MU Digital Marketing Xpert

MU Digital Marketing Xpert Its all about digital marketing...

11/06/2023

اس بات کو سمجھیں اور اپنے دماغ میں بٹھا لیں۔

سوشل میڈیا مارکیٹر آپ کی پراڈکٹ یا سروسز کے لیے ایڈ چلائے گا اور یہ service provider آپ کو صرف وہ سروس دے گا جس کے لیے آپ اس کو ادائیگی کریں گے۔(ہو سکتا ہے کوئی آپ کو اپنا portfolio بنانے کے لیے کچھ اضافی یا free of cost کام بھی کر دے)
لیکن اگر آپ نے page likes اور followers کی سروس کے لیے pay کیا ہے تو وہ آپ کو followers دے گا
اگر messages کے لیے اشتہار چلوایا ہے تو message بھی آئیں گے
اگر آپ کے ad run کا مقصد آپ کے کسی link پر traffic بڑھانا ہے تو وہ بھی مارکیٹر آسانی سے کر لے گا
اس کے علاوہ بھی آپ کو جو سروسز چاہیے ہوں ( page handling, optimization, post designing, etc) سب مل جاتا ہے۔

لیکن لیکن لیکن؟؟
ان marketers کا کام، فقط آپ کی مشہوری کر کے یا آپ کے page کو attractive بنا کر clients اور customers کو آپ تک پہنچانا ہے، اس سے آگے کے معاملات صرف اور صرف آپ کے ہاتھ میں ہیں کہ آپ اپنے followers کو کیسے اپنے customers میں بدلتے ہیں
کیسے اپنی عمدہ communication skills سے انہیں اپنی product خریدنے کے لیے convince کرتے ہیں
یا کیسے ایک دفعہ خریدنے والے کا mindset بناتے ہیں کہ وہ دوبارہ بھی آپ سے خریداری کرے۔
تو پیارے بھائیو اور بہنو!
مارکیٹر کو blame کرنا چھوڑ دیں اور اپنی اسکلز پر دھیان دیں، اپنے page یعنی دکان کو eye catching بنائیں کہ جو بھی اس میں enter ہو کچھ لیے بغیر یہاں سے نکل ہی نہ سکے۔



السلام علیکم ۔۔
01/05/2023

السلام علیکم ۔۔

02/03/2023

#اِنَّ_اللّٰهَ_مَعَ_الصّٰبِرِيۡنَ

خدا کی عدالت"

فیصلہ نہیں ہوتا دنیا کی عدالت میں روح کے قاتل کا،
عزت نفس کے مجرم کا

اس کیلئے تو بس!

در کٹھکٹھنانا پڑتا ہے خدا کی عدالت ک
ایسے قاتل، ایسے مجرم۔۔۔

یہ بھول جاتے ہیں!

کہ خدا کی لاٹھی تو بے آواز لاٹھی ہے

یہ جب برسنے یہ آئے تو بنا آواز برستی ہے۔

ایسے لوگوں کی رسی تو دراز رسی ہے۔

ایسے مجرموں کے واسطے...
جو جب جرم کرتے ہیں تو یہ بھول جاتے ہیں!

کہ دل جب ٹوٹتا ہے، روح جب تڑپتی ہے،

عزت نفس جب مجروح ہوتی ہے تو۔۔۔

دل سے آہ نکلتی ہے!

جو آسماں کو چھو کر

خدا سے فریاد کرتی ہے،

جو خدا کے غضب کو آواز دیتی ہے۔

بس پھر ایسے مجروں کا

روزِ حساب آتا نہ تو وقت پلٹتا ہے، نہ معافی کام آتی ہے،

پھر توبس کاٹنا ہی پڑتا اس کھیتی کو جس کو خود اپنے ہاتھوں سے بویا تھا،

گرانا ہی پڑتا ہے اس محل کو

جو کسی کی خوشیوں کی میت یہ بنایا تھا۔

لیکن یہ وقت آنے میں۔۔۔

زرا سی دیر باقی ہے!

کیوں کہ خدا کے کاموں میں مصلحتاً دیر تو ہوتی ہے،
مگر اسکے بعد صرف سویر ہی ہوتی ہے۔۔۔


