UB Ki Vines

UB Ki Vines On a Delicious Journey! Explore Foodie Travel Tips, Gather With Fellow Food Lovers, And Savor Unique.

09/06/2026

Sach aur mehnat kabhi zaya nahi jati 🥰
meri first Ai video, kesi lagi mri mehnat ??

بحریہ ٹاؤن کی ایک مسجد کے امام صاحب نمازیوں کا دل بہلانے کے لیے فرمانے لگے:“میری زندگی کے بہترین سال ایک ایسی عورت کے سا...
09/06/2026

بحریہ ٹاؤن کی ایک مسجد کے امام صاحب نمازیوں کا دل بہلانے کے لیے فرمانے لگے:
“میری زندگی کے بہترین سال ایک ایسی عورت کے ساتھ گزرے… جو میری بیوی نہیں تھی۔” 🤔
یہ سنتے ہی نمازی حیران رہ گئے، مسجد میں سناٹا چھا گیا۔
پھر امام صاحب مسکرا کر بولے:
“جی ہاں! وہ میری ماں تھیں۔” ❤️
یہ سن کر سب نے زور سے “اللہ اکبر” کہا اور کچھ لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔😪
نمازیوں میں سے Usman Bashir صاحب بڑے متاثر ہوئے۔ گھر پہنچے تو سوچا کہ آج وہ بھی یہی جذباتی جملہ “کاپی پیسٹ” فرماتا ہوں۔
زوجہ مخترمہ کچن میں کھانا بنا رہی تھی، صاحب نے رومانوی انداز میں کہا:
“میری زندگی کے بہترین سال ایک ایسی عورت کے ساتھ گزرے… جو میری بیوی نہیں تھی!”😌
اس کے بعد انہیں کچھ یاد نہیں رہا… 😶
اسپتال کے ترجمان کے مطابق:
“کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے چھ گھنٹے کی محنت سے بڑی مشکل سے جان بچائی ہے چمچہ کھوپڑی کے اندر ہی ساری زندگی رہے گا نکال نہیں سکتے۔”🤣
بیچارے کو یہ کہنے کا موقع ہی نہ ملا:
“وہ میری ماں تھیں!”
اور ویسے بھی… عقل مند لوگ جانتے ہیں کہ ایسی باتیں کچن میں نہیں کی جاتیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو اُن افراد کے بارے میں علم ہوتا ہے جو زندگی میں زہر گھول رہے ہوتے ہیں اِنھیں رفتہ رفتہ دور ک...
09/06/2026

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو اُن افراد کے بارے میں علم ہوتا ہے جو زندگی میں زہر گھول رہے ہوتے ہیں اِنھیں رفتہ رفتہ دور کرتے رہیں تاکہ وہ آپ کو مکمل تباہ نہ کر سکیں

سمہ سٹہ میں نامعلوم شخص نے عورت پر تیزاب پھینک دیا بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں خاتون پر تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ ...
07/06/2026

سمہ سٹہ میں نامعلوم شخص نے عورت پر تیزاب پھینک دیا

بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں خاتون پر تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش ایا ریسکیو ذرائع

بہاولپور: سمہ سٹہ کی بستی کچی واہ میں نامعلوم شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل، سوئی ہوئی 25 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

بہاولپور: تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون کا 40 فیصد جسم جھلس گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل

بہاولپور: تیزاب گرنے سے متاثرہ خاتون کی دائیں ٹانگ، دایاں بازو، ماتھا اور سر کے بال شدید متاثر

06/06/2026

Sunsets are proof that endings can be beautiful too. 🤩

05/06/2026

*بریکنگ نیوز♦️رحیم یارخان سرعام ڈکیتی*
*ایک طرف پولیس مقابلے، دوسری طرف دن دہاڑے ڈکیتیاں، شہری عدم تحفظ کا شکار*

