ALI SOJAL TALK

ALI SOJAL TALK It,s about the public rights struggle against govt class and motivatr the people to stand for their rights

پانیولہ احتجاج کی پاداش میں نیشنل عوامی پارٹی کے متعدد افراد گرفتارصمد شکیل جاوید جان سمیت متعدد گرفتار لیاقت حیات کی گر...
18/07/2022

پانیولہ احتجاج کی پاداش میں نیشنل عوامی پارٹی کے متعدد افراد گرفتار
صمد شکیل جاوید جان سمیت متعدد گرفتار لیاقت حیات کی گرفاتری کے لیے چھاپے سرچ اپریشن
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے آبائی گاؤں جنڈاٹھی میں آج ہونے والے احتجاج سے انتظامیہ بوکھلاٹ کا شکار۔ انتظامیہ کی طرف سے جنڈاٹھی کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر ناکہ بندی۔ کارکنان کو جنڈاٹھی احتجاج میں جانے سے روک دیا گیا۔ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر صمد شکیل، نیپ کے مرکزی نائب صدر جاوید جان،انجمن تاجران بیڑیں کے صدر حمید شیخ مشتاق، اسد رزاق سمت متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی بھاری تعداد میں موجود ہے نیپ سربراہ سردسر لیاقت حیات کی گرفتاری کی کوششیں مختلف جہگوں پہ چھاپے اور سرچ آپریشن جاری ہے
نیشنل عوامی پارٹی نے آج سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جا رہا تھا پولیس نے دھاوہ بول کر متعدد افراد کو گرفتار جبکہ مختلف راستوں بھاری پولیس تعنیات کر رکھی ہے جہاں مختلف جہگوں پہ ناکے لگائے گئے ہیں

لبریشن فرنٹ دھرنا پر دفعہ 144 کا نفاذ ۔ گرفتاریوں ، لاٹھی چارج ، شیلنگ کا اعلان ۔ ریاست، حکومت ،اداروں نے سخت پالیسی تشک...
18/07/2022

لبریشن فرنٹ دھرنا پر دفعہ 144 کا نفاذ ۔ گرفتاریوں ، لاٹھی چارج ، شیلنگ کا اعلان ۔ ریاست، حکومت ،اداروں نے سخت پالیسی تشکیل دے دی
لبریشن فرنٹ تیتری نوٹ طویل المدتی دھرنا کو ناکام بنانے کیلئے آج 18 جولائی سے تیری نوٹ میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان کر دیا ۔
جبکہ 22 جولائی سے دو روز قبل ضلع کوٹلی سمیت دیگر مقامات پر فرنٹ قیادت کو پیشگی گرفتار کرنے کی پالیسی تیار کر لی گی ہے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری گھروں میں نظر بند کرنے کا فیصلہ ،کوٹلی مداپور پونچھ کے لیے بڑی تعداد میں پولیس نفری طلب کی گئی ہے ، پنجاب پولیس بھی لگائی جائے گی ، اداروں نے پالیسی بنائی ہے کہ تمام اضلاع تحصیلوں سے ہی کارکنوں کو گرفتار کر دیا جائے جبکہ کوٹلی پل ، تتہ پانی ، کہکوٹہ ہجیرہ میں سخت ناکہ بندی کی جائے گی اور مقام دھرنا پونچھ تیتری نوٹ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعنیات کیا جائے گا جو رپورٹنگ کریں گے ۔

ریاست، حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 22 جولائی کو تیری نوٹ و سیز فائر لائن پر گولہ باری و سکتی ہے بڑی تعداد میں خون ریزی ہو گی ۔

حکومت نے کہا ہے کہ بہار یہ مارچ یاسین ملک کے نام پر ہے لیکن مظاہرین نے نعرے بازی اور تقاریر پاکستان اور ایجنسیوں کے خلاف کرنی ہے ، اسلام آباد کو بدنام کریں گے جبکہ بھارت و دیگر کو جواز فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ نعرے لگائیں کہ پاکستان کشمیر سے قبضہ ختم کرئے۔

حکومت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مظفر آباد میں لانگ مارچ لبریشن فرنٹ اور پھر نیشنل عوامج پارٹی کا مارچ سختی سے ناکام بنایا ہے اب کوشش ہے کہ اگلے چند ماہ تک قوم پرست ترقی پسند جماعتوں کے مارچ ، احتجاج وغیرہ کو سختی سے ناکام بنایا جائے ۔
لبریشن فرنٹ نے تمام مشکلات کے باوجود دھرنے کا عزم کرتے ہوئے تنویر الیاس اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کے پرامن احتجاج پہ کسی بھی طرح طاقت کا استعمال کیا گیا نقصان کی زمہ دار حکومت آزاد کشمیر ہو گی

آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کی اہلیت
16/07/2022

آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کی اہلیت

15/07/2022

کھائیگلہ سے کہوٹہ براستہ علی سوجل چورہ گلی سڑک کی حالتِ زار واضح رہے یہ سڑک پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر کے سابق صدر الحاج سردار محمد یعقوب خان کا آبائی علاقہ ہے
بشکریہ خواجہ کبیر احمد
Jammu Kashmir TV

13/07/2022

تولی پیر کے قریب لس ڈنہ جاتے ہوئے سیاحوں کو ڈاکووں نے لوٹا لیا واقع عباسپور کی حدود میں پیش آیا ہم آزاد کشمیر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے یہ چور ڈاکو ہماری سیاخت کے دشمن ہیں ایسے عناصر کو قلع قمع کیا جانا ضروری ہے

راولاکوٹ،شاہرا ت بند کرنے کے الزام میں‌درج مقدمات میں‌9 افراد گرفتارپولیس اسٹیشن میں دو مختلف ایف ائی ار کے ذریعے مجموعی...
13/07/2022

راولاکوٹ،شاہرا ت بند کرنے کے الزام میں‌درج مقدمات میں‌9 افراد گرفتار
پولیس اسٹیشن میں دو مختلف ایف ائی ار کے ذریعے مجموعی طور پر 21افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے ۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کے مطابق مجموعی طور پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے2 جولائی سے 7 جولائی تک مین شاہرات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کو روکے رکھا جس کی وجہ سے عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ٹائیں ڈھلکوٹ مین شاہراہ بند کرنے کے الزام میں جن 13 ملزمان کو خلا ف ایف آئی ار درج کی گئی ہے ان میں محمد آفاق،ذولفقار عرف بھٹو،اسد کبیر،واصف کبیر،خیضر حیات،صیاد،زوہیب گلزار،آفتاب سعید،محمد رزاق،زوہیب ذولفقار،غیور،زاہد اور ثوبان کشمیری شامل ہیں.ان افراد پرچوکی پولیس جنڈالہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد میں سے بعض جو اس احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے نے 6 دن تک سڑک بند رکھی،ہوائی فائرنگ کی،خوف و ہراس پھیلایا،اس دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ایف آئی ار میں 341،337،اے پی سی دفعات شامل کیے گے ہیں. دوسری ایف اآئی ار جنڈاٹھی بازار سے مین روڈ بند کرنے کے الزام میں 8 افراد کے خلاف تھانہ داتوٹ میں ہی درج کی گئی ہے.اس ایف ار میں دفعہ 341 ای پی سی شامل کیا گیا ہے.ایف آئی ار میں اعجاز،افراہیم،محمود نثار،داود،طارق،شیراز،ڈاکٹر فہیم اور راجہ نوید شامل ہیں.ان پر بھی مین شاہراہ بند رکھنے کا الزام ہے. واضع رہے کہ یہ مین شاہرات راولاکوٹ،مظفراباد، باغاور راولپنڈی،اسلام آباد کی طرف جاتی ہیں جنہیں مختلف جہگوں سے احتجاجی مظاہریں نے بند کر رکھا تھا.مظااہرین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے.ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے علاقے کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جائے.اس دوران ضلعی اور ڈویژنل سطع کی انتظامیہ اور پولیس احکام کے مذاکرات بھی ہوئے لیکن مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کر دیا تھا.بعد ازاں چھٹے دن خود ہی سڑک کھول دی تھی

شاہرات بند کر کے احتجاج کرنے کے الزام میں 21فراد کے خلاف ایف آئی ار درجداتوٹ پولیس اسٹیشن میں‌ دو مختلف ایف ائی ار کے ذر...
13/07/2022

شاہرات بند کر کے احتجاج کرنے کے الزام میں 21فراد کے خلاف ایف آئی ار درج
داتوٹ پولیس اسٹیشن میں‌ دو مختلف ایف ائی ار کے ذریعے مجموعی طور پر21 افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے2 جولائی سے 7 جولائی تک مین شاہرات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کو روکے رکھا جس کی وجہ سے عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ٹائیں ڈھلکوٹ مین شاہراہ بند کرنے کے الزام میں جن 13 ملزمان کو خلا ف ایف آئی ار درج کی گئی ہے ان میں محمد آفاق،ذولفقار عرف بھٹو،اسد کبیر ،واصف کبیر،خیضر حیات،صیاد،زوہیب گلزار،آفتاب سعید،محمد رزاق،زوہیب ذولفقار،غیور،زاہد اور ثوبان کشمیری شامل ہیں.ان افراد پرچوکی پولیس جنڈالہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد میں سے بعض جو اس احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے نے 6 دن تک سڑک بند رکھی ،ہوائی فائرنگ کی ،خوف و ہراس پھیلایا،اس دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ایف آئی ار میں 341،337،اے پی سی دفعات شامل کیے گے ہیں. دوسری ایف اآئی ار جنڈاٹھی بازار سے مین روڈ بند کرنے کے الزام میں 8 افراد کے خلاف تھانہ داتوٹ میں ہی درج کی گئی ہے .اس ایف ار میں دفعہ 341 ای پی سی شامل کیا گیا ہے .ایف آئی ار میں اعجاز،افراہیم،محمود نثار،داود،طارق ،شیراز،ڈاکٹر فہیم اور راجہ نوید شامل ہیں.ان پر بھی مین شاہراہ بند رکھنے کا الزام ہے. واضع رہے کہ یہ مین شاہرات راولاکوٹ،مظفراباد ، باغاور راولپنڈی ،اسلام آباد کی طرف جاتی ہیں جنہیں مختلف جہگوں سے احتجاجی مظاہریں نے بند کر رکھا تھا.مظااہرین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے .ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے علاقے کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جائے.اس دوران ضلعی اور ڈویژنل سطع کی انتظامیہ اور پولیس احکام کے مذاکرات بھی ہوئے لیکن مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کر دیا تھا.بعد ازاں چھٹے دن خود ہی سڑک کھول دی جب کہ مطالبہ بھی کوئی پورا نہیں ہوا تھا،پولیس احکام کے مطابق ابھی تک ان افراد میں سے کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے

