Voice of Rawalakot

Voice of Rawalakot Spread the knowledge of Guidance
Islamic video that are helpful to all people

29/07/2025

سب سے زیادہ استحصال پرائیویٹ اداروں میں تدریس کے فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ کا ہو رہا ہے۔
راولاکوٹ میں ہر ایک پرائیویٹ سکول صرف والدین کی جیب سے نکال کر اپنی جیب بھر رہا ہے ۔۔پرائیویٹ سکولز میں ٹیچر کے ساتھ بہت حق تلفی ہوتی ہے خود سکولز مالک نے لاکھوں کی گاڑی، گھر راولاکوٹ شہر اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں بنایا ہوتا ہے اور ٹیچر کو صرف دس اور پندرہ ہزار دیتے ہیں اور کام ہفتے کے ساتھ دن ۔حکومت کی طرف سے کم از کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار کرنے کے احکامات کا عمل نجی اداروں سے کیا جائے۔۔

27/07/2025
دوستو   ۔۔۔   ۔۔۔    ۔۔۔  ( ڈاکٹر سعد اسلام کی زبانی )ہم کوسٹر میں 17 افراد سوار تھے ۔ جب ہم کوسٹر سے اترے تو شروع میں ہ...
25/07/2025

دوستو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ( ڈاکٹر سعد اسلام کی زبانی )
ہم کوسٹر میں 17 افراد سوار تھے ۔ جب ہم کوسٹر سے اترے تو شروع میں ہلکی پھلکی سی بارش ہونے لگی ۔ پھر اچانک سے تیز ہوا اور پھر زمین ہلنے لگی ۔ ہم نے دیکھا ہمارے بلکل ہی قریب سیلابی ریلا پہنچ چکا تھا ۔ پتھر ، مٹی اور لکڑی ریلے کے ساتھ بہہ رہی ہیں ۔ میں نے اپنے والد محترم کا ہاتھ پکڑ لیا اور پہاڑ پر چڑھنے لگا ۔ اس وقت میری والدہ محترمہ کو بھائی نے ہاتھ سے پکڑا تھا جبکہ میری مسز ڈاکٹر مشعل اور پانچ سالہ بیٹے ہادی کو میڈ نے ۔
پھر اچانک ہم سب ایک دوسرے کی نظروں سے اوجھل ہو گئے۔ اور اوسان خطا ہو گے۔
یہ درد بھری داستان لودھراں سے تعلق رکھنے والے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے مالک سعد اسلام ریجنل ہسپتال چلاس کے آپریشن تھیٹر سے متصل راہداری میں جب ہمیں سنا رہے تھے تو ہم درجن بھر لوگ وہاں موجود تھے ۔سعد اسلام جب آپ اپنی کہانی سنا رہے تھے وہاں پہ موجود سب لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئی تھی اور وہ اپنی داستاں سناتے ہوئے بار بار آنکھیں صاف کرتے تو وہاں موجود لوگوں کی حالت دیکھنے کی قابل تھی ۔ شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے مالک سعد نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار ہمیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہوا تھا ۔ سیلابی ریلے کے ساتھ ہم سب جب ایک دوسرے کے نظروں سے اوجھل ہو گئے تو میں والد محترم کا ہاتھ تھامے پہاڑ پر سیلابی پانی میں کھڑا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مجھ سے چھٹ گیا ۔ میں نے والد محترم کو آواز دی۔ کہ نیچے بیٹھنے کی کوشش ہرگز نہ کریں کیونکہ وہاں پہ زمین کچی ہے۔۔
پلک جھپکتے ہی دیکھا کہ والد محترم میرے آنکھوں کے سامنے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔۔ میرے والد دل کے مریض بھی ہیں ۔ میرے آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا ۔ میں بےبسی کی تصویر بنا بیٹھا ہوا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے پانی کم ہونے لگا ۔ میں پہاڑ سے اترا ، میرے جوتے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے ۔میں زرا سا آگے گیا تو والدہ نے آواز دی بیٹا آگے مت جاؤ ۔ میں نے کہا آپ سب خیریت سے ہیں ناں؟