🄵🄰🅁🄷🄴🄴🄽 🅁🄸🄰🅉

01/03/2023

کبھی کبھی جب میں لفظ آخرت سوچتی ہوں نا تو دل میں سکون سا اتر جاتا ہے.... ڈر نہیں لگتا خوف نہیں آتا...
ایک دن آئے گا جب سب کو انصاف مل جائے گا....
وہ جنہیں دنیا میں بے عزت کیا گیا....
وہ جس کو دنیا میں سکون نا ملا....
وہ جس کو دنیا میں دولت نا ملی....
وہ جو دنیا میں نعمتوں سے محروم رہا....
وہ جو دنیا میں کسی کی محبت کے لیے تڑپتا رہا....
وہ جس کے ساتھ دنیا میں برا سلوک کیا گیا...
وہ کبھی ماں کے پیار کو ترسا...
وہ جو باپ کے پیار کو ترسا....
وہ جو بچوں کی بدزبانی برداشت کرتا رہا...
وہ جو بعض اوقات ماں باپ کے کسی لاڈلے بچے کی خاطر خود کو کم تر سمجھتا رہا...
وہ جو اس دنیا میں کسی کا نا ہوسکا....
وہ جو اس دنیا میں بہت کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن خدا کی رضا کی خاطر چپ کر گئے....
وہ جو طاقت رکھتے ہوئے بھی خاموش رہے....
وہ جو زندگی میں کسی زیادتی کی وجہ سے سادی زندگی بے سکون رہا...
وہ جو بیوی کی بدزبانی سنتا رہا....
وہ جو شوہر کی زیادتی برداشت کرتی رہی....
وہ جو حالات کی تنگی برداشت کرتا رہا...
وہ جو یہ سمجھتا رہا کہ زندگی اس کے ساتھ ہی برا کیوں کرتی....
ان سب کے لیے آخرت ایک باعث سکون چیز ہے.... لیکن اسی کے برعکس دوسروں کے لیے آخرت عذاب سے کم نہیں....
اب سوچنا آپ نے ہے آپ کس گروپ میں ہیں پہلے والے یا بعد والے؟
آخرت کو باعث سکون بنانا چاہتے یا باعث عذاب...

27/02/2023

*ہمیشہ آگے بڑھیں۔

آن لائن فیلڈ میں کامیابی کے دو اصول ہمیشہ یاد رکھیں....!!!*
*فرسٹ: رسک لیں....*
*سیکنڈ: جتنی جلدی ممکن ہو سٹارٹ کریں.....* 💯💯

*90% لوگ اس وجہ سے ناکام ہیں وہ ناکامی کے ڈر سے کوئ فیصلہ نہیں لیتے*
*10%لوگ اس وجہ سے کامیاب ہیں وہ یہ سوچ کر فیصلہ لیتے ہیں ناکام تو پہلے ہی ہیں اگر کامیاب ہو گیا تو زندگی بدل جائےگی* 💯✅

*اگر آپ نے اڑنا ہے تو...پھر گرنے کے خوف کو اپنے دل سے نکالنا ہی ہوگا....!
Copied

20/02/2023

#انسانیت
( بہترین انویسٹمنٹ)
ایک بچہ دس روپے لے کر پلاؤ والے کے پاس آیا، رہڑی پر ٹھہرے ہوئے لڑکے نے چاول دینے سے انکار کر دیا۔ میں کہنے ہی والا تھا کہ بچے کو چاول دے دو باقی پیسے میں دوں گا کہ اتنے میں پلاؤ والا خود آ گیا اور بچے سے دس روپے لے کر اسے بہت پیار سے شاپر میں ڈال کر دیئے۔ میں نے سوال پوچھا" مہنگائی کے اس دور میں دس روپے کے چاول؟" کہنے لگے" بچوں کیلئے کیسی مہنگائی؟ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں۔ میرے پاس پانچ روپے لے کر بھی آتے ہیں اور میں ان بچوں کو بھی انکار نہیں کرتا جب کہ پانچ روپے تو صرف شاپر اور سلاد کے بھی نہیں لیکن ہر جگہ منافع نہیں دیکھا جاتا۔ میں چھوٹی چھوٹی چکن کی بوٹیاں بھی دیگ میں ڈالتا ہوں اور وہ ان بچوں کیلئے ہی ہوتی ہیں جو پانچ یا دس روپے لے کر آتے ہیں۔ وہ چاول کے ساتھ یہ چھوٹی سی بوٹی دیکھ کر جب مسکراتے ہیں تو مجھے لگتا ہے میری نمازیں اب قبول ہوئی ہیں۔ آج کے دور میں امیروں کے بچے پانچ دس روپے لے کر نہیں آتے یہ غریب بچے ہوتے ہیں"

یہ میرے سوال کا جواب کم اور انسانیت کا درس زیادہ تھا۔ یہ محبت کا خالص جذبہ، یہ بچوں سے محبت، یہ غریبوں کا احساس۔۔ مجھے سمجھ آ گئی کہ اس چاول والے کے چہرے پر مسکراہٹ کیوں بسیرا کرتی ہے۔ اسے دیکھ کر روحانیت کا احساس کیوں ہوتا ہے۔ ہر جگہ منافع نہیں دیکھا جاتا کیوں کہ ہر انویسٹمنٹ اگر دنیاوی فائدے کیلئے کرتے رہیں گے تو آخرت میں ہمارے پلے کیا ہوگا؟ یہاں کچھ ایسی انویسٹمنٹ ضرور کیجئے جس کا منافع وہاں ملے گا جہاں کوئی کسی کا نہیں۔۔
سلامت رہیں❤️
Copied

20/02/2023
20/02/2023

ہوش پکڑیں بھئی۔۔۔

کیا ہو چکا آپکو۔۔۔ کن چکروں میں پڑے ہوئے۔۔۔ یہ پی ایس ایل۔۔۔ فلانا جیت گیا، فلانا ہار گیا۔۔۔ کہیں زلمی کہیں قلندر۔۔۔ گھنٹوں میچ دیکھنے پر برباد پھر گھنٹوں ڈسکشن پر برباد۔۔۔
ایمانداری سے بتائیے جو حالات بنے ہوئے اور جو حالات نظر آرہے کیا آپ یہ افورڈ کر سکتے۔۔؟؟

