Mere Log Mera Des

Mere Log Mera Des The page is about places, people, culture and beauty of Kashmir

سفید برف میں ڈھکے پہاڑ ہجیرہ کا دلکش اور پُرسکون منظر پیش کر رہے ہیں۔۔۔
04/02/2026

سفید برف میں ڈھکے پہاڑ ہجیرہ کا دلکش اور پُرسکون منظر پیش کر رہے ہیں۔۔۔

نامور ماہرِ تعلیم، عالمہ، اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔ پاکستان کی ایک عظیم فکری آواز، ...
10/11/2025

نامور ماہرِ تعلیم، عالمہ، اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔ پاکستان کی ایک عظیم فکری آواز، ڈاکٹر زہرا نے اپنی پوری زندگی تعلیم، خواتین کے حقوق، ثقافتی ورثے اور اردو زبان کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔
​اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت۔ اللّٰہ تعالیٰ اُن کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔

ذہن میں رکھیں:  کراچی میں 40 سال کے بعد مرد و عورتوں کی “سفید بھنویں اور سفید پلکیں” بڑھتی عمر یا بیماری نہیں، ان کے جسم...
28/10/2025

ذہن میں رکھیں: کراچی میں 40 سال کے بعد مرد و عورتوں کی “سفید بھنویں اور سفید پلکیں” بڑھتی عمر یا بیماری نہیں، ان کے جسم کا خاموش اشارہ/ Silent Signal ہیں. ان سب کے جسم Body میں منرلز شدید ڈسٹرب ہورہے ہیں۔
کراچی میں زیادہ تر فلٹریشن پلانٹس یا واٹر کمپنیاں جو "میٹھا پانی" بیچ رہی ہیں، یہ سب دراصل زیرِ زمین بورنگ کا پانی (Groundwater) استعمال کرتی ہیں، یہ پانی زیادہ تر :
۔Hard water (سخت پانی) ہوتا ہے۔
۔TDS (Total Dissolved Solids) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
۔اس میں کیلشیم، میگنیشیم، سوڈیم، فاسفیٹ، فلورائیڈ، آئرن اور آرسینک کی مقدار نارمل حد سے زیادہ ہوتی ہے۔

یہ بات ریسرچ سے ثابت ہے کہ Hard water انسانی جسم کے بالوں کے follicles کو کمزور کردیتا ہے۔ اس کے ساتھ scalp اور skin کی سطح پر oxidative stress بڑھا دیتا ہے یہ Melanin-producing cells (melanocytes) کو نقصان پہنچاتا ہے۔
(حوالہ: International Journal of Trichology, 2018; “Impact of Hard Water on Hair Damage”)

کراچی کے 80٪ سے زیادہ رہائشی علاقوں (خصوصاً گلستانِ جوہر، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد) اور سیوریج کے گندے ندی، نالوں کے ساتھ آباد علاقوں میں زیرِ زمین پانی (بورنگ) میں فلورائیڈ اور آرسینک کی سطح خطرناک حد سے زیادہ ہے۔

کراچی کے زیادہ تر غیر ریگولیٹڈ فلٹر پلانٹس میں کوئی لیبارٹری پیمانہ استعمال نہیں ہوتا۔ یہ TDS بڑھانے یا “Mineral Mixing” کے لئے اندازاً اور غیر معیاری نمکیات (خصوصاً سوڈیم کلورائیڈ اور میگنیشیم سلفیٹ) کو شامل کرتے ہیں۔ یہ نمکیات ہر جسم کے micronutrient absorption میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
اگرچہ اسطرح کھارا پانی میٹھا اور پینے کے قابل ہوجاتا ہے۔ مگر جسم میں کاپر (Copper)، زنک (Zinc) اور وٹامن B12 کی کارکردگی نہایت متاثر ہو جاتی ہے۔

کراچی کے رہائشیوں کا مسلسل کئی سالوں سے hard یا chemically treated پانی پینے سے سر کے بالوں، بھنوؤں، پلکوں کا سفید ہونا اور جھڑنا اب عام مشاہدہ ہے۔ کراچی کے شہری مردوں میں چہرے کا دبا رنگ، موٹا پیٹ، گنجا سر، چھوٹا قد عام ہورہا ہے۔تو خواتین کی ہیئت میں پتلے بال، اوپری باڈی دبلی اور بھاری کولہے اور رانیں ہیں۔ یہ جینیاتی تبدیلی کراچی میں مختلف صوبوں، گاؤں، علاقوں سے آ کر بسنے والوں مردوں و عورتوں میں بھی ہونے لگی ہے۔

