08/01/2025
نیوز الرٹ
کُفر ٹوٹا خدا خُدا کرکے۔۔۔شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور وکلاء کے درمیان۔۔وکلاء برادری کے ایک مریض کی ہسپتال میں وفات کے بعد پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورت حال توڑ پھوڑ لیڈی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے نتیجہ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج زور پکڑ گیا۔۔آج وکلاء برادری کی طرف سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن زاہد خان بنگش، جنرل سیکرٹری محمد افضال چوہدری، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر رائو امجد علی،پروفیسر ڈاکٹر مظہر جام، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر عبدالغفار چوہدری، ڈاکٹر عمران بشیر، لیڈی ڈاکٹر اقصیٰ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی A ڈویژن مزمل اسحاق کی موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان تحریری صلح نامہ پر دستخط کردیے گئے۔ اور یوں یہ مسئلہ حل ہوگیا الحمد للہ۔۔