AlHadi

AlHadi �� Alhumdullah ��

*Planning isn't optional it's essential.*Too many people dive into relationships, jobs, businesses, or projects driven b...
27/07/2025

*Planning isn't optional it's essential.*

Too many people dive into relationships, jobs, businesses, or projects driven by excitement, but without a clear vision of the end. The result? They end up stuck, just like the man in the corner—no way forward, and no way out without damaging what they’ve built.

*"Don't let enthusiasm trap you in a corner. Every masterpiece needs a plan, not just a brush."*

Good Morning Friends...♡دعا ہے کہ آپکا پورا دن ان پھولوں جیسا خوبصورت اور تروتازہ گزرے آمین ثم آمین 🌷
26/07/2025

Good Morning Friends...♡

دعا ہے کہ آپکا پورا دن ان پھولوں جیسا
خوبصورت اور تروتازہ گزرے آمین ثم آمین 🌷

26/07/2025

🌹 *Quran with Urdu Translation*

💐 *Surah An-Nisa (4)*

🌿 *Aayat 58 -64*

💡 *آج کے دن کے سوال کے جوابات کا تجزیہ:* 🤗 اگر آپ کا دل *کسی کا خلوص اور محبت* چاہتا ہے تو : آپ کا دل Emotional connecti...
25/07/2025

💡 *آج کے دن کے سوال کے جوابات کا تجزیہ:*

🤗 اگر آپ کا دل *کسی کا خلوص اور محبت* چاہتا ہے تو : آپ کا دل Emotional connection مانگ رہا ہے آپ کو پیار، توجہ یا کسی کا ساتھ چاہیے۔

🧘‍♀️اگر آپ کا دل تنہائی اور خاموشی کا سکون چاہتا ہے تو آپ کا ذہن بھر گیا ہے ، تھوڑا وقفہ، خاموشی اور self-time ضروری ہے۔

📞اگر آپ کا دل کسی پرانے دوست کی کال چاہتا ہے تو آپ کو Nostalgia comfort دیتا ہے پرانے رشتے آپ کو زندگی کی خوشبو دیتے ہیں۔

✈️ اگر آپ کا دل کہیں دور نکل جانے کی آزادی چاہتا ہے تو آپ تھوڑا سا تھک گئے ہیں — environment بدلنا چاہتے ہیں تاکہ mind fresh ہو۔

☕ اگر آپ کا دل چائے/کافی اور خود سے باتیں چاہتا ہے تو آپ کو اپنی company اچھی لگتی ہے — یہ inner strength کی نشانی ہے۔

📖اگر آپ کا دل اچھی کتاب یا دعا چاہتا ہے تو آپ کو روحانی سکون کی تلاش ہے آپ دل کی گہرائیوں سے جڑنا چاہتے ہیں۔



















*ہمارے معزز ساتھیوں!! آپ سب ہمارے لیے برابر ہیں اور عزت کے قابل ہیں۔ کیوں کہ ہمارا دین اسلام برابری  کو اہمیت دیتا ہے*.*...
25/07/2025

*ہمارے معزز ساتھیوں!! آپ سب ہمارے لیے برابر ہیں اور عزت کے قابل ہیں۔ کیوں کہ ہمارا دین اسلام برابری کو اہمیت دیتا ہے*.

*آپ کا تعلق کس مذہب سے ہے ؟ آپ کون ہیں؟* 😊😊

مسلمان❤️

عیسائی👍

ہندو😊

سکھ😍

یا کوئی اور

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِوَ لَہُ الۡحَمۡدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیۡنَ تُظۡہِرُوۡنَ...
27/03/2025

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَ لَہُ الۡحَمۡدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیۡنَ تُظۡہِرُوۡنَ

ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے آسمانوں اور زمین میں تیسرے پہر کو اور جب تم ظہر کرو (اللہ کی حمد کرو)۔

یُخۡرِجُ الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَ یُخۡرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الۡحَیِّ وَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ وَ کَذٰلِکَ تُخۡرَجُوۡنَ

اور وہ زندہ کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے۔

(سورہ الروم آیت:18,19)

السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

*،ستائیسویں دن کی دعا ۔۔"*
27/03/2025

*،ستائیسویں دن کی دعا ۔۔"*

27/03/2025

مُردہ گھوڑے پر سوار لوگایک گھوڑا تھا، مضبوط، توانا، تیز رفتار۔ لوگ اس کی رفتار اور طاقت کے گُن گاتے نہ تھکتے۔ یہ گھوڑا ب...
24/03/2025

