Ch. Amanat Ali & Sons

Ch. Amanat Ali & Sons News agents, Book sellers and Ubqari medicines

ڈر ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱0305 5872626
02/08/2025

ڈر ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱0305 5872626

عبقری میگزین اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱0305 5872626
31/07/2025

عبقری میگزین اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱0305 5872626

بچوں کا ماہنامہ تعلیم و تربیت اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 0305 587262...
30/07/2025

بچوں کا ماہنامہ تعلیم و تربیت اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

شعاع ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 0305 5872626
30/07/2025

شعاع ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

پاکیزہ ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 0305 5872626
28/07/2025

پاکیزہ ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 46 سال قبل 26 جولائی 1979 اس دن کے تین چھوٹے چھوٹے واقعات میرے دماغ میں ہیں ہم سوئے ہوئ...
26/07/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
46 سال قبل 26 جولائی 1979
اس دن کے تین چھوٹے چھوٹے واقعات میرے دماغ میں ہیں
ہم سوئے ہوئے ہیں عصر سے پہلے کا وقت ہے اچانک کمرے میں شور گونجتا ہے چچا کے چیخنے کی آواز آتی ہے "پاہ جی میاں جی چلے گئے، پاہ جی میاں جی چلے گئے"
دوسرا میاں جی کے پلنگ کے ارد گرد ان کی ساری اولاد بیٹھی ہوئی ہے
تیسرا گھر کے باہر ایک آدمی آتا ہے اور کہتا ہے کتنا مبارک دن ہے(یکم رمضان ) اور میں(9سال عمر) سوچتا ہوں ہمارے دادا جی فوت ہو گئے ہیں اور یہ بندہ کہہ رہا ہے کتنا مبارک دن ہے
یکم رمضان 1399 اور 26 جولائی 1979 کو 76 سال کی عمر پا کر میرے نانا اور دادا چودھری امانت علی اس دار فانی سے کوچ کر جاتے ہیں میرے نانا اس طرح کہ میں خونی رشتے سے ان کا نواسہ اور وہ میرے نانا لیکن میرے ماموں چودھری بشیر امانت علی مرحوم کے کوئی اولاد نہ تھی تو انہوں نے مجھے اپنی بہن سے لے کر پالا اس لحاظ سے چودھری امانت علی میرے دادا بن گئے
چودھری امانت علی کون تھے
چودھری امانت علی 1903 کو نواں پنڈ جالندھر میں پیدا ھوئے ان کے والد ابراھیم صاحب ھندوستان ریلوے میں ملازم تھے 19ویں صدی کے آخر میں دوران ملازمت رحیم یارخان کے علاقہ راجن پور میں ایک سکھ سے تین مربع رقبہ خرید لیا جس پر وھاں علاقہ کے لوگوں نے قبضہ کرلیا اور اسی دوران پردادا ابراھیم صاحب وفات پاگئے چودھری امانت علی صاحب کی والدہ خانیوال میں انگلش کی ٹیچر تھیں انھوں نے بذریعہ عدالت زمین واپس حاصل کی جو چودھری امانت علی صاحب کے لائل پورسے رحیم یارخان آمد کی وجہ بنی
والد کی سرکاری ملازمت کے تبادلوں کی وجہ سے انھوں نے اپنا بچپن نانکے میں گزارا، انھوں میٹرک موروسی پور ھائی سکول موجودہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کیا پھر کچھ عرصہ تعلیمی سلسلہ رکنے کے ایف اے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاھور سے کیا بی اے میں داخلہ کے بعد لاھور کے حالات خراب ھونے پر اس کلاس کو بہاولپور منتقل کر دیا گیا جو کہ بھاولپور کی بی اے (گریجویشن) کی پہلی کلاس بنی
1928 میں بہاولپور کالج سے گریجویشن کی، دوران تعلیم ھی انکی شادی ھوگی اور تعلیم مکمل ھونے تک وہ تین بچوں کے والد بنے، انکی کل اولاد 9 بچے تھے 5 بیٹے، چودھری بشیر امانت علی مرحوم،چودھری مجید امانت علی مرحوم،چودھری منیر امانت علی مرحوم، چودھری امیر امانت علی مرحوم اور چودھری صغیر امانت علی مرحوم اور 4 بیٹیاں، فاطمہ بی بی مرحومہ، جنت بی بی مرحومہ، تنویر بی بی مرحومہ اور تسنیم بی بی مرحومہ تھیں ،تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے سرکاری ملازمت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان میں کاروبار پر ہندو اور سکھ تاجر چھائے ہوئے ہیں کوئی مسلمان تاجر نہیں اس لیے میں تجارت کروں گا اس طرح انہوں نے ایک بہت بڑا قدم لیا کہ سرکاری نوکری کرنے کی بجائے 1930 میں رحیم یار خان میں تجارت شروع کی بہت سے لوگ انھیں صرف اس وجہ سے ملنے آتے کہ دیکھیں کون بندہ ھے جو گریجویشن کے بعد کاروبار کر رھا ھے, دیگر صاحب حیثیت مسلمانوں کو بھی کاروبار کی ترغیب دی اور اپنے کچھ رشتہ داروں کو بھی انڈیا سے بلا کر کاروبار کرائے
