10/06/2024
رتوڈیرو/
رتوڈیرو کے نواحی گاؤں طیب میں مسلحہ افراد کی فائرنگ میں 16 سالہ نور حیدر چنہ جاںبحق جبکہ 14 سالہ بابر حسین شدید زخمی ہوگیا۔ رتوڈیرو پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو تعلقہ ہسپتال رتوڈیرو منتقل کر دیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے زخمی کے بھائی کا کہنا تھا کہ دہانی برادری کے مسلحہ افراد نے ہم سے بھتہ تاوان طلب کیا تھا، نہ دینے پر انہوں نے ہمارے گاؤں میں فائرنگ کردی جس میں میرا بھائی شدید زخمی اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں گرفتار کیا جائے گا۔