Will be back Soon

Will be back Soon Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Will be back Soon, News & Media Website, Rahimyar Khan.

18/01/2026

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس کی بڑی کامیابی، مزید 11 ڈاکوؤں کا سرنڈر

رحیم یار خان: لٹھانی اور ککانی گینگ کے 11 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

رحیم یار خان: ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ڈرون آپریشن، ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

رحیم یار خان: کچہ کراچی اور کچہ رجوانی کے دو بڑے گروہ قانون کے سامنے سرنگوں

رحیم یار خان: ڈاکوؤں نے چوکی خیر محمد جھک میں پہنچ کر گرفتاری پیش کی

رحیم یار خان: سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے

رحیم یار خان: جرائم کی دنیا سے توبہ، سابق ڈاکو اب باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں

رحیم یار خان: کچے کے نوگو ایریاز میں ڈرون کے ذریعے پولیس کی سخت کارروائیاں جاری

رحیم یار خان: لٹھانی گینگ کے مراد عرف موڈی، فاروق، اکبر، غفار، ارشاد اور سائیں داد گرفتار

رحیم یار خان: ککانی گینگ کے اللہ دتہ، شوکت، فرید، وحید اور مورو نامی ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

18/01/2026

کراچی: ایم اے جناح روڈ
🥲 گل پلازہ

کچہ کے دس خطرناک ڈاکو ڈی پی او عرفان علی سمو کے سامنے سرنڈرحذیفہ چوہدریایم نیوز آپ کی اواز
16/01/2026

کچہ کے دس خطرناک ڈاکو ڈی پی او عرفان علی سمو کے سامنے سرنڈر

حذیفہ چوہدری
ایم نیوز آپ کی اواز

آج کی خوشگوار ملاقات ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری ساجد، ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن محمد سجاد اور انچارج ٹریفک یونٹ شا...
13/01/2026

آج کی خوشگوار ملاقات
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری ساجد، ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن محمد سجاد اور انچارج ٹریفک یونٹ شاہد سنگھیڑا کے ساتھ بہترین وقت گزارا
محبت، احترام اور خوشگوار لمحات کا حسین امتزاج

حذیفہ چوہدری ڈسٹرکٹ ہیڈ ایم نیوز

پیرا فورس کے مبینہ ناروا سلوک پر شہریوں میں تشویش، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے نوٹس لینے کا مطالبہایک جانب ڈپٹی کمشنر رحیم...
13/01/2026

پیرا فورس کے مبینہ ناروا سلوک پر شہریوں میں تشویش، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ایک جانب ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور کی جانب سے تاجروں کے ساتھ آفیسر دوست پالیسی کو سراہا جا رہا ہے، تو دوسری جانب پیرا فورس کے بعض افسران اور اہلکاروں کے مبینہ ناروا سلوک نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں متاثرہ شہریوں کی گفتگو سن کر صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کارکردگی دکھانے کے چکر میں بعض اہلکار انسانی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سخت رویہ اختیار کر رہے ہیں، جو لمحہ فکریہ ہے۔ اگر ویڈیو میں لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف ضلعی انتظامیہ کےاداروں کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔

شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کروائیں اور ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ آفیسر دوست پالیسی کا دائرہ کار تمام محکموں تک بڑھایا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ اور باعزت محسوس کر سکیں۔

13/01/2026

رحیم یار خان افسوسناک واقعہ پیرا فورس کا عباسیہ ٹاؤن کے نیلام گھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران چھت پر کھڑے 4 لڑکے زخمی ہوگئے۔

09/01/2026

*ڈپٹی کمشنر ظہیر انور رحیم یارخان سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ براِئے خواتین کا موسم سرما کی تعطیلات کرنے کامطالبہ*

*گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائےخواتین اڈہ گلمبرگ میں موسم سرما کی تعطیلات چند دنوں بعد ہی ختم کردی گئی جبکہ بعد طالبات کو سرکاری چھٹیاں دی ہی نہیں گئی ہے*

*طالبات نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور اور دیگر اعلی افسران سےمطالبہ کیا ہے کالج میں فوری طور پر سرکاری چھٹیاں دی جائیں تاکہ طالبات کو سخت سردی اور دھند کی وجہ سے مشکلات سے بچ سکے*