تحریک پاکستان کے وقت رحیم یار خان میں ہندو نیوز ایجنٹ تھے جو صرف "ویر بھارت" اور "پربھات" ہندو اخبار منگوایا کرتے تھے چوہدری امانت علی مرحوم میں ریاست میں پہلی مسلمان نیوز ایجنسی بنائی اور "زمیندار" اخبار منگوا لوگوں کو ترغیب دی کہ اپنے پیسوں سے ہندو کی متعصب اخبار کی بجائے زمیندار اخبار پڑھا کریں مشن کی تکمیل کے لیے انہوں نے ہندو اخبارات ویر بھارت اور پربھات کی ایجنسیاں بھی حاصل کیں لیکن وہ کسی مسلمان کو یہ اخبار فروخت نہ کرتے تھے انہیں صرف زمیندار اخبار ہی دیتے تھے بعد میں اس نیوز ایجنسی کو رحیم یارخان ،صادق آباد، خان پور اور لیاقت پور تک وسیع کیا گیا قیام پاکستان پر دہلی سے نوابزادہ لیاقت علی خان نے انہیں رحیم یار خان سے گزرنے والی ٹرینوں کے مسافروں اور سرکاری ملازمین کی دیکھ بھال کے لیے خط لکھا آزادی کے بعد ستم رسیدہ مہاجرین کے لیے اپنی ذاتی بنائی کالونی "بستی امانت علی" میں مہاجر کیمپ قائم کیا جس پر رحیم یارخان کے حاکم ہندو نے بہاولپور حکومت کو شکایت کی کہ انہوں نے بغیر اجازت مہاجر کیمپ کھول لیا ہے جس پر حکومت بہاولپور نے پولیس کی نگرانی میں چودھری امانت علی، چوہدری نذیر احمد، قاضی عبدالواحد، میاں محمد اکبر کانجو اور چوہدری محمد اسحاق کو بہاولپور طلب کر لیا اس پر رحیم یار خان کے نوجوانوں میں اشتعال پیدا ہوا اور وہاں بہاولپور پیشی پر جب معلوم ہوا کہ یہ لوگ کسی قسم کی نفرت اور تعصب کی بجائے نوجوانوں کے جذبات پر امن رکھنے میں پیش پیش ھیں اور ان کو نہ چھوڑنے پر نوجوانوں کی طرف سے امن و امان کی خرابی کا خدشہ ہے ان سب کو دوسرے دن واپس رحیم یارخان بھیج دیا گیا رحیم یار خان کے تمام ہندو اور سکھوں کو اپنے دوستوں کے ھمراہ نگرانی میں باحفاظت انڈیا جانے والی سپیشل ٹرین میں سوار کرایا اور کسی کا کوئی ایک آنے کا نقصان نہیں ہونے دیا
سرکاری بولی میں زرعی زمین خریدی لیکن قابل کاشت نہ ھونے پر اسے سرکاری طور منظور کرا کے رھائشی کالونی بنایا یہاں ایک لمحہ رک کر پاکستانی سیاست کا چہرہ دکھانا چاھوں گا چودھری امانت علی مرحوم وہ بی ڈی ممبر بھی رھے 1965 کے الیکشن میں انھوں نے ایوب خان کی بجائے محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت کی جس پر اس وقت ریاست بہاولپور کے وزیر اعلیٰ مخدوم حسن محمود نے بستی امانت علی مسمار کرنے کے آڈر کیے کہ یہ زرعی اراضی ھے لیکن رھائشی کالونی کی منظوری موجود ھونے کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا ، چودھری امانت علی بہت اعلی پائے کے منتظم تھے انکی زندگی میں کوئی مانگنے والا بستی میں داخل نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ انکا کہنا تھا یہی لوگ بعد میں مخبری کر کے چوریاں کرواتے ھیں، قابل بھروسہ چنیدہ افراد ھی بستی میں ضروریات زندگی کی خرید وفروخت کیلئے آسکتے تھے
غریب بچوں کی تعلیمی مشکلات کو دیکھتے ہوئے چند صاحب حیثیت لوگوں کے ساتھ مل کر پرائیویٹ سکول کا منصوبہ بنایا اور تعمیر ملت بوائز ہائی سکول کی بنیاد رکھی اور اس کے لیے مفت زمین اپنی کالونی میں فراہم کی اور اسکے 5 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ تھے جس کا معیار اپنے وقت کے سکولوں میں سب سے بہتر رہا اور اس سکول سے فارغ و تحصیل طلبہ نے دنیا میں اپنا نام بنایا چوہدری صاحب نے فلاحی کاموں کے لیے بستی امانت علی میں قبرستان اور جامع مسجد کے لیے زمین دی اور خیراتی سرائے بنائی تقسیم ھندوستان کی تقسیم کے وقت آنے والے بے آسرا مسلمانوں کو اس سرائے میں ٹھہراتے اور انکی ضروریات کا خیال رکھا جاتا اور پھر جب ان کی کوئی منزل طے ہو جاتی تو وہ خود چلے جاتے اسی طرح 1971 میں مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے پر وہاں سے آنے والے مہاجرین کو اسی سرائے میں ٹھہرایا گیا جب تک کہ ان کے لیے علیحدہ کالونی تیار نہیں ہو گئی اس سرائے میں مخیر حضرات کے تعاون کے ساتھ تمام ضروریات زندگی مفت فراہم کی جاتی تھی اسی سرائے کے ایک کونے میں اب چوہدری امانت علی اپنی بیوی اور اپنے بچوں کے ساتھ آسودہ خاک ہیں وہ رحیم یار خان میں صحافت کے بانی تھے 1960 میں انہوں نے رحیم یار خان میں ہفت روزہ پیامبر کا اجراء کیا جو 90 کی دہائی کے آخر تک مسلسل شائع ہوتا رہا وہ ڈسٹرکٹ امپروومنٹ جرگہ کے ممبر رہے ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر اور یونین کونسل کے منتخب چیئرمین بھی رہے لیکن ان کے دامن میں کبھی کوئی داغ نہ لگا ان کے ساتھ یونین کونسل میں سات سال کام کرنے والے یونین کونسل سیکرٹری جناب رانا اصغر علی صاحب بتاتے ہیں کہ چودھری صاحب بہت سوچ بچار اور بلا تعصب ایمانداری کے ساتھ کام کرتے تھے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سات سال کے دوران بطور چیئرمین مصالحتی عدالت اور ثالثی کونسل فیملی لاء سیکڑوں فیصلے کیے لیکن ان کے کیے گئے فیصلوں میں کسی ایک کے خلاف کوئی اپیل نہیں دائر کی گئی
انکی اصول پسندی پر انکے بڑے بیٹے چودھری بشیر امانت علی مرحوم کی ایک یاداشت میں کہتے ھیں کہ انھوں نے ایک مرتبہ اپنے والد صاحب سے سفارش کی کہ انکے ایک دوست کا گھر رحیم یارخان میں ھے لیکن رھائش دوسرے شہر میں ھے آپ اسکے بیٹے کا بحثیت چیئرمین یونین کمیٹی رھائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کردیں تو انھوں نے یہ کہہ کر کہ اس سے رحیم یارخان میں رھنے والے ایک طالب علم کی حق تلفی ھوگی تصدیق سے انکار کر دیا
رحیم یار خان میں آج بھی علم کے پیاسوں کے لیے ان کا لگایا پودا چودھری امانت علی اینڈ سنز رحیم یار خان میں آج بھی کتب اور اخبارات کا گڑھ ہے جسے ان کے دو پوتے عفان صغیر اور بابر منیر چلا رہے ہیں اور انکی کمائی عزت اور جائیداد سے تیسری نسل مستفید ھو رھی ھے
(اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے) آمین یارب العالمین ❤️
تحریر
احسن بشیر ـ رحیم یارخان

