News Page Rahim Yar Khan

News Page Rahim Yar Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Page Rahim Yar Khan, Media/News Company, Rahimyar Khan.

10/10/2020

تازہ ترین اھم خبر
انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ تعینات
بشارت نیازی ایس ایچ او صدر خانپور تعینات

10/10/2020

بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں

پی ٹی اے کے تیار قواعد کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

وزارت ائی ٹی چند روز میں رولز کے اطلاق کا نوٹفیکشن جاری کرے گی

اسلام،دفاع پاکستان،اخلاق باختہ اور فحش مواد قابل سزا قرار،رولز

پبلک آرڈر بارے غلط معلومات بھی جرم تصور ہوگی،رولز

کمپنیاں پاکستان کے وقار،سلامتی و دفاع کے خلاف مواد ختم کرنےکی پابند ہوں گی،رولز

مذہب،توہین رسالت،حکومتی احکامات مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی،رولز

کسی دوسرے شخص سے متعلق منفی رجحان کا کوئی مواد اپ لوڈ نہیں ہوگا،رولز

دوسروں کی نجی زندگیوں کو متاثر کرنے والے مواد پر بھی پابندی عائد، رولز

انتہا پسندی،دہشت گردی،نفرت انگیز مواد،فحاشی اور تشدد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی

بچوں کو متاثر کرنے والے ہر قسم کے مواد پر پابندی، رولز

کسی شخص کی شخصیت کی نقل بنانے والے مواد پر پابندی ہوگی، رولز

یوٹیوب،فیس بک،ٹک ٹاک،ٹوئیٹر اور گوگل پلس سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی

5 لاکھ سے زائد صارفین والی سوشل میڈیا کمپنیوں کی پی ٹی اے میں رجسٹریشن لازم قرار

رولز نفاذ کے بعد سوشل میڈیا کمپنیاں 9 ماہ میں پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پابند ہوں گی.

لوڈ شیڈنگ شیڈول رحیم یارخان
06/10/2020

لوڈ شیڈنگ شیڈول رحیم یارخان

رحیم یار خان محکمہ فوڈ اتھارٹی ان ایکشنرحیم یار خان میں فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن چیکنگ ...
06/10/2020

رحیم یار خان محکمہ فوڈ اتھارٹی ان ایکشن
رحیم یار خان میں فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن چیکنگ کے دوران ملاوٹ ثابت ہونے پر پکڑا گیا 10 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا دودھ فروش اور دوکانداروں کو بھاری جرمانہ عائد کیے گئے ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دودھ فروشوں کو راستے میں روک کر چیکنگ کیا جس کے نتیجے میں 2 دودھ بردار گاڑیوں سے ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ پایا گیا جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گاڑیوں کو تحویل میں لے کر فوری طور پر تلف کر دیا جبکہ شہر میں مختلف مقامات پر چوک پٹھانستان اور تھلی چوک پر دیگر کاروائیوں کے دوران فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس پر کاروائیوں کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جبکہ تحویل میں لیا گیا ہزاروں لیٹر دودھ نہروں میں تلف کر دیا گیا

رحیم یار خان میں وائلڈ لائف کی خفیہ اطلاع پرریلوے اسٹیشن پر کاروائی کے دوران نایاب نسل کے قیمتی پرندوں کی اسمگلنگ ناکام ...
06/10/2020

رحیم یار خان میں وائلڈ لائف کی خفیہ اطلاع پرریلوے اسٹیشن پر کاروائی کے دوران نایاب نسل کے قیمتی پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پرلاہور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس سے پیٹی بند نایاب نسل کے درجنوں پرندے برآمد ہوئے۔
انسپکٹروائلڈ لائف نےبتایا کہ نایاب پرندوں کی اسمگلنگ میں ریلوے کا عملہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نایاب پرندوں کو4 پیٹیوں میں بند کرکےلاہور سے کراچی کیلئے پارسل کیا گیا تھا۔
وائلڈلائف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نایاب پرندوں کو ایک سے دوسرے صوبے میں بغیر اجازت منتقل کرنا غیر قانونی ہے۔نایاب پرندوں کوتحویل میں لے کروائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔

05/10/2020

آئی جی پنجاب
نے گریڈ 18 اور 19 کے 24 افسران تبدیل کردیئے
اے آئی جی مانیٹرنگ عمران کشور کو ڈی پی او قصور تعینات کردیا گیا، زاہد نواز مروت کو سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات
فاسٹ نیوزخوشاب
آئی جی پنجاب انعام غنی نے گریڈ 18 اور 19 کے 24 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اے آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور اور عمران کشورکو ڈی پی او قصور تعینات کردیا گیا ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کو سینٹرل پولیس آفس س رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد صاحبزادہ بلال عمرکو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کر دیا گیا ایس پی اسپیشل برانچ ملتان ریجن محمد ظفر بزدار چیف ٹریفک آفیسر ملتان تعینات کردیا گیا

