FAJAR News

FAJAR News آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے پیج کو لائک کریں۔

میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس خان اور مشیرِ حکومت سردار...
19/12/2025

میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس خان اور مشیرِ حکومت سردار احمد صغیر خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پانیولہ کو سب ڈویژن کا درجہ دے کر علاقہ مکینوں کا ایک دیرینہ اور جائز مطالبہ پورا کیا•محمد اخلاق خان عباسی.. وائس چیئرمین یونین کونسل بنگویئں


FAJAR News

بھناکھہ پانیولہ سب ڈویژن کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،سابق وزیراعظم سردا...
18/12/2025

بھناکھہ پانیولہ سب ڈویژن کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور مشیر حکومت سردار احمد صغیر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کےاُنھوں نے بھناکھہ پانیولہ کو سب ڈویژن دے کر کے عوام علاقہ جنڈالہ تمروٹہ، بنگویئں، اور بھناکھہ پانیولہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کیا• چیرمین یونین کونسل بنگویئں سردار عامر انصر۔


FAJAR News

آزاد کشمیر کا خوبصورت جنگل نیلم ویلی 50 دن سے آگ کی لپیٹ میں انتظامیہ مکمل غائب...              FAJAR News
18/12/2025

آزاد کشمیر کا خوبصورت جنگل نیلم ویلی 50 دن سے آگ کی لپیٹ میں انتظامیہ مکمل غائب...

FAJAR News

24/11/2025

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر ریکنڈیشنگ مین چھپڑابن کراس تا داتوٹ بیڑیں بوسہ گلہ تھوراڑ لمبائی 7 کلومیٹر ایل اے 22 تھوراڑ ضلع پونچھ کا سنگ بنیاد عزت مآب جناب سردار احمد صغیر مشیر حکومت برائے سپورٹس ،یوتھ و کلچر مورخہ 26 نومبر 2025 بروز بدھ 1:30 پر اپنے دست مبارک سے رکھیں گے۔لنک روڈ کا کام شروع کروانے پر اہل محلہ نے سردار احمد صغیر مشیر حکومت برائے سپورٹس ،یوتھ و کلچر کا شُکریہ ادا کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
FAJAR News

24/11/2025

اسلام آباد مشیر حکومت سردار احمد صغیر سے ڈسٹرکٹ کونسلر بنگویئں سردار عبدالستار خان اور چیرمین یونین کونسل بنگویئں سردار عامر عنصر خان کی ملاقات۔
ملاقات میں نئی ذمہ داری ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ، یونین کونسل بنگوئیں کے جاری منصوبہ جات کی تفصیل اور ان تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا اور آئندہ بنگویئں میں آنے والے منصوبہ جات کے حوالے سے تجاویز دئ گئی۔ مشیر حکومت کو تعلیمی اداروں کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا سٹاف کی کمی اور محکمہ جات کی کارگردی کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔مشیر حکومت سردار احمد صغیر خان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کے موجودہ حکومت میں حلقہ ایل اے 22 پونچھ5 بالعموم اور یونین کونسل بنگویئں کے تمام پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بھائ محمود راٹھور اور معروف بزنس مین الیاس عالم بھی موجود تھے۔

23/11/2025

راولاکوٹ کے نواحی علاقے ایڑھ گلی پاچھیوٹ سے تعلق رکھنے والا معصوم مہد جمیل اپنے رب کی جنتوں کا مہمان بن گیا ہے۔وہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں وینٹیلٹر پر تھا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس معصوم بجے کے درجات بلند فرماہئں اور اسے والدین کے لیے ذریعۂ بخشش بنائے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماے آمین

22/11/2025

فجر نیوز کے ساتھ آج کی ہیڈ لائنز۔۔۔

19/11/2025

ایوان صدر میں آزاد کشمیر حکومت نو منتخب کابینہ کی
تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا قائممقام صدر ریاست آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 18 رکنی کابینہ سے جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے 2 مشیران حکومت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا
تقریب میں قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ، نو منتخب کابینہ اراکین و مشیران ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر ، سیکرٹریز حکومت سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں ، عہدیداران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔
سابق وزیراعظم نے میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، سردار جاوید ایوب، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، علی شان سونی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد حسین خان، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری اخلاق احمد، چوہدری عامر یاسین، سردار ضیاء القمر، ظفر اقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رفیق نیئر، چوہدری قاسم مجید، سردار فہیم اختر ربانی اور محترمہ نبیلہ ایوب کو وزیر جبکہ سردار احمد صغیر اور فہد یعقوب کو مشیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

12/11/2025

فجر نیوز کے ساتھ آج کی ہیڈ لائنز۔۔۔
FAJAR News

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FAJAR News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share