GOHR TV

GOHR TV Welcome To The Academy Of GOHR TV.If You Are Knowledge Seekers For New and Interesting Science and T

Go and watch the very interesting informative video and please subscribe to The channel if you like the video then share...
25/01/2024

Go and watch the very interesting informative video and please subscribe to The channel if you like the video then share it with your friends, thank you very much.

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 12 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں دو ماہ سے 12 سال ہے۔رواں ...
23/01/2024

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 12 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں دو ماہ سے 12 سال ہے۔
رواں سال نمونیا کے باعث 194بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
شدید سردی کے باعث پنجاب میں نمونیا کے کئی نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نمونیا کی علامات
کھانسی، نزلہ ، بخار ،سانس لینے میں دشواری اور
اگر شیر خوار بچے دودھ پینا چھوڑ دیں،غنودگی میں ہوں یا ہونٹ نیلے پر جائیں تو اُنھیں فوراً ہسپتال لے جائیں۔
والدین کے لیے ہدایات
بچوں کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔۔
بچوں کو غیر ضروری گھر سے باہر نہ جانے دیں۔۔
گھر میں ہیٹر یا لکڑیوں کو جلا کے ہیٹ دیں۔
شیر خوار بچوں کو زیادہ دودھ دیں۔
حفاظتی انجکشن لگوائیں۔



23/01/2024

*بچوں کو موبائل دیتے وقت اسکے فائدے اور نقصان کے بارے میں تفصیل سے بتائیں تاکہ کل کوئی بیغیرت اپنا بن کر بلیک میل نہ کرسکے*

🔥 دیکھ کے ڈیلیٹ کر دوں گا *اس ڈائیلاگ نے اچھے اچھوں کی عزتیں نیلام کی ہیں اور بہت سی خواتین اسی ایک ڈائیلاگ کی بھینٹ چڑھ کر مٹی ہوگئی۔۔۔*

💯 اپنے موبائل، کیمرے اور *سوشل میڈیا* پر اعتبار نہیں کرنا بنتا ناکہ کسی اور کے کیمرے اور موبائل پر بھروسہ کیا جائے *چار دن کے تعلق پر اپنی عزت کا سودا کر لیا جائے۔۔۔*
🌵 ڈیجیٹل دور جتنا ترقی کرتا جا رہا ہے *جرم، بے حسی، بے غیرتی اور کم ظرفی اس سے زیادہ تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے انسان کا کچا چٹھا اور ساری عمر کی تپسیا نیک نامی اور ریاضت ایک کلک کی مار ہے۔۔۔*

✅ عزت اور عمر ایک بار جو گئی *وہ لوٹ کر کبھی نہیں آتی*
🌧️ رب تمام خطاؤں سے درگزر کر لیتا ہے *مگر حیوان نما انسان قبر پر مٹی ڈال کر بھی نہیں بھولتے ایک خطاء کی سزا اس معاشرے* *میں مرتے دم تک دی جاتی ہے۔۔۔*

موبائل، کیمرا، سوشل میڈیا پر بہت احتیاط کی ضرورت ہے انسان *خطاء کا پتلا* ہے غلطیاں اور کمیاں انسانی سفرِ حیات کی زادِ راہ ہیں کسی پر *بھروسہ اور اعتماد نہیں کیا جاسکتا*



‏جب روح نکلتی ہے تو انسان کا منہ کھل جاتا ہے اور ہونٹ کسی بھی قیمت پر آپس میں چپکے ہوئے نہیں رہ سکتے۔روح پیر کو کھینچتی ...
22/01/2024

‏جب روح نکلتی ہے تو انسان کا منہ کھل جاتا ہے اور ہونٹ کسی بھی قیمت پر آپس میں چپکے ہوئے نہیں رہ سکتے۔
روح پیر کو کھینچتی ہوئ اوپر کی طرف آتی ہے۔ جب پھپڑوں اور دل تک روح کھینچ لی جاتی ہے اور انسان کی سانس ایک ہی طرف یعنی باہر ہی چلنے لگتی ہے یہ وہ وقت ہوتا ہے جب چند لمحوں میں انسان شیطان اور فرشتوں کو دنیا میں اپنے سامنے دیکھتا ہے۔ ایک طرف ابلیس اس کے کان میں کچھ مشورے دیتا ہے تودوسری طرف اسکی زبان اسکے عمل کےمطابق کچھ الفاظ ادا کرنا چاہتی ہے۔ اگر انسان نیک ہو تو اسکا دماغ اسکی زبان کو کلمہ شہادت کی ہدایت دیتا ہے۔۔ اگر انسان کافر اور بددین مشرک یا دنیا پرست ہوتا ہے تو اس کا دماغ کنفیوژن اور ایک عجیب ھیبت کا شکار ہو کر شیطان کے مشورے کی پیروی کرتا ہے اور بہت ہی مشکل سے کچھ الفاظ زبان سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔۔ یہ سب اتنی تیزی سے ہوتاہے کہ دماغ کو دنیا کی فضول باتوں کو سوچنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ انسان کی روح نکلتے ہوئے اپنے ذہن میں ایک زبردست تکلیف محسوس کرتا ہے, لیکن تڑپ نہیں پاتا کیونکہ دماغ کو چھوڑ کر باقی جسم کی روح اسکے حلق میں اکٹھی ہو جاتی ہے اورجسم ایک گوشت کے بےجان لوتھڑے کی طرح پڑا ہوا ہوتا ہے کہ جس میں کِسی بھی حرکت کی گنجائش نہیں رہتی۔ آخر میں دماغ سے بھی روح کھینچ لی جاتی ہے، آنکھیں روح کو لے جاتے ہوئے دیکھتی ہیں اسلیئے کہ آنکھوں کی پتلیاں اوپر چڑھ جاتی ہیں یا جس سمت فرشتہ روح قبض کر کے جاتا ہے اس سمت کی طرف ہوتی ہیں۔ اس کے بعد انسان کی زندگی کا سفر شروع ہوتا ہے جس میں روح تکلیفوں کے تہہ خانوں سے لے کر آرام کے محلات کی آہٹ محسوس کرنے لگتی ہے, جیسا کہ اس سے وعدہ کیا گیا ہے۔ جو دنیا سے گیا واپس کبھی لوٹا نہیں صرف اس لیے کیونکہ اسکی روح عالم برزخ کا انتظار کر رھی ہوتی ہے جس میں اسکا ٹھکانا دے دیا جائے گا۔ اس دنیا میں محسوس ہونے والی طویل مدت، ان روحوں کے لیے چند سیکنڈز سے زیادہ نہیں ہو گی۔ موت کے وقت مومن کی روح اس طرح کھینچ لی جاتی ہے جیسے آٹے سے بال نکالا جاتا ہے , جبکہ گناہ گار کی روح خاردار درخت پر پڑے سوتی کپڑے کی طرف کھینچی جاتی ہے۔ اللہ سبحانه وتعالی ھم سب کے لئے موت جیسی آزمائش میں آسانی پیدا فرمائے۔

""بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے , اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو , اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے"""" !!!

پھوٹی کوڑی مغل دور حکومت کی ایک کرنسی تھی جس کی قدر سب سے کم تھی۔ 3 پھوٹی کوڑیوں سے ایک کوڑی بنتی تھی اور 10 کوڑیوں سے ا...
19/01/2024

