Faiz e islam media

Faiz e islam media faiz e Islam media

اہل غزہ سے کہنا ہمیں معاف کردیں ذیل میں دی گئی تصویر ہمارے پیارے دوست ابو صفرہ کی ہے اور غزہ کے باسی ہیں، نہایت خوش طبع ...
25/07/2024

اہل غزہ سے کہنا ہمیں معاف کردیں
ذیل میں دی گئی تصویر ہمارے پیارے دوست ابو صفرہ کی ہے اور غزہ کے باسی ہیں، نہایت خوش طبع اور دینی فکر رکھنے والے انسان ہیں کل اچانک میسنجر پر ان کا میسج موصول ہوا، اور اپنے روایتی انداز میں( جیسے سامنے ہوتے تو کہتے) سلام کے بعد کہا
کیف الحال یا مولانا؟
کیسے ہو مولانا صاحب؟
خیر خیریت کے بعد میں نے پوچھا آپ کیسے ہیں؟
کہنے لگے
الحمد للہ علی کل حال ۔۔
مجھے اور آپ کو غزہ کے حالات کا تو علم ہی ہے، میرے ذہن میں یہ تھا کہ شاید یہ کہیں گے بہت بڑے حالات ہیں، اور خاندان شہید ہوگیا اپنی موت کا انتظار کررہے ہیں، پر ان کے جوابات اس سے بہت مختلف تھے ۔۔۔۔
بہر حال اصرار کیا کہ اصل صورت حال بتائیں تو اپنے گھر کے ملبے پر بیٹھی ایک تصویر بھیجی
مجھے شدید دھچکا لگا یہ نفیس اور نازک لوگ کیسے اس کے بعد زندگی گزار رہے ہوں گے ۔۔
میں نے پوچھا اب کہاں رہ رہے ہیں؟
خیمے کی تصویر بھیجی ۔۔۔
کھانا کیا کھارہے ہیں؟
کہنے لگے درخت کے پتے 😭😭
پھر اس کے بعد میرے پاس کوئی الفاظ نہیں تھے سوائے اس کے میں ان سے کہوں ۔۔اور یہی کہا کہ
ہم مجبور ہیں، آپ اہل غزہ سے کہہ دینا ہمیں معاف کریں
تو کہنے لگے لا نرید منکم الاالدعوات۔۔
میں نے کہا ہم اس کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں ۔۔
سو اگر ہم کچھ کر نہیں سکتے اور یقینا نہیں کرسکتے تو اپنے فلس 3 کے ان لوگوں کو دعاوں میں یاد رکھیں
اللھم الیک نشکوا ضعف قوتنا وقلة حیلتنا وھوانا علی الناس یاارحم الراحمین
😭😭😭😭😭

ماہانہ اصلاحی مجلس میں قریب کے احباب شرکت کریں
25/07/2024

ماہانہ اصلاحی مجلس میں قریب کے احباب شرکت کریں

11/02/2022
28/10/2021

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایمان کا معیار ہے
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے صحابہ کے بارے میں کیا کہا ؟
حضرت عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ نے صحابہ کے بارے میں کیاکہا؟
https://youtu.be/EIve1L9YaPg
سنیں اس ویڈیو میں
ویڈیو پسند آئے تو لائیک اور کمینٹ اور شیئر کرنا نہ بھولئے جزاک اللہ خیرا

13/02/2021

حال دل کس کو سنائیں آپ کے ہوتے ہوئے..
بہت دنوں بعد نعت کے دو مختصر اشعار احباب کی نذر...
نعت سنیں اور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق سینوں میں منور کرنے کیلیے اوروں کو سنوائیں ...
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد
درود شریف پڑھ آگے شیئر کریں جزاکم اللہ خیرا
https://youtu.be/hXuhtigGzkc
یوٹیوب پر مربوط رہنے کیلیے لنک پر کلک کریں

13/09/2020

#سکھر محبوب شاہ گوٹھ سندھ میں مدفون صحابی رسول حضرت عمروبن عبسہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف
آپ اسلام لانے میں چوتھے نمبر پر ہیں ...
آپ نے کیسے اسلام قبول کیا ....
مزید جاننے کیلیے سنئے اس ویڈیو میں ...
اس پیغام کو دوسروں تک پہنچا کر صحابہ کی غلامی کا ثبوت دیں
اللہ ہمیں دین کی سمجھ اور صحابہ کی تابعداری نصیب فرمائے آمین

https://youtu.be/Yc_lePm1udI
اگر آپ یوٹیوب پر ہمارے ساتھ مربوط رہنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں اور ہمارے ساتھ رہیں جزاک اللہ خیرا

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faiz e islam media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share