11/12/2021
❤️ *پردے کی اہمیّت* ❤️
مِری بہنو! تمہارے حُسن کا معیار پردہ ہے
تمہارا عزم ، ہمّت ، حوصلہ ، للکار ، پردہ ہے
خدا کے حکم سے منہ پھیرنا ذلّت کا باعث ہے
یہ مت سمجھو کہ بس دشوار ہے، بیکار، پردہ ہے
مسلماں اور کافر عورتوں میں فرق یہ بھی ہے
کہ مسلم بیٹیوں کی عادت و کردار، پردہ ہے
بھلا کس میں ہے یہ جرّأت کہ تم پر وار کر جائے
کہ جب دشمن کے آگے ڈھال اور دیوار ، پردہ ہے
جہاں میں بے حیائی اور فحّاشی کے حملے ہیں
یہ سب کچھ روکنے کا بہتریں ہتھیار، پردہ ہے
تمہاری جان اور عزّت کا پردے میں تحفّظ ہے
کہ مومن عورتوں کا ہار اور سنگھار ، پردہ ہے
بتاؤ جا کے مسلم قوم کی بیٹی کو، اے عثمان!
عمل سب "أمہات المومنیں" کا یار! پردہ ہے
🍒 ✍️ : *عثمان عباسی* 🍒