
08/06/2025
نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ لورا میک لور نے پارلیمنٹ میں اپنی ایک جعلی برہنہ تصویر دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے خود صرف پانچ منٹ میں AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی ہے، تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ کسی کی بھی جعلی برہنہ تصویر بنانا کتنا آسان ہو گیا ہے .
لورا میک لور نے کہا کہ وہ اس اقدام کے ذریعے پارلیمنٹ کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتی تھیں کہ AI کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر خواتین، خاص طور پر نوجوان لڑکیوں، کے لیے کس قدر نقصان دہ ہو سکتی ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ بغیر اجازت کے بنائی گئی ایسی تصاویر کو بھی غیر قانونی قرار دیا جا سکے .
یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے خواتین کو کس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور اس کے خلاف مؤثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے .🔥