
05/07/2025
اسلام وعلیکم صادق آباد ویدر کمیونٹی میں خوش آمدید
موسم کی تازہ ترین صورتحال سٹیلائٹ سے تازہ ترین مناظر آپکی سکرین پر
ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت شدید حبس کی کیفیت
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر کے تمام تر جنوبی اضلاع اسلام آباد راولپنڈی سمیت پوٹھوار کے بعض مقامات ، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں جبکہ پوٹھوہار سے منسلک بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی امید ،
بالائی وسطی مشرقی پنجاب میں موسم جزوی ابرالود رہنے کے علاؤہ بارش متوقع ہے کوہ سلیمان ،ڈیرہ غازی خان چند مقامات پر بارشیں متوقع ہیں
ژوب کوہلو بارکھان خصدار وشوک خاران صوراب گردونواح سمیت شمال مشرقی بلوچستان اور بعض وسطی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان اس دوران چند مقامات پر تیز بارشیں متوقع ہیں
سندھ میں موسم اس دوران زیادہ تر خشک رہے گا تاہم انتہائی جنوب مشرقی علاقوں جس میں نگرپاکر ڈپلو کے علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے قوی امکانات ہیں کراچی سمیت ساحلی پٹی پر صبح اور رات کے اوقات میں موسم ابرالود رہنے کے علاؤہ بونداباندی کا سلسلہ جاری رہے گا ملک کے دیگر علاقوں میں اس دوران موسم خشک رہے گا
کل شام رات سے بارشوں میں شدت آنے کا امکان
مزید موسمی پیشنگوئی جاننے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں تاکہ ہر آنے والی موسمی صورتحال آپ تک پہنچ سکے شکریہ
Follow Sadiqabad weather