رحیم یار خان: ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور پولیس مقابلوں کے دعوے اپنی جگہ، تاہم دوسری جانب شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں اور تاجروں کے لیے باعث تشویش بن گیا ہے۔

تازہ ترین واقعہ تھانہ آب حیات کی حدود میں پیش آیا جہاں عبداللہ فارمیسی پر مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے دھاوا بول کر لوٹ مار کی واردات کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ فوٹیج دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کس قدر بے خوف ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پولیس مقابلوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائیاں ہو رہی ہیں تو پھر سرعام ڈکیتیوں کا سلسلہ کیوں نہیں رک رہا۔ چند روز قبل رحیم یار خان شہر میں بھی تاجروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا، تاہم تاحال نہ تو ملزمان گرفتار ہو سکے ہیں اور نہ ہی لوٹی گئی رقم یا سامان کی ریکوری ہو سکی ہے۔

05/06/2026

خدارا آپنے بچوں کو باہر اکیلا مت جانے دیں، بلکہ بچوں کو سکوٹی نا دیں، دیکھ سکتے ہیں کتنا خوفناک حادثہ ہوا ہیے

05/06/2026

🚨 رحیم یار خان: خانپور روڈ پر موت کا رقص: کیا ضلعی انتظامیہ اور موٹر وے پولیس کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے؟ 🚨

آج صبح خانپور روڈ (اسی روڈ کے اوپر پنجاب کالج، اتحاد کالج، نیشنل گیریزنس سکول، ڈاکٹر پبلک سکول، احسان کالج، پولیس پبلک سکول اور اسی طرح کے بیشتر سکول اور کالجز واقع ہیں) پر تین مسافر بسوں کے درمیان تیز رفتاری اور خطرناک اوور ٹیکنگ کا یہ خوفناک منظر ریکارڈ ہوا ہے۔ یہ بسیں جس بے دردی سے رونگ سائیڈ پر جا رہی ہیں، وہ کسی بھی وقت درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا تھا۔
صبح کا وقت وہ ہوتا ہے جب معصوم بچے سکولوں کو جا رہے ہوتے ہیں اور لوگ اپنے دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔ ایسے میں ان بس ڈرائیوروں کی یہ اندھا دھند ریسنگ اور کٹس مارنا سراسر غفلت اور انسانی جانوں سے کھیلنا ہے۔
ہم ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، ڈی پی او رحیم یار خان، اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
1️⃣ ان بسوں کے نمبرز اور ویڈیو ثبوت کی روشنی میں ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
2️⃣ روڈ پر اوور سپیڈنگ اور رونگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے۔
3️⃣ خانپور روڈ پر صبح کے وقت ٹریفک اہلکاروں کی تعینیاتی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔
قبل اس کے کہ ان کی لاپروائی کسی گھر کا چراغ گل کر دے، اربابِ اختیار ہوش کے ناخن لیں اور ان کو قانون کے دائرے میں لائیں۔
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
City Traffic Police
Dc Ryk Operater Dpo Rahimyarkhan

آخر رحیم یارخان  پاکستان کا حصہ ہے یا نہیں؟ ملک بھر میں پٹرول کا سرکاری ریٹ 381 روپے مقرر ہے، مگر رحیم یار خان  میں کئی ...
04/06/2026

آخر رحیم یارخان پاکستان کا حصہ ہے یا نہیں؟
ملک بھر میں پٹرول کا سرکاری ریٹ 381 روپے مقرر ہے، مگر رحیم یار خان میں کئی پٹرول پمپ اپنی مرضی سے 386 روپے یا اس سے بھی زیادہ وصول کر رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اس اضافی وصولی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ عوام پر، انتظامیہ پر، یا پھر یہ کھلی ملی بھگت اور نااہلی کا نتیجہ ہے؟
اگر سرکاری ریٹ سب کے لیے ایک ہے، تو رحیم یار خان میں الگ قانون کیوں؟

Address

Discovery Garden
Rahimyar Khan
00000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UB Ki Vines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UB Ki Vines:

Share