پھوٹی کوڑی مغل دور حکومت کی ایک کرنسی تھی جس کی قدر سب سے کم تھی۔ 3 پھوٹی کوڑیوں سے ایک کوڑی بنتی تھی اور 10 کوڑیوں سے ایک دمڑی۔ علاوہ ازیں اردو زبان کے روزمرہ میں "پھوٹی کوڑی" کو محاورتاً محتاجی کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً میرے پاس پھوڑی کوڑی تک نہیں بچی۔
دنیا کا پُرانا ترین سکہ شاید یہی ’’پھوٹی کوڑی ‘‘ہے۔یہ پھوٹی کوڑی ’’کوڑی‘‘ یا پھٹا ہوا گھونگھا ہے۔ جسے کوڑی گھونگھے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کا استعمال دنیا میں کوئی پانچ ہزار (5000) سال قبل وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب میں بطور کرنسی عام تھا۔ ’’پھوٹی ‘‘ کا نام اسے اس لئے دیا گیا کیونکہ اس کی ایک طرف پھٹی ہوئی ہوتی ہے۔ اس لیے کوڑی کا گھونگا ’’پھوٹی کوڑی‘‘ کہلایا۔ قدرتی طور پر گھونگھوں کی پیدا وار محدود تھی۔ اس کی کمیابی سے یہ مطلب لیا گیا کہ اس کی کوئی قدر / ویلیو ہے۔
تین پھوٹی کوڑیوں کے گھونگھے ایک پوری کوڑی کے برابر تھے۔ جو ایک چھوٹا سا سمندری گھونگھا تھا۔ لیکن ان دونوں کی کوئی آخری حیثیت / ویلیو تھی۔ وہ ’’روپا‘‘تھی۔ جسے بعد میں ’’روپیہ‘‘ کہاجانے لگا۔۔ ایک’’روپیہ ‘‘5,275’‘پھوٹی کوڑیوں‘‘ کے برابر تھا۔ ان کے درمیان دس مختلف سکے تھے۔جنہیں ’’کوڑی‘‘، دمڑی‘‘، ’’پائی‘‘، ’’دھیلا‘‘، ’’پیسہ‘‘، ’ٹکہ‘‘، ’’آنہ‘‘، ’’دونی‘‘، ’’چونی‘‘، ’’اٹھنی‘‘ اور پھر کہیں جا کر ’’روپیہ‘‘ بنتا تھا۔
‎کرنسی کی قیمت یہ تھی-
3 پھوٹی کوڑی= 1کوڑی
10کوڑی = 1 دمڑی
02دمڑى = 1.5پائى.
ڈیڑھ پائى = 1 دهيلا.
2دهيلا = 1 پيسہ .
تین پیسے= ایک ٹکہ
چھ پيسه یا دو ٹکے= 1 آنہ .
دو آنے= دونی
چار آنے= چونی
آٹھ آنے= اٹھنی
16 آنے = 1 روپيہ
جس طرح اردو زبان کے روزمرہ میں "پھوٹی کوڑی" کو محاورتاً محتاجی کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً میرے پاس پھوڑی کوڑی تک نہیں بچی۔ اسی طرح
کوڑی کوڑی کا محتاج ہو جانا
دمڑی جاۓ چمڑی نہ جاۓ در اصل کنجوسی کی شدید حالت کو بیان کرنےکے لئیے استعمال ہوتا ہے
ایک پائ نہ ہونا غربت کا مظہر ...
ایک دھیلے کا نہ ہونا ذراکم غربت ..
ایک ٹکے کی اوقات (ذلیل کرنے کا غیر مہذب بیانیہ)..
ٹکہ بنگلہ دیش کی کرنسی بھی ہے
کیونکہ سب سے اعلی اور مکمل حیثیت روپیہ کی تھی (جس میں سولہ آنے ہوتے تھے) اس لئیے بات کا سولہ آنے صحیح ہونا ۱۰۰ فیصد صحیح کے مترادف ہوتا تھا.

وہ وقت جب ’چڑیوں‘کے خلاف چین کا اعلان جنگ 2 کروڑ شہریوں کی جان لے گیا۔یورپ اور ایشاءسمیت تقریباً دنیا بھر میں ایک ”چڑیا“...
06/03/2023

وہ وقت جب ’چڑیوں‘کے خلاف چین کا اعلان جنگ 2 کروڑ شہریوں کی جان لے گیا۔

یورپ اور ایشاءسمیت تقریباً دنیا بھر میں ایک ”چڑیا“ پائی جاتی ہے جو عالمی سطح پر ”یوریشیئن ٹری سپیرو“(Eurasian tree sparrow) کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ چڑیا تقریباً دو عشرے قبل پاکستان میں بھی بکثرت پائی جاتی تھی لیکن اب کم ہی دکھائی دیتی ہے۔ ہمارے خطے میں اس چڑیا کی نسل تقریباً ختم ہوجانے کا ذمہ دار چین ہے۔ چین میں 1958ءسے اس چڑیا کے خاتمے کی مہم چلائی گئی۔ پہلی بار 1958ءمیں ماﺅزے تنگ نے چڑیا، چوہوں، مکھیوں اور مچھروں کے خاتمے کی مہم چلائی جو 1962ءتک جاری رہی۔ اس مہم میں ہی چین سے چڑیا کا تقریباً صفایا کر دیا گیا تھا۔

چین کے انقلابی لیڈر ماﺅزے تُنگ کے دور میں بڑے بڑے انقلابی کام کئے گئے اور انہیں میں سے ایک کام فصلیں خراب کرنے والے حشرات اور پرندوں کے خلاف چار سالہ جنگ تھی۔ چینی رہنما کے حکم پر 1958 سے 1962ءتک Four Pests Campaign نامی مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد مچھروں، مکھیوں، چوہوں اور چڑیا کی ایک عام قسم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا تھا۔ چینی حکام کا خیال تھا کہ یہ جاندار چاول اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے لہٰذا ان کے خاتمہ کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کردی گئی۔