راولاکوٹ،بہن نے اتفاقیہ چادر منہ سے ہٹائی تو بھائی کی نعش نکلیراولاکوٹ شہر سے دو کلومیٹر دور کھڑک کے مقام پر دینی مدرسے ...
11/07/2022

راولاکوٹ،بہن نے اتفاقیہ چادر منہ سے ہٹائی تو بھائی کی نعش نکلی
راولاکوٹ شہر سے دو کلومیٹر دور کھڑک کے مقام پر دینی مدرسے کا ایک پندرہ سالہ طالب علم احمد جاوید موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے.احمد جاوید ولد محمد جاوید کا تعلق ہورنہ میرہ (آڑ) سے ہے.وہ کھڑک کے ایک دینی مدرسے سے قران پاک حفظ کر رہا تھا کہ اتوار کو قربانی کا گوشت دینے کے لیے ایک دوسرے بچے کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر آیا کہ موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا .کسی راہگیر نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں ان کو بغیر شناخت کے ہی رکھا گیا لیکن اتفاق سے جاں ہونے والے احمد جاوید کی بہن جو اسی ہسپتال میں نرس تھی نے اتفاقآ ان بچوں کے منہ سے چادر ہٹائی تو اپنے بھائی کی نعش دیکھ کر اس کے منہ سے چیخ نکل گئی.دوسرے بچے کی جو زخمی ہے کی شناخت نہیں ہو سکی .احمد جاوید کی ہلاکت کی خبر سن کر گھر میں ماتم کا سماں ہے.

وزیر اعظم کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شئیر کرنے پر محکمہ برقیات کا ملازم گرفتارراولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ پولیس نے وزیر ا...
09/07/2022

وزیر اعظم کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شئیر کرنے پر محکمہ برقیات کا ملازم گرفتار
راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ پولیس نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں محکمہ برقیات راولاکوٹ میں‌تعینات ایک غیر جریدہ ملازم طالب بشیر کو گرفتار کر لیا.طالب بشیراآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا )ضلع پونچھ کا جنرل سیکرٹری بھی ہے. طالب بشیر کے خلاف درج ایف آئی ار میں موقف اپنایا گیا ہے کہ8 جولائی کو ایک فیس بک آئی ڈی سے وزیراعظم تنویر الیاس کے خلاف ہتک پوسٹ وائرل کی گئیں جسے طالب بشیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ سے شئیر کیا. سوشل میڈیا کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جو ریاست کے خلاف یا شخصیات کے خلاف غیر مناسب اور توہین اآمیز پوسٹیں شئیر کرتے ہیں.ڈی ایس پی ہیڈکواٹر طارق محمود نے طالب بشیر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ انہیں جمعہ اور ہفتے کی رات گھر سے گرفتار کیا گیا ہے.

07/07/2022

قوم پرستوں کو بھارتی ایجنٹ کا الزام صرف تنویر الیاس نے نہیں عائد کیا اس سے قبل سابق وزیر اعظم فاروق حیدر بھی سنگین الزامات عائد کر چکے ہیں کوئی بھی حکومت الزامات کا ثبوت نہیں دے سکی
محض الزام کسی خاص طبقے کی خوشنودی یا نوکری کو طوالت دینے کی کوشش
اہم ترین زمہ دارن کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات کیوں؟؟

07/07/2022

آزادی پسنوں پہ الزامات عائد کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس کا کردار
چند ہفتے قبل ترجمان کے ساتھ بھی مشکوک خبریں گردش کر رہی تھی

07/07/2022

نیپ سربراہ سردار لیاقت حیات کی غیر مشروط رہائی کے گفتگو

Address

Rawala Kot

Telephone

+923335359803

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALI SOJAL TALK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ALI SOJAL TALK:

Share