ایس پی ہیڈکوارٹر ملتان زنیرہ اظہر کو ایس پی سکیورٹی راولپنڈی تعینات محمد سلیم خان نیازی ایس پی انویسٹیگیشن بہاولپور سے بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان تعینات ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور نویدارشاد ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ تعینات ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی ریجن خرم شہزاد حیدر کو ایس ایس پی انٹیلیجنس اسپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
تقرری کے منتظر محمد عمران کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا یا اے آئی جی آپریشنزساؤتھ پنجاب عبدالغفار قیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور ذیشان اصغر کو کو سینٹرل پولیس آفس تعینات رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ محمد اکمل کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب تعینات کر دیا گیاڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس محمد اشرف کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ایس پی انویسٹیگیشن ڈی جی خان فراز احمد کو ایڈیشنل ایس پی آپریشن سٹی لاہور تعینات کر دیا گیا۔
ایڈیشنل ایس پی آپریشن سٹی لاہور تصور اقبال کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ حفیظ الرحمن بگٹی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشن صدر لاہور تعینات کر دیا گیا ایس پی آپریشن صدر لاہور سید غضنفر علی شاہ کو اے آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ کو عمران رضا کو ایس پی انویسٹی گیشن گجرات تعینات کردیا گیا۔

غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹیگیشن حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سیداسد مظفرکو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینیلسز تعینات کر دیا گیا ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ فہد احمد کو بٹالین کمانڈر فائیو پی سی لاہور تعینات کردیا گیا ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب لاہور عبدالوہاب کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے تمام افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتےہوئے فوری چارج لینے کی ہدایت کردی ہے_

05/10/2020

تھانہ بھونگ کی حدود گاگڑی باغ کے قریب اغواء کی واردات, 8 مسلح ڈاکو ڈاکٹر طارق اور اسکے ڈرائیور خیرات شاہ کو اغواء کرکے لے گئے مجاہد دشتی نامی شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی.ذراٸع

03/10/2020

شیخ عثمان کرائم رپورٹر روزنامہ صاف صاف
گزشتہ روز
رحیم یار خان میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات نہ معلوم مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے میڈیکل اسٹور پر ہونے والی ورادت کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔۔۔۔،،

تھانہ بی ڈویثرن کی حدود سرکلر روڈ پر واقع میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی وردات پیش آئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہ معلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دوکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر ان سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف حراس پھیل گیا شہریوں نے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او منتظر مہدی سے اپیل کی ہے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے
پولیس کی گشت بڑھا کر ناقہ بندی کی جائے_

03/10/2020

خوشخبری رحیم یار خان محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے لیے 107 نشستوں کے لیے بھرتی_

03/10/2020

ڈی پی او رحیم یار خان کا آئندہ چند روز میں ٹرانسفر، زاہد نواز مروت نئے ڈی پی او رحیم یار خان ہوں گے_ ذرائع

 کوٹ سمابہ مدنی چوک کے رہائشی محسن علی کی لاش سنی پل کرائے کے گھر سے برآمدخاندانی زرائع کے مطابق چار دن پہلے محسن علی کی...
03/10/2020


کوٹ سمابہ مدنی چوک کے رہائشی محسن علی کی لاش سنی پل کرائے کے گھر سے برآمد
خاندانی زرائع کے مطابق چار دن پہلے محسن علی کی گھر میں کوئی توت تکرار ہوئی محسن علی گھر سے سنی پل چلا گیا جہاں اس نے 2018 میں شادی کر رکھی تھی جیسے ہی گھر پہنچا اسکی بیوی نے محسن علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہوگئی
مقامی لوگوں نے تین دن بعد دیکھا تو محسن علی مردہ حالت میں گھر میں پایا گیا
جس پر مقامی تھانہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی پر لاش کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا_

رحیم یار خان مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے دکھی اور بیمار مریضوں کو تمام تر سہولیات...
02/10/2020

رحیم یار خان مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے دکھی اور بیمار مریضوں کو تمام تر سہولیات جلد اور بہتر انداز میں پہنچانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے سائبان پاکستان ٹرسٹ کے تعاون سے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے رواحقین کے لئے دوپہر کے کھانے کے لیے بی بی جی لنگر خانے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبان پاکستان ٹرسٹ کے تعاون سے ہسپتال میں دور دراز سے آئے ہوئے علاج معالجہ کی غرض سے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 300 افراد کو دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبان پاکستان ٹرسٹ کی یہ ایک اچھی کاوش ہے جس کی وہ بھرپور طریقے سے حوصلہ افزائی کریں گے اور اس سلسلے میں ان کے لیے بہترین جگہ الیکٹرسٹی، صفائی ستھرائی،پانی اور سیکورٹی کا انتظام مستقل بنیادوں پر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کو بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری سے ایک ماہ کی تنخواہ جاری کر دی گئی ہے اور بقیہ تنخواہ بھی بہت جلد ان کو ادا کر دی جائے گی _

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Page Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share