اس مہم کے دوران لوگوں نے ان جانداروں کا ہر جگہ تعاقب کیا اور اگرچہ چڑیا کا اس مہم کا نشانہ بننا ایک حیرت انگیز بات تھی لیکن بدقسمتی سے اس پرندے کو بھی تقریباً خاتمے کے قریب پہنچا دیا گیا۔ لوگوں نے چڑیوں کے گھونسلے تباہ کردئیے، ان کے انڈے توڑ دئیے، ان کے بچے مار دئیے اور جہاں بھی کوئی چڑیا دانا دنکا چگنے کی کوشش کرتی برتن اور ٹین کے ڈبے بجا کر اسے اڑادیا جاتا۔ اس مہم کا نتیجہ یہ ہوا کہ پورے ملک میں بیچاری چڑیا کا نام و نشان ختم ہوگیا لیکن اس ظلم کا نتیجہ یہ نکلا کہ چین پر قحط کا عذاب مسلط ہوگیا۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ چڑیا کی نسل ختم ہونے سے ان کیڑوں اور حشرات کو کھانے والے پرندے نہ رہے جو کہ اصل میں فصلوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ تھے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ چین میں چاول کی فصل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی جبکہ باقی فصلوں کو بھی کیڑوں اور حشرات نے بے پناہ نقصان پہنچایا اور پورے ملک میں قحط کا سماں پیدا ہوگیا جو تقریباً دو کروڑ لوگوں کی موت کا سبب بنا.

جوشؔ ملیح آبادی: شاعرِ‌‌ ‘آخرُالزّماں’ کا یومِ وفاتویب ڈیسک 22 فروری 2023جوشؔ ملیح آبادی نے خود کو شاعرِ‌‌ آخرُ الزّماں ...
22/02/2023

جوشؔ ملیح آبادی: شاعرِ‌‌ ‘آخرُالزّماں’ کا یومِ وفات
ویب ڈیسک 22 فروری 2023
جوشؔ ملیح آبادی نے خود کو شاعرِ‌‌ آخرُ الزّماں قرار دیا تھا۔ بلاشبہ وہ قادرُالکلام اور ایسے نکتہ سنج تھے کہ شاعری کو ایک طرزِ سخن اور نثر کو وہ نیا پیمانہ دیا جس نے ہم عصروں میں انھیں ممتاز کیا اور شعروادب میں نئے آنے والے ان سے متأثر ہوئے۔

کسی کا عہدِ جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی

کسی نے کیا خوب بات کہی کہ جوشؔ نے یہ شعر کہہ کر درحقیقت اپنی سوانحِ حیات کا دیباچہ تحریر کر دیا۔ جوشؔ صاحب، جوانی میں صرف کوئے جاناں کے طواف کے قائل تھے اور حسن پرستی ان کا شعار رہا۔

جوشؔ ملیح آبادی کو علم و ادب سے رغبت اور شعر و سخن کا مذاق کیوں نہ ہوتا کہ ان کے پَر دادا صاحبِ دیوان شاعر، دادا شعر و ادب کے شائق اور والد بھی سخن وَر تھے۔ جوش صاحب کی دادی مرزا غالب کے خاندان سے تھیں جب کہ ان کے خاندان کی دیگر خواتین بھی نہایت باذوق اور بعض ان میں‌ سے علمِ عروض سے بھی واقف تھیں۔ اسی ماحول کے پروردہ شبیر حسن خاں تھے جو شاعر ہوئے تو جوشؔ ملیح آبادی کے نام سے شہرت پائی۔ہوئے لیکن اختلافات کے بعد سبک دوش ہونا پڑا۔ اس عرصے میں شاعری کا تو خوب شہرہ ہوا، لیکن وہ اپنے خیالات اور رجحانات کی وجہ سے ناپسندیدہ بھی رہے۔ جوش نے غزل ہی نہیں نظموں اور رباعیات میں بھی کمال دکھایا۔ مرثیہ گوئی میں خود کو منوایا اور اس صنفِ سخن کا حق ادا کیا۔ ان کے کئی شعری مجموعے شایع ہوئے جن میں نقش و نگار، شعلہ و شبنم، فکر و نشاط، جنون و حکمت، رامش و رنگ، سنبل وسلاسل، سیف و سبو شامل ہیں۔

