RYK NEWS.

RYK NEWS. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RYK NEWS., Media/News Company, Rahimyar Khan.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستاربابر کی سربراہی میں ریسکیو ماہانہ اجلاس میں سیلاب کی تیاریوں کی منصوبہ بندی کاجائزہ...
20/04/2020

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستاربابر کی سربراہی میں ریسکیو ماہانہ اجلاس میں سیلاب کی تیاریوں کی منصوبہ بندی کاجائزہ لیاگیا۔

ریسکیو 1122رحیم یارخان آفس میں ماہانہ ایمرجنسی اجلاس کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر کی زیر صدارت ہوا۔
جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان،کنٹرول روم انچارج شہباز نادر ،سینئراکاﺅنٹنٹ مدثرعباس،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرخالد محمود،اسٹیشن کوارڈینیٹر شہزادہ محمد اقبال،ایس آئی یونس سعیدی،میڈیا کوارڈینیٹرعدنان شبیراوردیگرافسران نے شرکت کی۔
ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمان نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سیلاب سانحہ کے حوالے سے پیشگی تیاریوں پربریفنگ دی۔
جس میں ہر تحصیل کو موجودہ دور میں پیش آنے والے سانحات خاص طورپر سیلاب کے خطرات،
ان سے نمٹنے کی تیاریوں،دیگرمتعلقہ اداروں کے پاس جدید آلات کی موجودگی اور ضروریات،سانحات سے پہلے منظم منصوبہ بندی،
تمام اداروں کی مشترکہ مشقیں،ہر ادارے کو اہم ٹاسک کا تعین،سانحات رونما ہونے پر آپریشنز،کیمپوں کا قیام،
لوگوں کو ریسکیو کرنا،میڈیکل کی سہولیات،رضاکاروں کا کام،فلاحی اداروں کا کردار،تمام سیفٹی اور فلڈفائٹنگ آلات کے آپریشنل ہونے کا جائزہ،ریلیف کے کام کا جامع پلان بتایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ممکنہ سیلاب سے پہلے ضلع کی چاروں تحصیلوں کی طرف سے کی جانے والی تیاریوں کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے مشقوں کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی،
ڈسٹرکٹ ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں اور پنجاب ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ سالانہ فلڈڈزاسٹرہینڈلنگ پیشگی فرضی مشقوں کے انعقاد کی حتمی تاریخ 22اپریل کی صبح 10بجے امین گڑھ نہرپرسرانجام دی جائیں گی۔
اس حوالے سے ریسکیوافسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں کے مقام کی نشاندہی،کیمپوں میں اضافہ،
تمام شعبوں کے ریسکیورز کی شرکت،آپریشنل کشتیوں میں اضافہ،تمام ریسکیوبوٹس پر پاکستانی پرچم کی تنصیب،ڈوبنے والے فرضی مریض کو نکالنے ،مصنوعی طریق کار سی پی آرسے سانس کی بحالی اور طبی امداد فراہم کرنے ،منظم انداز میں بوٹس پر موجود ریسکیورز کی طرف سے مہمانِ خصوصی کو سلامی،ریسکیو بوٹس کی منظم ترتیب سے ہینڈلنگ ،گہرے پانی میں پھنسے افرادکا انخلا،دیگر اداروں کی طرف سے الگ الگ کیمپوں کا قیام اور انکی طرف سے دوران فلڈ کی جانے والی سرگرمیوں کے مظاہرے شامل ہوں۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظاہر کرنے والے جعلساز کو پولیس نے دھر لیا، مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس تھانہ آب حیات کو...
20/04/2020

اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظاہر کرنے والے جعلساز کو پولیس نے دھر لیا، مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس تھانہ آب حیات کو دوران گشت اطلاع ملی کہ چک 83 پی راشد جی ولد تلوکا جی جو کہ خود کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظاہر کر کے لوٹ مارکرتا ہے موجود ہے

جس پر پولیس تھانہ آب حیات نے موقع پر پہنچ کر ملزم راشد جی گرفتار کر لیا

اور اس کے پاس موجود پنجاب پولیس کا سروس کارڈ حاصل کر کے آن لائن چیک کیا تو کارڈ بوگس نکلا

جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

20/04/2020

وفاقی حکومت نے زکوۃ کا نصاب جاری کر دیا، رواں سال سیونگ اکاونٹ میں 46 ہزار 329 روپے ہونے پر زکوۃ کٹوتی ہوگی، کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کردیا۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ زکوٰۃ کی کٹوتی ڈھائی فیصد کے حساب سے کی جائے گی۔ زکوٰۃ کی کٹوتی صرف سیونگ اکاونٹس میں موجود رقم سے کی جاتی ہے

‏کورونا وائرس کےخطرےکے پیش نظر احساس کفالت پروگرام کے لیے کئےگئےزبردست انتظامات پر ہماری ضلعی انتظامیہ اور پولیس مبارکبا...
15/04/2020

‏کورونا وائرس کےخطرےکے پیش نظر احساس کفالت پروگرام کے لیے کئےگئےزبردست انتظامات پر ہماری ضلعی انتظامیہ اور پولیس مبارکباد کی مستحق ہے

آج صبح تک پنجاب کے 12لاکھ سےزائد خاندانوں میں 15 ارب سےزائد رقم تقسیم ہوچکی ہے

باقی حقداران کو بھی جلد 12ہزار روپے/خاندان ٹرانسفر کر دئیےجائیں گے
‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎ کی منڈی بہاؤالدین کے بعد گوجر خان آمد: وزیر اعلی کا احساس کفالت پروگرام کے تحت گوجر خان کے سکول میں قائم مالی امداد سنٹر کا دورہ۔
▪︎ وزیر اعلی کو مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

“وزیراعلیٰ پنجاب کی منڈی بہاؤالدین کے بعد گوجر خان آمد: وزیر اعلی کا احساس کفالت پروگرام کے تحت گوجر خان کے سکول میں قائم مالی امداد سنٹر کا دورہ۔ ▪︎ وزیر اع...

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RYK NEWS. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share