چلیں چھوڑیے میں بتاتا ہوں، نہیں کر سکتے افورڈ اگر آپ ہزار ڈالر ماہانہ سے کم کما رہے آج ان حالات میں۔۔۔
بالکل بھی نہیں کر سکتے اگر آپکی صرف ایک انکم سٹریم ہے۔۔۔
ہرگز نہیں کر سکتے اگر آپ پاکستان میں مہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل کو دیکھ رہے ملکی اور انفرادی معاشی حالات کا جائزہ لے رہے۔۔۔

بات سنیے، اگر تو آپ ماہانہ دو ڈھائی لاکھ کما رہے ہیں اور تین چار انکم سٹریمز ہیں آپکی، کچھ پییسو انکم سورسز ہیں، کچھ کیش کاو ایسٹس بلڈ کر چکے آپ تو ضرور دیکھیے، یہ میچ دیکھیے، بھلے سیزن دیکھیے، بھلے سوئے پڑے رہیں بھلے پارٹیز کرتے رہیں۔۔۔آپ کر سکتے ہیں۔۔۔

لیکن اگر آپ ایک ایوریج جاب کر رہے یا ایوریج انکم جنریٹ کر رہے۔۔۔ ہینڈ ٹو ماوتھ چل رہے اور نو سے پانچ بھاگ رہے۔۔۔تو یہ پی ایس ایل۔۔۔ یہ سیزنز یہ فلمیں۔۔یہ ڈرامے۔۔۔ یہ سب آپکے مستقبل کو آپکے بچوں کے مستقبل کو خدانخواستہ اندھیر کرنے کا باعث ہو سکتا۔۔۔یہ۔جو آج گھنٹوں ان فضولیات پر ضائع کر رہے یہ آپکو ساری زندگی کے لیے تنگدستی کا شکار کر سکتے۔۔ آپکے بچوں کو سرکاری سکولوں میں دھکے کھانے آپکے ماں باپ کو سرکاری ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر لگا سکتے۔۔۔ آپکو تین تین جابز کرنے کے بعد بھی ڈپریشن کا شکار کر سکتے۔۔۔

یہ وقت جسے آپ ضائع کر رہے یہ خدانخواستہ کتنا برا بدلہ لے سکتا آپکو اندازہ ہی نہیں۔۔۔ اس وقت نہ تو بابر اعظم کے چھکے آپکے بچوں کا پیٹ پالیں گے نا شاہین آفریدی کی اڑائی ہوئی وکٹس آپ کا سٹیٹس بدلیں گی۔۔۔

آپکے حالات نہ ارتغرل نے آکر بدلنے اور نہ ہی وہ جو مشہور سیزن شیزن چلتے آج کل ان کے ہیروز نے۔۔۔

اپنے حالات آپ نے خود بدلنے ہیں۔۔۔
نکل آئیے ان فینٹیسیز سے، حقیقی زندگی کے ہیرو بنیے، اپنے اور اپنے اہل و عیال کا سٹیٹس چینج کیجیے، محنت کیجیے، سیکھیے، کام کیجیے، وقت کا درست استعمال کیجیے۔۔۔تاکہ آج سے سال بعد دو سال بعد یا زیادہ سے زیادہ تین چار سال بعد ہی بھلے لیکن آپ یہ سب عیاشیاں افورڈ کر سکیں، اپنے آپ کو اس قابل بنایے کی اوڈینس میں بیٹھ کر تالیاں پیٹنے کے بجائے اگر آپ کو میچ کا اتنا ہی شوق تو کل کسی ٹیم کو سپانسر کر رہے ہوں۔۔۔

اپنی پریارٹیز سیٹ کیجیے ۔۔۔ ہوش پکڑیے۔۔ سب سے پہلے اپنی ذات اپنے آپ اپنے حالات کو بدلیے ۔۔۔ محنت سے اپنے بیوی بچوں کا عزت دار اور شاندار مستقبل انشور کیجیے۔۔۔ پھر ایک گریس سے ایک وقار سے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے وی آئی پی سٹنگز میں بیٹھ کر جتنے مرضی میچز، فلیمیں سیزنز دیکھتے رہیے گا۔۔۔!!
تحریر: ماسٹر محمد فہیم (بانی و سربراہ ٹیکنو ایکس)

اسلام علیکمصبح بخیر
19/02/2023

اسلام علیکم
صبح بخیر

السلام علیکم۔۔۔ شب بخیر ۔۔
18/02/2023

السلام علیکم۔۔۔
شب بخیر ۔۔

17/02/2023

اسلام علیکم۔۔۔
منزلیں چاہے کتنی ہی اونچی کیوں نہ ہوں!
راستے ہمیشہ قدموں کے نیچے ہوتے ہیں !
شب بخیر۔۔

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923334329854

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MU Digital Marketing Xpert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MU Digital Marketing Xpert:

Share