08/08/2025
خبر شامل کرتے ہیں کلووال سیالکوٹ سے اپنے نمائندے محمد شہباز مہر کی رپورٹ کے مطابق جہاں
عظیم الشان ماہانہ
محفل ذکر خدا و میلاد حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ بسلسلہ گیارویں شریف🌹💐 ریاشگاہ صوفی شمشدین نقشبندی مجددی آف کلووال
فیضان نظر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر عبدالسلام صاحب خلیفہ اعظم موہری شریف اور خزانے نظر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر صوفی محمد رفیق صاحب سجادہ نشین آستانہ کراچی زیر سرپرستی صوفی محمد بوٹا نقشبندی مجددی آف کلووال
محفل پاک میں ہدیہ نعت صوفی محمد رزاق صاحب محمد وقاص نقشبندی اور دیگر نعت حضرات نے عمدہ انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا خصوصی خطاب حضرت پیر اعجاز میراں صاحب آف لاڈو پنڈی نے عمدہ انداز میں فضائل ذکر الہی بیان کیے
صوفی محمد بوٹا صاحب نے اپنے خطاب میں فضائل ذکر پاک بیان فرمایا
محفل پاک میں کثرت سے مہمان گرامی نے شرکت فرمائی خصوصی طور پر چوہدری محمد آصف جٹ صاحب صوفی محمد بوٹا نقشبندی مجددی صاحب نے تمام اہل السلام کے لیے خصوصی دعا فرمائی بالخصوص پاکستان کے لیے اور پاکستان کی عوام کے لیے آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا