Express News Rajana

Express News Rajana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Express News Rajana, Media/News Company, Rajana.

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایوب خان گادھی آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز الپا کے ہمراہ  فرض کی ا...
30/05/2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایوب خان گادھی آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز الپا کے ہمراہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل مدثر اقبال کے گھر 129 رب رنسیوال آمد اور شہید کی قبر پر حاضر ی سردار ایوب خان گادھی نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سردار ایوب خان گادھی کا کہنا تھا کہ شہداءکے ملک اور محکمہ پولیس پر احسانات ہیں اور محکمہ ان کے احسانوں کا مقروض ہے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف دروازے شہداء کے لواحقین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔

30/05/2022
رجانہ ( نمائندہ ایکسپریس )رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر انسداد دہشتگردی کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خاں گادھی نے ڈپٹی ک...
29/05/2022

رجانہ ( نمائندہ ایکسپریس )رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر انسداد دہشتگردی کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خاں گادھی نے ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو باقاعدہ طور پر لیٹر جاری کر رہی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کو 30جون تک خرچ کرکے مذکورہ منصوبوں کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے عوام الناس حکومتی ثمرات سے استفادہ حاصل کرسکیں ہوسکیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء میاں اورنگزیب تھہیم، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اصغر علی ایڈووکیٹ اورمسلم سیف خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ممبر صوبائی اسمبلی و کرنل (ر) سردار محمد ایوب خاں گادھی نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق ضلع بھر میں جاری تمام منصوبوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری ہے لوگوں کو سستے آٹے ،کھادوں کی فروخت، طبی سہولیات سمیت جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے تمام اداروں کو ا حکامات جاری کردیئے گئے ہیںتاکہ لوگوں کو بہترحکومتی ریلف میسر ہوسکے۔
محمد عمران خاں نمائندہ ایکسپریس رجانہ

رجانہ: مٹی اور گرد میں اٹے سمندری روڈ کے تاجروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئیلیگی راہنماوں و کارکنان نے ایس ڈی او محمد نع...
29/05/2022

رجانہ: مٹی اور گرد میں اٹے سمندری روڈ کے تاجروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی
لیگی راہنماوں و کارکنان نے ایس ڈی او محمد نعمان کے ساتھ سمندری روڈ رجانہ کی تعمیر و مرمت کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں یو سی چیئرمین رانا شوکت علی سلطان، واس چیئرمین چوہدری احسن علی، ماہر تعلیم جاوید اختر طاہر انجم ،مسعود خان لودھی کونسلر ،ملک جواد اشرف کونسلر, بابا عبدالستار گجر ،بابر حسین کونسلر ،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اورنگزیب شاہد تھہیم، مرزا عبید الرحمان، راجہ راشد حسن کیانی،خالد عزیز اختر نمبردار، میاں عثمان جمیل ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ، مرزا صہیب بیگ،مرزا امجد علی، رانا نعیم سجاد ،رانا سجاد اسلم،رانا اورنگزیب اسلم، چوہدری عرفان علی آڑھتی چوہدری محسن، چوہدری محمد اکرم، لطیف رحمانی،ذوالفقار رحمانی محمد نواز قریشی ،سیٹھ اعجاز احمد ،مرزا عظیم مغل، میاں فاروق انجم، ڈی جی موبائل والے کنور محمد عمران خاں میڈیا گروپ ایکسپریس رجانہ ودیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور اس دوران ایس ڈی او محمد نعمان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رجانہ چوک سے لے کر ضلع ٹیکس تک سمندری روڈ کی تعمیر و مرمت کا بہت جلد مکمل کیا جائے گا،
رجانہ سمندری رجانہ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر شہریوں اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا گذشتہ پانچ ماہ سے زیر تعمیر سمندری روڈ پر پتھر اور خاکہ ڈال کر کام بند کردیا گیا تھاجناب الحاج چوہدری جیند انوار سابق وفاقی وزیر ایم این اور سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سردار کرنل محمد ایوب خان گادھی کی خصوصی کاوشوں سے سمندری روڈ کی تکمیل کا کام انجام کو پہنچا پتھر اور خاکہ ڈالے جانے کے بعد سمندری روڈ کے تاجر شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا تھے سمندری روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر اہلیان علاقہ نے ایم پی اے، ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے راہنماوں کی کاوش کو سراہتے ہوئے دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ دا کیا دوران تقریب لیگی راہنماوں رانا شوکت علی سلطان ،چوہدری احسن علی اور مرزا عبید الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تعمیروترقی اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہم اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں اور انشاءاللہ کرتے رہے گے دوران تقریب معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ راشد حسن کیانی نے اپنی بھرپور اکثریت کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا
محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ

22/04/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ عوامی نمائندے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ابہام کا شکار
نومینیشن فارم جمع کروانے میں صرف تین دن رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسی بھی نمائندے نے نومینیشن فارم جمع نہیں کروائے
25 تاریخ کے بعد کسی بھی نمائندے کے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر
ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 25 جون کو ہو رہے ہیں ان میں ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہے ۔ نومنیشن فارم جمع کروانے میں صرف تین دن باقی ہے لیکن تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ابھی تک کسی بھی نمائندے نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں نومینیشن فارم جمع نہیں کروائے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار نومینیشن فارم اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے صبح نو بجے سے لے کر پانچ بجے تک حاصل کر سکتے ہیں 25 اپریل تک ان نومی!یشن فارم اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں 25 اپریل کے بعد کسی بھی امیدوار کے نومینیشن فارم وصول نہیں کیے جائیں گے
اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے 21 اپریل سے لے کر 25 اپریل شام 5 بجے تک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نومینیشن فارم میرے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں 25 اپریل کے بعد کسی بھی امیدوار کے فارم وصول نہی کیے جائیں گئے 26 اپریل کو نومینیشن فارم جمع کروانے والے امیدواروں کی لسٹ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر آویزاں کر دی جائے گی

محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ

16/04/2022

ڈپٹی سپیکر پنجاب پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا

15/04/2022

لاہور ہائیکورٹ، وزارت اعلی انتخاب اور ڈپٹی سپیکر اختیارات بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری

چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ نے 31 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا

سپیکر اگر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو آئینی دائرہ اختیار میں عدالت اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے، فیصلہ

آئین کا آرٹیکل 69 سپیکر کی کسی ایسی رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے دی گئی ہو، فیصلہ

سپریم کورٹ نے بھی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے حالیہ اختیارات سے تجاوز کرنے کے اقدام کو کالعدم کیا ہے، عدالت

چودھری پرویز الٰہی کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے سے وہ سپیکر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے، فیصلہ

6 اپریل تک اجلاس ملتوی کرنا پھر مقصد حاصل کئے بغیر اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنا آئینی خلاف ورزی تھا، فیصلہ

عدالت نے وقت کی کمی کے پیش نظر مناسب نہیں سمجھا کہ اسمبلی اجلاس جلد بلایا جائے، فیصلہ

حمزہ شہباز کی چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تبادلے کیخلاف درخواست وقت گزر جانے کی بنیاد پر بے کار ہو چکی ہیں، فیصلہ

ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد تحریک سے قبل وزیر اعلی کا انتخاب ترجیح ہو گا، فیصلہ

وزارت اعلی کے انتخاب تک ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک زیر التواء رہے گی، فیصلہ

آئین کے آرٹیکل 53 کے تحت سپیکر کے وزارت اعلی کے امیدوار کی صورت میں ڈپٹی سپیکر کو تفویض اختیارات میں کمی نہیں کر سکتا، فیصلہ

اراکین اسمبلی کی مبینہ توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی، عدالت

چند کرسیاں اور میزیں ٹوٹیں جو 3 سے 4 دن میں مرمت ہو سکتی تھیں، عدالت

سیکرٹری اسمبلی نے 3 اپریل سے لیکر درخواست دائر ہونے تک مرمت نہیں کروائی، فیصلہ

سیکرٹری اسمبلی کا اپنا کردار ادا نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، فیصلہ

Address

Rajana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Express News Rajana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share