مُردہ گھوڑے پر سوار لوگ

ایک گھوڑا تھا، مضبوط، توانا، تیز رفتار۔ لوگ اس کی رفتار اور طاقت کے گُن گاتے نہ تھکتے۔ یہ گھوڑا برسوں تک میدانوں کا بادشاہ رہا، ہر دوڑ میں جیتنے والا، ہر مسافر کا پسندیدہ۔ لیکن پھر ایک دن، وقت کی رفتار اس گھوڑے سے بھی زیادہ تیز ہو گئی۔ وہ گھوڑا کمزور ہونے لگا، اس کی سانسیں پھولنے لگیں، اور آخرکار وہ چلتے چلتے رک گیا۔

اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سوار گھوڑے سے اُتر کر کوئی نئی سواری تلاش کرتے، کوئی ایسا گھوڑا جو وقت کے ساتھ دوڑ سکے، لیکن نہیں۔ وہ گھوڑے کے گرد جمع ہو گئے، کسی نے اس کے جسم پر تیل کی مالش کی، کسی نے زنجیر ہلا کر دیکھ لی، کوئی اس کے کان میں چیخا کہ شاید حرکت میں آ جائے، تو کسی نے کتابوں میں گھوڑے کو زندہ کرنے کے طریقے ڈھونڈنے شروع کر دیے۔ وقت گزرتا رہا، اور دوسرے لوگ نئی سواریاں لے کر آگے نکل گئے، یہاں تک کہ مُردہ گھوڑے پر سوار لوگوں کی کہانی بس ایک سبق بن کر رہ گئی۔

یہی کہانی نوکیا کی ہے۔ ایک وقت تھا جب نوکیا موبائل فون کی دنیا کا بے تاج بادشاہ تھا۔ ہر ہاتھ میں نوکیا کا فون، ہر جیب میں اس کا راج۔ نوکیا کا سسٹم، نوکیا کا اسٹائل، نوکیا کا اعتماد! لیکن پھر وقت بدلا، ٹیکنالوجی کی رفتار تیز ہوئی۔ ایپل نے آئی فون متعارف کرایا، گوگل نے اینڈرائیڈ لانچ کیا، اور دنیا آگے بڑھنے لگی۔

نوکیا کے پاس موقع تھا، وہ چاہتا تو اینڈرائیڈ کو اپنا کر نئی دوڑ میں شامل ہو سکتا تھا۔ لیکن وہ اپنے پرانے نظام سے چمٹا رہا، اس یقین میں کہ "یہی بہترین ہے، یہی کامیابی کی کنجی ہے!" جبکہ دنیا تیزی سے نئی راہوں پر گامزن تھی۔ نوکیا نے تبدیلی کو اپنانے کے بجائے پرانی حکمت عملی پر زور دیا، اور نتیجہ؟ وہی جو کسی مُردہ گھوڑے پر سوار رہنے والوں کا ہوتا ہے—نوکیا تاریخ بن گیا، اور دوسری کمپنیاں مستقبل۔

یہی کہانی موٹورولا کی بھی ہے، اور یہی کہانی ہر اس شخص کی ہے جو وقت کی رفتار کو نظرانداز کر کے مُردہ گھوڑے پر سوار رہنے کی ضد کرتا ہے۔ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، اور اگر ہم پرانی حکمتِ عملیوں سے چمٹے رہیں، تو ایک دن ہمیں بھی نوکیا کی طرح ماضی کی ایک داستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

"جینے کے لیے آپ کو نظر انداز کرنے کے فن میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔" -
24/03/2025

"جینے کے لیے آپ کو نظر انداز کرنے کے فن میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔" -

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑی...
24/03/2025

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑیا آیا اور بولا:
“مجھے ایک بھیڑ دے دو!”

چرواہے نے حیران ہو کر جواب دیا:
“یہ بھیڑیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی ملکیت ہیں، میں تو بس ان کا رکھوالا ہوں!”