*طالبات کوکہنا ہےپنجاب بھر کے سرکاری کالجوں سکولوں میں سردی کی وجہ سے چھٹیاں ہیں تو ہمیں کیوں محروم کیا جارہا ہے*

09/01/2026

*رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے، عوامی سہولیات کی بہتری اور انفراسٹرکچر کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا*

سپورٹس جمنازیم کی از سر نو تزئین و آرائش اور مجوزہ کرکٹ ایرینا کے قیام کے لیے مختص جگہ کا بھی معائنہ

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی بھی ان کے ہمراہ موجود

سٹی اوور ہیڈ برج، عباسیہ پل، نوشہرہ مائنر، چھلاں والا پل اور سپورٹس جمنازیم کا تفصیلی معائنہ

متعلقہ افسران سے جاری اور مجوزہ ترقیاتی اقدامات بارے بریفنگ حاصل کی۔

شہر میں دستیاب تمام جگہوں کو عوامی مفاد عامہ اور شہری خوبصورتی کے فروغ کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

گرین بیلٹس اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

گرین بیلٹس کو عوامی سہولت اور خوبصورتی کے مقاصد کے لیے بہتر انداز میں استعمال کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

04/01/2026

*لاہور کی عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ: پولیس بغیر عدالتی اجازت شہریوں کا موبائل فون چیک نہیں کر سکتی ، پرائیویسی کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول قرار*

لاہور کی ایک معزز عدالت نے شہریوں کے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نہایت اہم اور دور رس اثرات کا حامل فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو واضح حد بندیوں کا پابند بنا دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور، شفقت راجہ نے اپنے تحریری حکم میں قرار دیا ہے کہ پولیس کسی بھی شہری کا موبائل فون ، اس میں موجود ڈیٹا ، پیغامات ، تصاویر یا سوشل میڈیا مواد عدالت کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر چیک نہیں کر سکتی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شہریوں کی نجی زندگی کا تحفظ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 14 کے تحت ایک ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے ، جبکہ اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی کا حق آئین کے آرٹیکل 19 کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ان آئینی حقوق کو پامال کرنے کے مجاز نہیں اور کسی بھی شہری کی ڈیجیٹل تلاشی صرف قانونی طریقہ کار کے تحت ہی ممکن ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت راجہ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ بغیر عدالتی اجازت موبائل فون چیک کرنا غیر قانونی عمل تصور ہوگا ، اور ایسی کسی بھی کارروائی میں ملوث افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف شہریوں کے ڈیجیٹل پرائیویسی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک مضبوط قدم ہے بلکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک واضح پیغام بھی ہے کہ آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پولیس کی کارروائیوں میں شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کا نظامِ انصاف پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔
عدالتی حلقوں میں اس فیصلے کو ڈیجیٹل دور میں شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

04/01/2026

راجن پور/ ڈاکو ہلاک

راجن پور: کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ۔ڈی پی او محمد عمران

راجن پور:آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے لونڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہ دین ہلاک ہوگیا ہے ۔ڈی پی اومحمد عمران

راجن پور: ہلاک ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا ۔ڈی پی او

راجن پور: پولیس کی بھاری نفری لونڈ گینگ کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی ۔ڈی پی او

راجن پور: پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں زخمی ڈاکو سمیت فرار ہوگئے ہیں ۔ڈی پی او

راجن پور: فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے ۔

04/01/2026

شاہد لنڈ کے قتل۔ کا بدلہ لینے والا شاہ دہن لنڈ بھی مارا گیا پولیس

04/01/2026

*پنجاب حکومت کا 43 وائلڈ لائف پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا اعلان*

*پروٹیکشن سنٹرز میں ضبط شدہ جانوروں، اسلحہ شکار اور مقدمات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا*

*لاہور میں چار،بہاولپور ریجن میں 6، فیصل آباد میں 5پروٹیکشن سنٹرز قائم کیے جائیں گے*

*ملتان اور گجرات ریجن میں 4، سرگودھا میں 4سنٹرز شامل ہیں ۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈی جی خان ریجن میں 3، 3سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ جبکہ چشمہ میانوالی میں ایک وائلڈ لائف پروٹیکشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔پروٹیکشن سنٹرز میں وائلڈ لائف جرائم کی ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار رکھے گا۔ غیر قانونی شکار، تجارت اور جانوروں پر تشدد کے خلاف کارروائی ہو گی*

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Will be back Soon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share