد سراج مورخہ 18.05.2022 بروز بدھ رات 11 بجے سے لاپتہ ہی...
19/05/2022

رحیم یارخان کے رہائشی یہ تین دوست ، محمد ندیم، محمد ہارون اور محمد سراج مورخہ 18.05.2022 بروز بدھ رات 11 بجے سے لاپتہ ہیں گھر سے باہر گھومنے نکلے تھے جس کسی کو بھی اطلاع ملیں یا معلومات ہوں تو برائے مہربانی ان نمبروں پر اطلاع دیں۔ 03110786026 ۔ 03000266208.

19/05/2022

رحیم یارخان سٹی کے ایس ایچ او کی فرض شناسی !

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923007826110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim yar khan times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahim yar khan times:

Share