انہوں نے کہا جی ہم سب خیریت سے ہیں ۔ پھر میں نے آگے دوڑ لگائی تاکہ سیلابی ریلے میں اپنے والد محترم کو تلاش کروں ۔ میں آگے دوڑتے جا رہا تھا پاؤں میں جوتی نہ ہونے کی وجہ سے میرے پاؤں بری طرح زخ می ہوئے تھے ۔ تقریباً دو کلومیٹر تک پیدل آگے گیا تو ریسکیو 1122 کی گاڑی میرے والد محترم کو ریسکیو کرکے چلاس ریجنل ہسپتال کی طرف منتقل کر رہی تھی میں نے آواز دی کہ یہ میرے والد محترم ہیں گاڑی روکیں ۔ شاید انہوں نے میری آواز نہیں سنی اور وہ آگے بڑھے ۔اور ریسکیو والوں نے جس انداز میں اسے ریسکیو کیا ہے وہ ان کا کمال تھا ۔ اس وقت ان کے لئے مجھ سے زیادہ میرے والد محترم کی زندگی عزیز تھی اس لئے وہ انتہائی تیز رفتاری سے ہسپتال پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن سڑک پر پتھر اور کیچڑ سے جس انداز میں گاڑی نکال رہے تھے وہ ان کا کمال تھا ۔اس کے باوجود میں ان کے پیچھے دوڑتے ہوئے آگے آنے لگا ۔ کافی آگے پہنچ کر ان لوگوں نے گاڑی روک لی اور ہم ریجنل ہسپتال چلاس پہنچے ۔ والد محترم کو ابتدائی طبی امداد دی گئی پھر مرہم پٹی میری بھی کی گئی تو میں واپس اپنی فیملی سے ملنے تھک ویلی کی طرف روانہ ہوا ۔ اس وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد شاہراہِ بابوسر ناراں پہ ریسکیو میں مصروف نظر آرہی تھی ۔ میں تھک ویلی پہنچ گیا اور امی سے ملا تو امی نے پہلے بھائی کی خبر سنائی کہ آپکے بھائی فہد اسلام سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے ۔ پھر کچھ لمحوں بعد والدہ نے کہا کہ آپکی مسز ڈاکٹر مشعل فاطمہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے ۔اس وقت میری جو حالت تھی وہ ناقابل بیان ہے ۔اسی وقت ہی والدہ نے میرے ننھے بیٹے ہادی کی بھی خبر دی کہ ہادی جب سیلابی ریلے میں بہہ گیا تو اسکو بچانے کے لئے ڈاکٹر مثل فاطمہ پھر ڈاکٹر مثل فاطمہ کو بچانے کے لئے فہد اسلام سیلابی ریلے کے بے رحم موجوں کا شکار ہوئے ۔
اس وقت میرا ذہن ماؤف ہو چکا تھا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو چکی تھی ۔ اسی وقت انتظامیہ کے آفیسران ، پولیس آفیسران اور مقامی لوگوں نے ہمیں جس انداز میں حوصلہ دیا ، ہمت بڑھائی ، اپنائیت دی ، عزت و احترام دیا اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمان کاکڑ ہماری پوری فیملی کو اپنے گھر لے گئے اور پھر ہمارے ساتھ صبح سے لیکر رات گئے تک میرے لخت جگر سمیت و دیگر لاپتہ افراد کے ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے ۔
سیلابی ریلے کے شکار ہونے والے ہر فرد کی کہانی الگ الگ ہے لیکن دکھ ، پریشانی یکساں ہیں ۔ کوئی اپنوں کو کھو کر پریشان ہے تو کوئی اپنا گھر ، زمین ، فصلیں اور باغات کو صفحہ ہستی مٹتے ہوئے دیکھ کر دکھی ۔
دنیا دھوکے کا گھر ہے ۔ نہ خوشیاں تاحیات ہوتی ہیں اور نہ دکھ تا حیات ۔ اس لئے جب تک جو فرد حیات ہے وہ کبھی کسی کے لئے برا نہ سوچیں ۔۔۔زرا سوچیئے ۔۔۔میری سوچ ۔۔۔

غیرت کے نام پر ایک اور بے غیرتیاسلامی جہموریہ پاکستان پنجاب راولپنڈی: جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر نئی نویلی 19 سالہ ...
25/07/2025