۔PCRWR (Pakistan Council of Research in Water۔ Resources) کی 2023ء ریسرچ رپورٹ کے مطابق:
کراچی کے 83٪ فلٹر پلانٹس ناقص ترین معیار کا پینے کا پانی فراہم کرتے ہیں۔
کراچی کے فلٹر پلانٹس کا سائنسی میکانزم یہ ہے :
1. Hard water یا chemically treated water → Free radicals پیدا کرتا ہے
2. Free radicals → Melanocytes پر oxidative damage
3. Melanocytes کمزور → Melanin کم → بھویں، پلکیں، بال سفید

کراچی میں فلٹر شدہ بورنگ پانی پینا مجبوری ہے۔ فلٹر پانی "ڈیڈ واٹر" ہوتا ہے۔ صوبائی اور شہری حکومت کو کوسنے کے بجائے اپنے جسم میں Micronutrient deficiency روکنے کے لئے روزمرّہ شیڈول میں یہ عادات شامل کرلیں :
• کالا نمک یا ہمالیئن پنک سالٹ (چٹکی بھر روزانہ)
• پالک، مچھلی، بادام، کھجور، کدو کے بیج (pumpkin seeds)
• کولڈ ڈرنکس کے بجائے لیموں پانی اور ناریل پانی پیئں۔( الیکٹرولائٹس قدرتی طور پر بحال رہتے ہیں۔)
• بالوں اور چہرے کو بورنگ پانی سے دھونے کے بعد صاف RO یا ابلا پانی سے ایک چھینٹا لازمی ماریں۔
• شیمپو کم استعمال کریں، (صرف شادی بیاہ یا تقریب کے وقت) اور شیمپو کی بوتل پر لکھے اجزاء میں "sulfate" شامل نہ ہو۔
• ناریل، زیتون اور بادام کا تیل سر کے بالوں اور چہرے مثلاً بھنویں، پلکوں، داڑھی پر لگائیں۔ یہ Melanin کو نیچرل سپورٹ دیتا ہے۔
• چائے خانوں، ہوٹلوں میں بورنگ کا ڈائریکٹ میٹھا پانی ہوتا ہے۔ برف بھی انھی پانی سے جمتی ہے۔ پیاس میں دو چار گھونٹ پی لیں، مگر دھڑا دھڑ پینے سے گریز کریں۔
• کسی بھی ایونٹس میں شرکت کے وقت اپنا پانی پرس، گاڑی یابائیک پر رکھیں۔ عموماً زیادہ تر جگہوں پر ناقص پانی( بورنگ کا ڈائریکٹ پانی، واٹر ٹینکر پانی) پینے کے لئے رکھا ہوتا ہے۔ کیونکہ صاف منرل پانی، کولڈ ڈرنکس سے زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔
• جن گھروں یا علاقوں میں پانی، ٹینکر سے منگواتے ہیں۔ وہ یہ پانی لازمی فلٹر اور ابال لیں۔ سرکاری ہائیڈرنٹس کا پانی بہتر ہے۔ لیکن پرائیویٹ ٹینکر/ ٹنکیاں والے جوہڑ ، ٹوٹی لائنوں اور بورنگ کا بھاری پانی سپلائی کرتے ہیں۔

مزید کچھ عملی اقدامات :
• کرایہ دار ان رہائشی علاقوں میں گھر ڈھونڈیں، جہاں کچھ دنوں بعد "سرکاری پانی" آتا ہو، اس پانی کو فلٹر یا ابال کر پینے، کھانا پکانے، بالوں اور چہرے کو دھونے میں استعمال کیا جائے۔ یہ بورنگ سے بہتر پانی ہے۔
• فلٹر پلانٹ 8 سے 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرکے سالوں بورنگ پانی کو بیچتے ہیں۔ یہ فلٹر کارٹریجز، میمبرین کو تبدیل نہیں کرتے۔ کراچی کے گلی کوچوں میں کھلے فلٹر پلانٹس ایک مضبوط مافیا ہیں۔ اس لئے اپنے گلی محلوں میں موجود ان دکانداروں سے TDSمیٹر کے بارے میں لازمی پوچھیں۔ جو زیادہ تر پلانٹس پر موجود نہیں ہوتا۔ اور پانی کی کوالٹی کا پتہ نہیں چلتا۔
• فلٹر پلانٹ کا PCWRR یا KWSB ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دیکھنے کا مطالبہ کریں۔
• ورنہ ان فلٹر پلانٹس سے اپنے کین/ بوتلیں بھروائیں، جن کی فائبر ٹینکیاں کم از کم صاف ہوں۔ زیادہ تر ٹینکیاں بورنگ پانی کی مسلسل بھرائی کیوجہ سے پھپھوند لگی ہوتی ہیں۔ یہی ٹینکیاں بیمار کررہی ہیں۔
• اپنے لئے ایک TDS میٹر (Online 500–700 روپے کا آلہ) خرید لیں۔ اور روزانہ نہیں، لیکن ہفتے میں ایک بار اپنے خریدے گئے فلٹر پانی کو چیک کرلیں۔ Ideal TDS: 150–300 ppm ہے، اگر 700 ppm سے اوپر ہے تو آپ زہر خرید رہے ہیں۔ فورآ اس واٹر پلانٹ کا بائیکاٹ کردیں۔ 50 ppm سے کم پانی کو "Dead Water" کہتے ہیں۔
• فلٹر پانی کا ذائقہ بھی اشارہ دیتا ہے۔ اگر پانی بہت میٹھا یا چپچپا لگے تو دکاندار نے منرلز کے ساشے زیادہ ڈالے ہیں۔ اگر پانی بے ذائقہ ہے تو نمکیات کی کمی ہے۔
• اگر بجٹ اجازت دے تو اپنے گھریلو استعمال کے لئے "RO + UV combo filter" (15–20 ہزار روپے) کا اچھا سسٹم لگا لیں۔ عموماً یہ سسٹم 2 سال تک صاف پانی کی گارنٹی دیتا ہے.

