M A Naeemi Writes

M A Naeemi Writes motivation �
way to forward �
a chance to change your self
motivational quotes
a positive way & positive thinking to about a change in your life & your self.

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸*کچھ لوگوں کے دل خزاں کے سوکھے پتے کی طرح ہوتے ہیں، چاہے آپ انہیں کتنا ہی پانی دے دیں، وہ آپ کے ہاتھ می...
08/10/2025

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸

*کچھ لوگوں کے دل خزاں کے سوکھے پتے کی طرح ہوتے ہیں، چاہے آپ انہیں کتنا ہی پانی دے دیں، وہ آپ کے ہاتھ میں ہرے نہیں ہوتے۔ اس لیے خود کو ایسے لوگوں کے لیے تھکانا چھوڑ کر ان کو سپردِ خدا کریں۔*

*اور جب اللہ کی لاٹھی انکے سروں پر بجتی ہے پھر تماشہ ایسا بنتا ہے کہ دنیا دیکھتی ہے*

انســـان کــــے وســـوســـــے 🥀اور میـــرـــــــے اللّٰــــہ کــــی تســـلیــاں اور جــــوابــــــ❤🕋❤
02/10/2025

انســـان کــــے وســـوســـــے 🥀
اور میـــرـــــــے اللّٰــــہ کــــی تســـلیــاں اور جــــوابــــــ❤🕋❤

"إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ""یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت...
11/07/2025

"إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ"
"یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا
جب تک وہ خود اپنے حالات میں تبدیلی نہ لے آئے۔"
(Surah Ar-Ra'd: 13:11)

🕊️ بس دعا کافی نہیں…
🪞 خود کو بھی دیکھو، خود کو بھی بدلو…
کیونکہ اللہ مدد تب کرتا ہے جب بندہ خود قدم بڑھاتا ہے۔

💭 جب نیت بدل جائے
تو فضا بدلتی ہے
جب سوچ بدل جائے
تو تقدیر بدلتی ہے
اور جب دل اللہ کی طرف مڑ جائے
تو پوری کائنات تمہارے حق میں ہو جاتی ہے!

🤲 اے اللہ! ہمیں اپنی ذات کی اصلاح کی توفیق دے
اور ہمارے حالات کو اپنی رحمت سے بہتر فرما دے
آمین یا رب العالمین

26/05/2025

"زندگی کی لہریں"

زندگی، سمندر کی طرح بےقرار ہے — کبھی پر جوش، کبھی پر سکون، کبھی روشن چاندنی جیسی، تو کبھی اندھیری راتوں کی خامشی میں ڈوبی ہوئی۔ یہ مد و جزر صرف حالات کا نہیں، انسان کے ایمان، احساس، اور وجود کا بھی ہوتا ہے۔ جیسے سمندر کی ہر لہر آخر کار اپنے اصل، یعنی پانی میں واپس جا ملتی ہے، ویسے ہی انسان کا بھی ایک "اصل" ہے — عبدیت، رب کی پہچان، اور واپسی کی یقین دہانی۔

مگر ہم، ان موجوں کے شور میں، اکثر بھول جاتے ہیں کہ ہم کون ہیں، کہاں سے آئے ہیں، اور کہاں لوٹ کر جانا ہے۔ جوش میں غرور آ جاتا ہے، اور جب یہ جوش مدھم پڑتا ہے، تو امیدیں بھی بجھنے لگتی ہیں۔ ہم اپنے رب کی رحمت کو ایسے فراموش کر بیٹھتے ہیں جیسے کبھی جانتے ہی نہ تھے۔

اللہ تعالیٰ قرآن میں سچ فرماتا ہے:
"إِنَّ الإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ" — بےشک انسان بڑا ہی ناانصاف اور ناشکرا ہے۔

اصل کامیابی تو یہی ہے کہ ہم ہر حالت میں اپنی اصل کو یاد رکھیں۔ جوش ہو یا ٹھہراؤ، سہولت ہو یا تنگی — ہمارا دل اپنے رب کے سجدے سے نہ ہٹے، اور ہماری روح اپنی واپسی کی تیاری کرتی رہے۔ کیونکہ آخر میں، ہمیں بھی ان لہروں کی طرح سمندر میں، یعنی اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے۔

اللّٰہ ہمیں اُن بندوں میں شامل فرمائے جو شکر کرتے ہیں، اور جن کے دل کبھی اپنی اصل کو نہیں بھولتے۔
ایم_اے_نعیمی

22/05/2025
22/05/2025

*نصیحت صرف "ایمان والوں کو" فائدہ دیتی ہے*

*جب آپ کو کوئی نصیحت کرے اور آپ کے دل پر اس کا کوئی اثر نہ ہو تو سمجھ جائیے کہ آپ کا ایمان کمزور ہے۔*

*اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "نصیحت ایمان والوں کو فائدہ دیتی ہے" (الذاریات: 55)*
*اس لیے آپ کا ایمان اگر کامل ہوتا تو نصیحت ضرور آپ کے دل پر اثر کرتی۔*

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸 * #کُچھ لوگ خاموش ہوتے ہیں اندھے نہیں..لہٰذا خاموش لوگوں کو بے وقوف بنانے سے پرہیز کریں...!!!*🫰🏻
26/01/2025

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸
* #کُچھ لوگ خاموش ہوتے ہیں اندھے نہیں..لہٰذا خاموش لوگوں کو بے وقوف بنانے سے پرہیز کریں...!!!*🫰🏻

25/01/2025

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸
*جو مقام"شکوے"کا ہوتا ہے*
*وہی مقام"شکر"کا بھی ہوتا ہے لیکن ہم اس مقام پرشکوه"جلدی اور"شکر"دیر سے ادا کرتے ہیں ہر بات میں"خیر"ڈھونڈا کریں اور"الحمدلله" کہنے کی*
*عادت اپنا لیں"خوش ''رہیں گے.*

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M A Naeemi Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share