02/10/2025
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد سے صادق آباد کے سیاسی و سماجی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت چوہدری اظہر شفیق اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صادق آباد چوہدری شفیق پپا نے کی۔ اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان چوہدری محمد اقبال حفیظ، چوہدری مسعود احمد، چوہدری عبدالصبور، میاں اختر الیاس اور دیگر بھی موجود تھے۔
وفد نے میاں امتیاز احمد، محمود الحسن چیمہ اور ورکرز پر قائم کی جانے والی "بے بنیاد ایف آئی آرز" کی شدید مذمت کی اور انہیں مسترد کرتے ہوئے میاں امتیاز احمد سے اظہارِ یکجہتی کیا۔