
13/06/2025
SUTHRA PUNJAB
"سُتھرا پنجاب تبھی بنے گا جب ہم خود سُتھرے ہوں گے"
ستھرے پنجاب پروگرام پر راجن پور سے مرتضی دریشک کا ستھرا تبصرہ
بہت خوب ڈاکٹر صاحب آپ نے بہت اچھا سوال پوچھا ہے۔
ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ہر قصبہ گاؤں اور شہر میں موجود ہیں عوام میں شعور کی ضرورت ہے۔
ستھرا پنجاب کی ٹیم کے لوگ اکثر مقامی ہیں مقام کی عوام انتقامی ہیں۔
اگر ٹیم کسی بڑی مصروفیات کی وجہ سے آپ کی گلی تک نہیں پہنچ پا رہی تو آپ بھی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں صبر کا مظاہرہ کریں۔
میں نے اکثر دکانداروں کو دیکھا ہے کہ ورکرز کی صفائی کے بعد کچرا سڑکوں اور گلیوں میں پھینک دیتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے۔
اور ہر محلے میں دو چار گھروں کے لوگ ایسے ہیں کہ اپنے گھر کا کچرا بجائے کسی بورے میں بھر کر دورازے پہ رکھنے کے گلیوں میں پھیلا دیتے ہیں اور شکوہ کرتے ہیں کہ ٹیم نہیں آ رہی۔
جب تک ہم سب مل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو بہت مشکل ہو جائے گا ناممکن پھر بھی نہیں ان شاءاللہ پنجاب کا گاؤں گاؤں نگر نگر صاف ہوگا