06/05/2021
حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی جدید ترین تکنیک سے بنائی گئی تصاویر جاری
مقام ابراہیم خانہ کعبہ کے مشرقی حصے پر وہ مقام ہے جہاں اللہ کے نبی، حضرت ابراہیم نے ایک پتھر پر کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی اور اس پتھر پر ان کے قدموں کے نشانات موجود ہیں۔