ماہنامہ سرگزشت ،سیارہ ڈائجسٹ اگست 25ء اور ماہنامہ حکایت جولائی 25ء کے تازہ شمارے دستیاب ہیں۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کری...
26/07/2025

ماہنامہ سرگزشت ،سیارہ ڈائجسٹ اگست 25ء اور ماہنامہ حکایت جولائی 25ء کے تازہ شمارے دستیاب ہیں۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

ماہنامہ آنچل ، حجاب اور نئے افق ڈائجسٹ اگست 25ء کے تازہ شمارے دستیاب ہیں۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 030...
24/07/2025

ماہنامہ آنچل ، حجاب اور نئے افق ڈائجسٹ اگست 25ء کے تازہ شمارے دستیاب ہیں۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

سسپنس ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 0305 5872626
19/07/2025

سسپنس ڈائجسٹ اگست 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

حنا ڈائجسٹ جولائی 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 0305 5872626
16/07/2025

حنا ڈائجسٹ جولائی 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

کرن ڈائجسٹ ، ہمدرد صحت اور بچوں کا ماہنامہ جگمگ تارے اور ہمدرد نونہال خاص نمبر جولائی 25ء کے تازہ شمارے دستیاب ہیں۔ ہوم ...
12/07/2025

کرن ڈائجسٹ ، ہمدرد صحت اور بچوں کا ماہنامہ جگمگ تارے اور ہمدرد نونہال خاص نمبر جولائی 25ء کے تازہ شمارے دستیاب ہیں۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

خواتین ڈائجسٹ جولائی 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں☎️068-5872626📱 0305 5872626
08/07/2025

خواتین ڈائجسٹ جولائی 2025ء کا تازہ شمارہ دستیاب ہے۔ ہوم ڈیلیوری کیلئے رابطہ کریں
☎️068-5872626📱 0305 5872626

Address

Railway Road
Rahimyar Khan

Opening Hours

Monday 06:30 - 20:00
Tuesday 06:30 - 20:00
Wednesday 06:30 - 20:00
Thursday 06:30 - 20:00
Friday 06:30 - 10:00
Saturday 06:30 - 20:00
Sunday 06:30 - 20:00

Telephone

+923055872626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch. Amanat Ali & Sons posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch. Amanat Ali & Sons:

Share

Category