16/08/2026
منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات صاحب کے کل کے بیان نے کہ PSRP کی بیس لائن فیس 1200 ہی رکھی جائے گی، پیف پارٹنرز کے لیے بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
کیا پی ایس آر پی اور پیف کی فیس 2500 کرنا اور سب کی فیس میں یونیفارم اضافہ کیا جانا محض سیاسی اعلان ہے؟ 🔥🔥🔥
پیف پارٹنرز کی موجودہ فیس میں اضافہ 10 فیصد ہی ہو گا۔ 🔥🔥🔥
انسینٹو والا اضافہ انڈیکیٹرز سے مشروط ہو گا ۔ ان انڈیکیٹرز کو چند درجن سے زائد پیف سکول پورے ہی نہیں کر پائیں گے۔ 🔥🔥🔥
اور پیف کی پیمنٹ کو ADP سے ODP میں منتقل کرنے سے پیمنٹس کی ادائیگی بہتر ہونے کی بجائے مزید تعطل کا شکار ہونے کے خدشات پیدا ہو چکے ہیں ۔ پیمنٹ فائل ہر ماہ موو ہو گی جس میں بہت سے مسائل درپیش ہوں گے۔ بہت سے وعدوں اور دعووں کے باوجود پیف پارٹنرز کو پیمنٹ کی بر وقت ادائیگی ناممکن نظر آ رہی ہے ۔ 🔥🔥🔥
پیف پارٹنرز کو 10 فیصد معمولی اضافے کے بعد مزید اضافے / Incentive کے لیے کچھ انڈیکیٹرز پورے کرنا ہوں گے۔ سب سے اہم انڈیکیٹر QAT رزلٹ ہے۔ صرف 100 فیصد رزلٹ پر اضافہ نہیں ہو گا بلکہ 90 فیصد بچوں کے 90 فیصد نمبر حاصل کرنے پر
80 فیصد بچوں کے 90 فیصد نمبر حاصل کرنے پر جو کہ ناممکن ٹارگٹ ہے ۔ 70 فیصد بچوں کا 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا۔ پورے پنجاب میں چند سکول بھی شاید یہ نہ کر پائیں۔ اس اقدام سے پیف سکول صرف ذہین بچوں کو داخل کریں گے، Average, Below Average, Weak & Special Children آؤٹ آف سکول ہو جائیں گے ۔
🔥🔥🔥
مزید انڈیکیٹرز میں بورڈ میں پوزیشن، صوبائی لیول پر پوزیشن، پلے گراونڈ کی سہولت، اعلی درجے کی سائنس و کمپیوٹر لیب، High Rate of Retention، ٹیچرز ہائی کوالیفیکیشن ایسے ٹارگٹ ہیں جو اوور آل بہت کم پیف پارٹنرز پورے کر پائیں گے۔۔۔ شاید چند درجن۔ 🔥🔥🔥
اس کے ساتھ PSRP سکولز کو فیس / انسینٹوز میں مختلف مدات میں کھلے دل سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انفراسٹرکچر کی توسیع و دیکھ بھال کے لیے ، مختلف سہولیات کی فراہمی، نئے کمروں کی تعمیر کے لیے ، ٹیچرز کی تنخواہیں بہتر کرنے کے لیے ، تعداد میں خاطر خواہ اضافے وغیرہ پر فیس میں گراں قدر اضافہ کیا جا رہا ہے۔ این جی اوز کو پہلے بھی 360 روپے زیادہ دیے جارہے ہیں، اب بھی زیادہ دیے جانے کا پلان ہے۔ ان اقدامات سے PSRP پارٹنرز تو خوشحال ہو جائیں گے لیکن پیف پارٹنرز کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ 🔥🔥🔥
Khan Baba Collections EPR employment processing resources punjab Pakistan Cricket Team
10 مرلے والے پیف سکول ختم ، ٹوائس فیل سکول ختم، بلڈنگ کی وجہ سے بھاری جرمانے ، رنگ پینٹ ، وائرنگ کی وجہ سے بھاری جرمانے ، بلڈنگ فٹنس اور رجسٹریشن کی وجہ سے اگست میں سینکڑوں سکولوں کی پیمنٹ بند ۔
الغرض پیف پارٹنرز کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔ 🔥🔥🔥