یادوں کی بارات جوش کی خود نوشت ہے جس کے متعدد ابواب تنازع و اختلاف کا سبب بنے۔ یہ کتاب ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی موضوعِ بحث بنی۔ دیگر نثری کتب میں مقالات زریں، اوراق سحر اور ارشادات شامل ہیں۔

جوشؔ کے چند اشعار پڑھیے۔

ملا جو موقع تو روک دوں گا جلال روزِ حساب تیرا

پڑھوں گا رحمت کا وہ قصیدہ کہ ہنس پڑے گا عتاب تیرا

قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے

چلے کتنا ہی کوئی بچ کے ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے

نظر ہو خواہ کتنی ہی حقائق آشنا لیکن

ہجومِ کشمکش میں آدمی گھبرا ہی جاتا ہے

اے دوست دل میں گردِ کدورت نہ چاہیے

اچھے تو کیا برے سے بھی نفرت نہ چاہیے
Josh Malihabadi (born Shabbir Hasan Khan; 5 December 1898 – 22 February 1982)



دسمبر میں اسلام آباد یونیورسٹیCOMSATSکے پرچے میں آنے والے سوال کا متن پڑھیے ⚠️🔞اور نیچے دی گئی ڈسکشن پڑھیے ۔۔۔۔ اور سوچی...
21/02/2023

دسمبر میں اسلام آباد یونیورسٹیCOMSATSکے پرچے میں آنے والے سوال کا متن پڑھیے ⚠️🔞اور نیچے دی گئی ڈسکشن پڑھیے ۔۔۔۔ اور سوچیے کہ نوجوان نسل کی کس خاص مقصد کے لیے ذہن سازی کی جاری ہے ؟
خود پڑھ لیجیے ، معذرت، ترجمہ کرنے سے بھی شرم آ رہی ہے ۔ ( یونیورسٹی نے یہ کہہ کر قصہ ہی ختم کردیا کہ متعلقہ شخص کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی ذمہ دار نہیں)🔞
جس نے یہ پرچہ بنایا۔۔۔ وہ کئی سال کلاس میں کیا پڑھاتا رہا ہوگا؟
Comsats university islamabad
Is it true ??


یہ کیا ہو رہا ہے #پاکستان میں ؟؟
بہن بھائی کے پاک رشتے پر ایسی غیر معاشرتی اور غیر اخلاقی تحریر کو سلیبس کا حصہ بنانا۔۔۔ افسوس😔 💔
‏یہ اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی،
میں ایسا سوال کیسے پوچھا جا سکتا ہے؟

۔خود پڑھ لیجیے ، معذرت، ترجمہ کرنے سے بھی شرم آ رہی ہے ۔ ( مجھے اس کی اردو کرتے ہوئے شرم آرہی ہے کہ اس مقدس اور پاک رشتے کا جو مزاق اڑایا گیا ہے میں اس کا ترجمہ کیا کروں)😔


۔
‎ ‎

بیٹے کیلئے خوشی کا وہ لمحہ جب 8 دن قریباً 178گھنٹےملبےتلےدبےرہنےکےبعداپنی ماں کو ذندہ پایا،اس کے جذبات اور خوشی کے لمحات...
14/02/2023

بیٹے کیلئے خوشی کا وہ لمحہ جب 8 دن قریباً 178گھنٹےملبےتلےدبےرہنےکےبعداپنی ماں کو ذندہ پایا،اس کے جذبات اور خوشی کے لمحات ۔
Son over the seeing his mother alive under the rubble after 178 hours,

سبحان اللّٰہ ،ماشاءاللّٰہ
بچانے والی پاک ذات اللّٰہ تعالیٰ کی ہے ۔

06/02/2023

😥شدید زلزلے کے بعد ترکی اور شام سے آنے والی دل دہلا دینے والی خبریں ۔
ترکیہ اور شام میں زلزلے کے فوری بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر
خواتین بچوں کے چیخنے اور رونے کی آوازیں سنی جا سکتی ہی😢😢😢
*7.8 شدت کے زلزلے سے ترکیہ اور شام کا بڑا علاقہ متاثر ہوا، ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 2400 ہوگئی .
اللہ تعالی رحم فرمائے اور ان تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے جو شہید ہوگئے ہیں ! آمین
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
تمام متاثرہ لوگوں کے لیے میری دعائیں اور خیالات۔ اللّٰہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین 🤲🏼



Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GOHR TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GOHR TV:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share