بھیڑیا بولا:
“تو جا کر حضرت سلیمان سے پوچھ لو کہ کیا وہ مجھے ایک بھیڑ دینے کی اجازت دیتے ہیں؟”

چرواہے نے کہا:
“مجھے ڈر ہے کہ اگر میں چلا گیا تو تم بھیڑوں پر حملہ کر دو گے۔”

بھیڑیا ہنسا اور بولا:
“جب تک تم واپس نہ آ جاؤ، میں خود بھیڑوں کی نگرانی کروں گا، الله نہ کرے کہ میں خیانت کروں لیکن اگر میں نے خیانت کی تو میں آخری امت کا قربِ قیامت والا ایک آدمی بن جاؤں” (یعنی اپنے آپ کو بد دعاء دی کہ ہم یعنی موجودہ مسلمانوں کی طرح ہو جاؤں، جو کہ افسوسناک ہے)

یہ سن کر چرواہا روانہ ہو گیا۔

راستے کی حیرت انگیز نشانیاں

چلتے ہوئے چرواہے نے تین عجیب و غریب مناظر دیکھے:

1️⃣ پہلی نشانی: اس نے ایک گائے کو اپنی ہی بچی کا دودھ پیتے دیکھا! حیران ہو کر اس نے سوچا: “سبحان الله! میں نے اس جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟”

2️⃣ دوسری نشانی: آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جو بوسیدہ کپڑے پہنے ہوئے تھے، مگر ان کے ہاتھوں میں سونے کی تھیلیاں بھری پڑی تھیں! چرواہے نے سوچا: “یہ بھی بڑی عجیب بات ہے، ان کے پاس سونا ہے مگر یہ پھر بھی فقیر نظر آ رہے ہیں!”

3️⃣ تیسری نشانی: کچھ اور آگے بڑھا تو ایک بہتا ہوا چشمہ نظر آیا، پیاس کی شدت میں جیسے ہی قریب پہنچا، تو بدبو نے اسے روک دیا۔ پانی کی بدبو اتنی شدید تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا اور حیران ہو کر بولا: “یہ کیسی بات ہے؟ بہتا ہوا پانی اور اتنا گندا؟”

حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکمت بھری وضاحت

بالآخر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پہنچا اور بھیڑیے کی درخواست بیان کی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
“ٹھیک ہے ، میں نے اسے اجازت دی کہ وہ ایک بھیڑ چن کر کھا لے۔”

چرواہے نے عرض کیا:
“حکم بجا لاتا ہوں، مگر راستے میں تین عجیب چیزیں دیکھی ہیں، ان کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں۔”

✦ پہلی نشانی کا جواب:
“یہ آخری زمانے کی نشانی ہے۔ مائیں اپنی بیٹیوں کو فتنہ میں مبتلا کریں گی تاکہ خود فائدہ حاصل کر سکیں۔”

✦ دوسری نشانی کا جواب:
“یہ لوگ ڈاکو اور چور ہیں۔ جو مال حرام سے آتا ہے، اس میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔ آخری زمانے میں حرام کمائی عام ہو جائے گی، قناعت ختم ہو جائے گی اور برکت اٹھا لی جائے گی۔”

✦ تیسری نشانی کا جواب:
“یہ بھی آخری زمانے کے نام نہاد دیندار ہیں۔ دور سے دیکھو تو ان کا لباس دین داری کا ہوگا، مگر جب قریب جاؤ گے تاکہ کچھ سیکھ سکو، تو پاؤ گے کہ وہ دنیا اور خواہشات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔”

یہ سن کر چرواہے نے تڑپ کر کہا:
“میں اس زمانے کے فتنے سے الـلــَّـه کی پناہ مانگتا ہوں!”

بھیڑیے کی حیران کن دیانتداری

چرواہا واپس آیا تو دیکھا کہ بھیڑیا واقعی بھیڑوں کی نگرانی کر رہا تھا۔

اس نے کہا:
“حضرت سلیمان نے تمہیں اجازت دے دی ہے کہ تم کسی بھی بھیڑ کو چن کر کھا سکتے ہو۔”

بھیڑیے نے بھیڑوں پر نظر دوڑائی اور ایک کمزور، بیمار بھیڑ کو چن لیا۔

چرواہے نے حیرت سے پوچھا:
“تم نے یہی بھیڑ کیوں چنی؟”

بھیڑیا بولا:
“کیونکہ یہ اپنے رب کی تسبیح سے غافل تھی! جو اپنے رب کے ذکر سے غافل ہو، وہ بہت بڑی آزمائش میں ہوتا ہے۔”

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlHadi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share