آپ کس ڈسٹرکٹ میں رہتے ہیں؟
27/06/2025

آپ کس ڈسٹرکٹ میں رہتے ہیں؟

کشمیر کے باغات سے تازہ۔۔۔ صرف سیاحوں کے لئے مفت ہیں۔
18/06/2025

کشمیر کے باغات سے تازہ۔۔۔ صرف سیاحوں کے لئے مفت ہیں۔

چٹنی اور گا نیار کا ساگ لسی کے ساتھ کس کس نے کھایا ہے ؟ کس کس کو یاد آتا ہے؟
14/06/2025

چٹنی اور گا نیار کا ساگ لسی کے ساتھ کس کس نے کھایا ہے ؟ کس کس کو یاد آتا ہے؟

کس کس کو چاہئیں؟
10/06/2025

کس کس کو چاہئیں؟

کاچ ماچوں۔۔۔ کس کس نے کھائے ہیں؟
24/05/2025

کاچ ماچوں۔۔۔ کس کس نے کھائے ہیں؟

رنگو گلہ جنڈالی سے پیر پنجال کے برف پوش پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ۔
30/03/2025

رنگو گلہ جنڈالی سے پیر پنجال کے برف پوش پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ۔

04/03/2025

کشمیر کی پہچان، باغ کی شان۔
میرے لوگ میرا دیس۔

یہ شاندار مکان وادی لیپہ، آزاد کشمیر کا ایک تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے۔ اس کی تعمیر مکمل طور پر مقامی تکنیکوں اور مواد کا...
21/12/2024

یہ شاندار مکان وادی لیپہ، آزاد کشمیر کا ایک تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے۔ اس کی تعمیر مکمل طور پر مقامی تکنیکوں اور مواد کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی، جس میں لکڑی کو مرکزی عنصر کے طور پر استعمال کیا گیا۔

خصوصیات:

1. معمارانہ طرز:
اس مکان کا ڈیزائن روایتی کشمیری فن تعمیر کی مثال ہے، جس میں لکڑی کے نقش و نگار اور خوبصورت کھڑکیاں شامل ہیں۔

بغیر کسی لوہے یا سیمنٹ کے، یہ مکان لکڑی کے جوڑوں اور ڈھانچے پر کھڑا ہے، جو مقامی دستکاری کی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔

2. تاریخی اہمیت:
تقریباً 80 سال پرانا یہ مکان وقت کے ساتھ ساتھ قدیم طرزِ تعمیر کا نمونہ بن چکا ہے۔
یہ مکان ایک دور کی کہانی بیان کرتا ہے جب ماحول دوست تعمیرات کو ترجیح دی جاتی تھی۔

3. ماحولیاتی مطابقت:
لکڑی سے بنی یہ عمارت قدرتی ماحول کے مطابق ہے، جو وادی لیپہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ عمارت قدرتی طور پر سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی رہتی ہے۔

4. سیاحتی مرکز:
آج یہ مکان سیاحوں کے لیے ایک اہم مقام ہے۔
مقامی اور غیر ملکی سیاح اس مکان کو دیکھنے آتے ہیں اور وادی لیپہ کے قدرتی مناظر کے ساتھ اس کی تاریخی حیثیت کو سراہتے ہیں۔

مزید دلچسپی:

اس مکان کے طویل عرصے تک محفوظ رہنے کی ایک وجہ اس علاقے میں استعمال ہونے والی لکڑی کی مضبوطی اور موسم کے خلاف مزاحمت ہے۔

یہ مکان ایک زندہ ثبوت ہے کہ کس طرح قدیم زمانے کے لوگ وسائل کے موثر استعمال سے پائیدار عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔

یہ مکان نہ صرف ایک تاریخی یادگار ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سبق بھی ہے کہ قدرتی وسائل کو محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mere Log Mera Des posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share