Working for betterment of Humanity also focused to my city Rahim Yar Khan
17/06/2025
ارائیں تاریخ کا ایک روشن ستارہ:-
*مولانا شاہ عبد القادر لدھیانوی آرائیں* :-
جنہوں نے سب سے پہلے تمام مسلمانوں کو انگریز کےخلاف
جہاد کاحکم دیا.
جس کی وجہ سے1857 کی ہندوستانی بغاوت کے دوران شاہ عبدالقادر لدھیانوی ارائیں (آزادی پسند) نے لدھیانہ سے دہلی تک ایک بغاوت کی قیادت کی..
جہاں وہ شہید بھی ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں انگریزوں نے آرائیں قوم کو ایک بے وفا برادری کا اعلان کیا..
اور انہیں ایک خطرناک ذات کے طور پر درجہ بندی کیا.. جس نے انہیں بنگال آرمی میں داخلے پر پابندی کے ساتھ ساتھ
برطانوی حکومت نے اس قوم پر سرکاری کلیدی عہدوں پر پابندی لگا دی.
اور اس قوم کو پس پشت ڈالنے اور سول انتظامیہ سے دور کرنے کا منصوبہ بنایا.
انگریزوں نے جیسا بھی کیا وہ کر سکتے تھے.. لیکن آج ہم اپنے بزرگوں کی خدمات اور قربانیوں کو سمجھ سکتے ہیں۔
12/06/2025
نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالقدوس سرخ پوش۔ دیگر عہدیداران اپنی کابینہ کے گروپ کابینہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے۔۔۔۔۔
12/06/2025
رحیم یار خان .نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کی جنرل کونسل کے اجلاس میں عہدیداروں کی خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، قائمقام صدر بشیر احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اہم ترین اجلاس میں کلب کی ورکنگ کے حوالے سے بھی دورس نتائج کے حامل فیصلے کیئے گئے اور کلب کے آئین میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دی گئی جن میں عہدیداروں اور ارکان مجلس عاملہ کی تعداد بڑھانے والی اہم ترامیم اور خالی نشستوں پر نئے عہدیدار منتخب کرنے کا معاملہ بھی شامل تھا، اگر چہ عہدیداروں کے انتخاب کیلئے سادہ اکثریت اور آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت تھی لیکن جنرل کونسل نے دونوں معاملات پر کامل اتفاق رائے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد اکثریت کے ساتھ یہ تمام فیصلے کیئے، یوں عہدیداروں و ارکان مجلس عاملہ کی باڈی مکمل ہوگئی جس میں سرپرست اعلیٰ میاں نوید احمد (خبریں) ، چیئرمین بشیر احمد چوہدری(قوم) ، صدر فقیر عبدالقدوس سرخ پوش (اوصاف) ، سینئر نائب صدر حاکم سنجر پوری (ایکسپریس) ، نائب صدر اول میاں سجاد اسلم ( پاکستان) ، نائب صدر دوم ابراہیم بھٹی (ایکسپریس) ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری ( دی ایوری ڈے) ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری غلام محی الدین ( مشرق) ، ڈپٹی سیکرٹری اعجاز خان (شہادت) ، جوائنٹ سیکرٹری اللہ نواز گوپانگ (نوائے وقت) ، فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بھٹی (سنگ میل) اور انفارمیشن سیکرٹری احمد اشفاق (قوم) شامل ہیں ، ارکان مجلس عاملہ میں عرفان الحق ملک ( ڈان) ، کیوان دانش ( پیام مشرق) ، عبدالغفار مہر ( ایکسپریس) ، چوہدری محمد حفیظ ( کلام وقت) ، محمد اشرف بھٹی ( بھید) ، ڈاکٹر پرویز اقبال ( پہچان پاکستان ) ، شیخ ذوالفقار علی (اسرار) ، چوہدری غلام مرتضیٰ چیمہ ( دستور) ، اعجاز احمد ( کلام وقت) ، عبد الستار خالطی (روزنامہ 92) شامل ہیں، الیکشن کمشن کے فرائض رحمت علی ندیم ( ایکسپریس) اور رانا بشیر احمد ( ملتان نامہ) نے انجام دیئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پریس کلب (رجسڑڈ) رحیم یارخان کو ضلع کی چاروں تحصیلوں کے صحافیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور دیہی پریس کلب تحصیل صادق آباد کی طرح باقی 3 تحصیلوں میں بھی دیہی پریس کلب قائم کیئے جائیں گے، اسی طرح نیشنل پریس کلب ( رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے آئین میں تفصیلی ضابطہ اخلاق