21/08/2025
مظفرآباد بلال مسجد کی لوکیشن انڈیا کو دینے والا راولاکوٹ کا نوجوان گرفتار
آ ایف آئی آر کے مطابق راولاکوٹ کے علاقے کھائی گلہ سے تعلق رکھنے والا عبید جہانگیر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والا سرگرم جاسوس نکلا! ملزم پر الزام ہے کہ اس نے بلال مسجد اور نالہ شوائی کی جی پی ایس لوکیشن واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی کو فراہم کی اور *بھاری رقم* وصول کی۔
ذرائع کے مطابق عبید کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
عبید کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جا رہا ہے اور اس کا چچا جہانگیر شاہد اس تنظیم کا اہم رہنما رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ خاندان بھارتی زیر انتظام کشمیر سے ہجرت کر کے کھائی گلہ میں آباد ہوا تھا۔