Breaking Newz

Breaking Newz Trusted news agency: Stay informed, join discussions, and shape the world.�

11/07/2023

گزشتہ روز ہونے والا افسوس ناک حادث۔ ۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔بھلوال، ضلع سرگودھا
کامرس کالج کے سامنے گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ٬💥💥
جانبحق ہونے والوں میں بچے بچیاں بھی شامل ہیں
تقریبا 18 افراد سوار تھے۔
جن میں سے 3 افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔
باقی جل کر راکھ ہو گے جنکی پہچان نہیں ہو رہی۔

05/07/2023

رحیم یار خان چلتی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس آگ پر قابو پا لیا گیا گاڑی میڈیسن سپلائی کرنے جا رہی تھی کے اچانک آگ بھڑک اٹھی

29/06/2023


25/06/2023

‏بتایا جاتا ہےکہ41 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ہے۔ ساتھ لکھا ہوتا ہے 49Ć feel like۔ اس کا کیا مطلب ہوا؟
کچھ لوگ الجھن کا شکار ھوتے ھیں کہ اس کا کیا مطلب ھے
آپ اس کو ایسے سمجھ سکتے ھیں
مثال کے طور پر آپ کی اپنے والد صاحب سے کسی بات پر بےعزتی ہورہی ہو اور اوپر سےکوئی رشتہ دار آجائے،تو ہونے والی بے عزتی کا تناسب تو وہی رہےگا مگر اسکو محسوس کرنےکی شدت بڑھ جائے گی۔.

23/06/2023

*پاکپتن تفصیلات کے مطابق کھادر نہر موچی پورہ پل پر 18 سالہ نامعلوم لڑکی پل کے نیچے پیلر پر کبھی کھڑی ہوجاتی کبھی بیٹھ جاتی یا پائپ کو پکڑ کر پانی میں لٹک جاتی وہاں موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 پاکپتن کو کال کی ریسکیو نے گاڑیاں فوری طور پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں کے سامنے لڑکی نہر میں کود گئی ریسکیو اہلکار نے چھلانگیں لگا کر لڑکی کو بچا لیا*

*پاکپتن ریسکیو اہلکاروں کو فوری ریسپانس کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں نے ڈھیروں دعائیں دیں♥️🌹🤲🏼*

*ریسکیو 1122 پاکپتن کے نوجوانوں کی جرات اور عظمت کو سلام👏🏼*

شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے محس...
23/06/2023

شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے
محسن نقوی کی پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات، شدید گرمی میں آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانو ں کے جذبے کو سراہا
محسن نقوی، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور دیگر پولیس افسران نے نوجوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا
محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں قائم پولیس چوکی، ڈسپنسری اور سکول کا بھی دورہ کیا،شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا
شدیدگرمی و حبس میں آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسرو ں اور جوانو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے کچے کے علاقے میں آیا ہوں۔محسن نقوی
کچے کے علاقے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اورپولیس نے بیشتر ایریا شرپسندوں سے خالی کرالیا ہے۔محسن نقوی
قوم کو پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے جنہو ں نے ہر موقع پر جرأت کے ساتھ فرائض ادا کئے۔محسن نقوی
آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی بہادری اورجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی
کچے کے علاقے میں پائیدار امن کا قیام پہلی ترجیح ہے۔محسن نقوی
علاقے میں ترقی اور خوشحالی امن سے منسلک ہے۔محسن نقوی
شرپسندوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجا رہا ہے۔محسن نقوی
شرپسند عناصر کو کچے کے علاقے میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔ محسن نقوی
انسپکٹر جنرل پولیس نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبے کا بھی معائنہ کیا
محسن نقوی کا زیر کاشت رقبے میں اضافے پر اطمینان کا اظہار، محکمہ زراعت، انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو شاباش
کپاس کی کاشت سے 3 اب ڈالر تک کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ محسن نقوی
ملکی تاریخ میں بڑے پیمانے پر صوبہ پنجاب میں کپاس کاشت کی گئی ہے۔محسن نقوی
جنوبی پنجاب انتظامیہ نے کپاس کی کاشت کے حصول کے لئے انتھک محنت کی ہے۔محسن نقوی
صوبہ میں 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، 96 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ محسن نقوی
جنوبی پنجاب میں مجموعی طور پر 43 لاکھ 45 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی بریفنگ

23/06/2023

*نگراں وزیر اعلی محسن نقوی شیخ زید ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بھونگ کے لئے روانہ ہوگئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی انکے ہمراہ ہیں ایئر پورٹ پر اے ڈی سی آر اور اے ایس پی صدر نے وزیر اعلی کا استقبال کیا*

23/06/2023

*نگران وزیراعلی متوقع دورہ ۔۔۔*
شرپسندوں کے خلاف کچے کے علاقے میں جاری آپریشن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج رحیم یار خان جائیں گے
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کچے کے جاری آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کریں گے
محسن نقوی کو شرپسندوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی
محسن نقوی کچے کے علاقے میں قائم پولیس چوکی، ڈسپنسری اور سکول کا بھی دورہ کریں گے

22/06/2023



22/06/2023

*اہم نیوز الرٹ*

_"پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن"_

*عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی ایک اور کوشش پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکام بنا دی،*

*ڈیری سیفٹی ٹیموں کے ایئرپورٹ روڈ رحیم یار خان میں 3 ملک شاپس پر چھاپے،1550 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف جبکہ مالکان کو 42 ہزار روپے کے جرمانے عائد* ۔۔

*دودھ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دن رات کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔* *ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب*

‏شہزادہ داؤد اور اسکا بیٹا سلمان جو ارب پتی پاکستانی بزنس مین ہیں  جو داؤد ہرکولیس اور اینگرو پاکستان کے مالک ہیں اور بر...
22/06/2023

‏شہزادہ داؤد اور اسکا بیٹا سلمان جو ارب پتی پاکستانی بزنس مین ہیں جو داؤد ہرکولیس اور اینگرو پاکستان کے مالک ہیں اور برطانیہ میں رہ رہے ہیں انسان کہیں پر دو وقت کی روٹی کے لئے ہاتھ پیر مار رہا اور کہیں دولت کی فروانی کے باعث نت نئے تجربات اور ایڈونچر کر رہا
ان دونوں باپ بیٹا سمیت پانچ لوگوں نے ٹائٹنک کے ملبے کو دیکھنے کے لئے ایک آبدوز میں سمندر کے اندر دو میل گہرائی میں چلے گئے نیچے جا کر انکا زمینی رابطہ ختم ہو گیا اور تب سے یہ لاپتہ ہیں ان کو ڈھونڈنے کی کوشش ہو رہی آبدوز میں 96گھنٹے کی آکسیجن ہے
اس گم شدہ آبدوز کے ہر مسافر نے 250000 ڈالر ادا کیا ہے انکو ڈھونڈنے والے ادارے اب اتنے پرامید نہیں ہیں
یہ ایک مثال ہے انسانی سوچ کی وسعت اور نت نئے تجربات کے تجسسس کی کہ انسان ایک منفرد جاندار ہے۔
کاپی

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking Newz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Breaking Newz:

Share