
27/09/2023
رحیم یارخان سٹی انجمن تاجران شہر کے تاجروں کی آواز بن چکی ہے تاجر برادری کی ایک کال پر سٹی انجمن تاجران تھانہ صدر پہنچی اور فوراً تاجر بھائی کا مسئلہ حل کروایا جس پر تاجر برادری نے سٹی صدر عظمان اصغر، نائب صدر چوہدری شوکت، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جام عرفان لاڑ کا شکریہ ادا کیا۔ کاروباری لوگوں کا کہنا ہے کہ سٹی صدر عظمان اصغر اور انکی ٹیم اپنی شاندار شخصیت اور قائدانہ صلاحیت کی بدولت شہر بھر کی چھوٹی بڑی تمام کاروباری تنظیموں کو ایک چھتری کے تلے جمع کر چکے ہیں۔ جو تاجر برادری کے لیے بہت مثبت خبر ہے عظمان اصغر کا کہنا ہے تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش دن رات کر رہے ہیں۔