03/11/2023
☆بعص اوقات کسی کی بد دعا ہوتی ہے
تو ” بددعا بھی آپ کو دعا سے دور “ کر سکتی ہے ،
بھائی بہنوں میں ایسا ہوتا ہے
کہ کسی ایک کی بد دعا لگ جاتی ہے
کیونکہ آپ نے اس کو اذیت پہنچائی ہے -
: تو ایسی بد دعا جو ہوتی ہے ,,, ,,, ,,,, ,,, وہ انسان سے "دعا چھین" لیتی ہے -
: اس لیے کہتے یہ ہیں کہ "سب کا بڑا احترام " کرو
: اور ان کی آہ سے بچو -
: ایک وکیل صاحب نے " بڑی شہرت حاصل " کر لی ،
: اس کا منشی ایک Client گھیر کر لے آیا کہ ہمارا وکیل بڑا قابل ہے اور آپ جیت جاوء گے -
:: مقدمہ قتل کا تھا -
تو وہ وکیل صاحب پیش ہوئے ، کاروائی ہوئی اور وہ “مقدمہ ہار ” گیا ،
جج صاحب نے سزائے موت کا فیصلہ لکھ دیا تو سائل نے منشی سے کہا کہ تو تو کہتا تھا کہ میں یہ مقدمہ جیت جاؤں گا کیونکہ ,,, تمہارا وکیل اچھا ہے -
: منشی نے کہا اب تم جیت جاؤ گے۔۔ ““
کیونکہ جب ہمارے وکیل صاحب ” آہ نکالتے“ ہیں تو پھر انسان ” جیت “ جاتا ہے کیونکہ اس کی وکالت میں اتنی طاقت نہیں جتنی اس کی ” آہ میں طاقت ہے ۔۔ “
: اس لیے آپ اپنے خلاف آہ سے بچتے رہیں -
سارے علوم جو ہیں ایک طرف اور یہ آہ جو ہے ایک طرف کیونکہ یہ انسان کو " اڑا کر رکھ دیتی ہے -
: تو آپ اس بات سے بچنا کہ آپ کے خلاف کوئی آہ نہ نکالے -
:: تو چھوٹے آدمی کی آہ جو ہے یہ بڑے واقعات کر جاتی ہے ،
: یتیم کی فریاد بڑا اثر رکھتی ہے -
: اس جانور کی فریاد سے بچیں جو آپ نے پال رکھا ہے -
: مثلا اگر آپ کا کتا گھر کے اندر بھوک سے مر جائے تو پھر سارا خاندان برباد ہو جائے گا .
: کیونکہ یہ آہ بن جاتی ہے -
: لہذا اگر کوئی جانور یا پرندہ آپ نے پنجرے میں رکھا ہوا ہے تو اس کے ساتھ بھی " زیادتی یا ظلم نہیں ہونا چاہیے - "
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ
آپ کے خلاف کوئی فریاد نہ کرے
: جب اس طرح کے واقعات ہوں تو آپ لوگ " دعا سے الگ کر دیئے جاتے ہیں _______ "
گفتگو 8__________صفحہ نمبر 158
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