شامل کرنے اور دیگر مجوزہ ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا، نیشنل پریس ( رجسٹرڈ) رحیم یارخان کا اپ ڈیٹڈ سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے عمل کو بھی فوری مکمل کرنے اور انویسٹی گیٹو جرنلزم کیلئے بھی سات سات رکنی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، بانی رکن کیوان دانش کو ضابطہ اخلاق و آئینی کمیٹی کا چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا، سرپرست اعلیٰ میاں نوید احمد کو انویسٹیگیٹو جرنلزم کیلئے قائم کمیٹی کا چیف آرگنائزر ، چیئرمین بشیر احمد چوہدری کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپ ڈیٹڈ اجرا کمیٹی کا چیف آرگنائزر جبکہ صدر فقیر عبدالقدوس سرخ پوش کو چاروں تحصیلوں میں دیہی پریس کلبوں کی تشکیل اور نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کو ضلع کا سب سے بڑا اور وسیع البنیاد پریس کلب بنانے کیلئے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کا چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا۔
09/06/2025
06/06/2025
. . . میری طرف سے تمام امت مسلمہ کو . . عیدالضحی عیدقربان مبارک . . عید کے اس پرمسرت موقع پر مساکین . . . غرباء کا خاص خیال رکھے۔ . . منجانب۔۔. محمد اعجازخان
05/06/2025
تھانہ بی ڈویژن رحیم یارخان کی حدود غوثیہ کالونی بستی علی لاڑ ۔ گندہ کھوہ میں منشیات فروشی بڑھنے لگی ،
چرس گلی محلے میں سرعام فروخت ہونے لگی۔
نوجوانوں کیساتھ معصوم بچے بھی منشیات چرس کے عادی ہونے لگے
، پولیس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ۔
اہلیان علاقہ کے معززین کا DPO عرفان سوں صاحب سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری ایکشن لیکر انہیں گرفتار کا مطالبہ
02/06/2025
سمڑیال کے الیکشن نے ثابت کردیا ہے پاکستانی عوام کا حقیقی فیلڈ مارشل عمران خان ہے۔
تین سال تک عمران کو اور ان کے۔ساتھیوں پر تمام تر جبر ظلم دھونس دھاندلی قید و بند۔کے باوجود انہیں عوام کے دلوں سے نہ نکالا گیا نہ۔نکال سکے۔
عوامی لیڈر قیدی نمبر ,804عمران خان
آپ پر اللہ کی رحمت ہو۔ آمین۔
28/05/2025
ویل ڈن پولیس۔
چور چوری سے جائے
ہیرا پھیری سے نہ جائے
اپریل میں معززین اور خاندان کے سرکردہ لوگوں کے سامنے منشیات فروخت کرنے سے توبہ کرنے والا اسلم عرف اسلو پٹھان مئی 28کو 10کلو چرس سمیت پکڑا گیا
موصوف نے 2019میں بھی بھرے اجتماع میں منشیات فروشی سے توبہ کی تھی
28/05/2025
شہباز شریف فرماتے ہیں چینی باہر نہ بیچی تو شوگر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی۔
یعنی سرمایہ دار کے مفاد پر بات آئی تو وزیراعظم چیخ پڑا،
لیکن یہی بکواس جب کسان کرتا ہے کہ غلط ٹائم پر باہر سے چیزیں منگواکر کسان کی فصل کی قیمت گراکر کسان کو معاشی نقصان نہ پہنچاؤ،
زرعی برآمدات پر غلط وقت میں پابندی لگاکر کسان کی فصل کی قیمت نہ گراؤ،
اب فیکٹری والوں کو بھی بولو کہ منافع میں کمی برداشت کرکے چینی کو ملک سے باہر نہ بیچیں تاکہ عوام کو سستی چینی ملتی رہے، قربانی صرف کسان سے لینی ہوتی ہے سستی فصل خرید کر؟
اب وہ لوگ کہاں غائب ہو گے ہیں جو کسان کی گندم کی قیمت کے ٹائم بہت زیادہ بھاشن دیتے نہیں تھکتے تھے بیچارے کسان کو ہی رگڑا دینا ہوتا ہے اس گورنمنٹ نے کسان کی گندم کی قیمت کی دفعہ بہت زیادہ تکلیف ہوتی تھی شر پسند لوگوں کو ۔
24/05/2025
جنرل صاحب سے پوچھا جائے۔ اس عمر میں زردداری نے کون سی جنگ لڑنی ہے کہ انہیں قیمتی گن دی جارہی ہے
اگر جنرل۔نے تحفہ دینا ہی تھا تو انہیں قرآن پاک کا تحفہ دیتے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کم از قرآن پاک کا تفسیری مطالعہ کرکے اللہ اللہ کرتے تو رہتے۔
Be the first to know and let us send you an email when RYK Region News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.