غیرت کے نام پر ایک اور بے غیرتی
اسلامی جہموریہ پاکستان پنجاب راولپنڈی: جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر نئی نویلی 19 سالہ دلہن قتل ..
راولپنڈی : جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر 19 سالہ نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے رات کے اندھیرے میں دفن کر دیا گیا، قبر کا نشان مٹا دیا۔گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی گرفتار۔
فوجی کالونی پیرودھائی کے رہائشی ضیاء الرحمٰن جوباڑا مارکیٹ راولپنڈی میں کپڑوں کی دکان میں ملازم ہے کی
شادی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔
چند دن قبل مقتولہ سدرہ کے شوہر نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں کہا کہ اس کی بیوی بھاگ گئی ہے اور اس نے عثمان نامی شخص سے نکاح کر لیا ہے
Human Rights Commission Of Pakistan.
Deputy Commissioner Rawalpindi
Maryam Nawaz Sharif
Hina Parvez Butt

ڈسکہ۔ڈسکہ:IsI کا جعلی کرنل گرفتار،جعلی کرنل کے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو فون پر میسج موصول ہوئے ،جعلی کرنل نے میسج کیے ...
25/07/2025

ڈسکہ۔
ڈسکہ:IsI کا جعلی کرنل گرفتار،جعلی کرنل کے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو فون پر میسج موصول ہوئے ،جعلی کرنل نے میسج کیے کہ میں ISI کا کرنل ہوں ،میرا پرسنل سیکرٹری آپ کے پاس آئے گا اس کا کام کردینا،جعلی کرنل کی واٹس ایپ پر لگی ڈی پی چیک کی گئی تواُس پر کسی برگیڈیئر احمد کی فوٹو لگی ہوئی تھی ،ندیم نامی شخص اسسٹنٹ کمشنر آفس آیا اور وہ. کرنل احمد بلال کا نام لے کر پریشر ڈالتا رہا،اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو اُس کے انگلش میں میسج کے اسپیلنگ غلط ہونے پر شک گزرااسسٹنٹ کمشنر نے تحقیق کروائی تو وہ جعلی کرنل نکلا پولیس نے جعلی پرسنل سٹاف افیسر حسن رضا سکنہ کنڈن سیان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس
پولیس نے جعلی کرنل ISI کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،

راولپنڈی :جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر لڑکی کا مبینہ ق ت للڑکی کو کشمیر سے لا کر ق ت ل کیا گیا
25/07/2025

راولپنڈی :جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر لڑکی کا مبینہ ق ت ل
لڑکی کو کشمیر سے لا کر ق ت ل کیا گیا

22/07/2025

*فاروق بھائی (مرحوم) *

فاروق بھائی، جو راولاکوٹ اور ارد گرد کے علاقوں میں محنت مزدوری کرتے تھے، اکثر گھروں میں پانی سپلائی کیا کرتے تھے۔ وہ ایک محنتی، سادہ دل اور بااخلاق انسان تھے۔
افسوس کہ اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔

اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو نور سے بھر دے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

🩺 اہم طبی اطلاع - سانپ کے کاٹنے سے متعلق احتیاطی تدابیر📍 شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ہسپتال، راولاکوٹگزشتہ روز ایک ہی دن م...
22/07/2025

🩺 اہم طبی اطلاع - سانپ کے کاٹنے سے متعلق احتیاطی تدابیر
📍 شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ہسپتال، راولاکوٹ

گزشتہ روز ایک ہی دن میں سانپ کے کاٹنے کے 6 مریض ہسپتال لائے گئے، جن کا تعلق زیادہ تر دامنی، سنگولا، دریگ اور گرد و نواح کے علاقوں سے تھا۔ تمام مریضوں کو فوری طور پر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ہسپتال، راولاکوٹ میں منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹرز اور عملے کی بروقت نگہداشت سے بیشتر مریض خطرے سے باہر ہیں جبکہ کچھ مریض تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

🛑 عوام الناس سے گزارش ہے کہ درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ سانپ کے کاٹنے جیسے خطرناک واقعات سے بچا جا سکے:

🐍 سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر:

✅ رات کے وقت باہر نکلتے ہوئے جوتے لازمی پہنیں
✅ لمبی گھاس، جھاڑیوں یا پتھروں کے قریب احتیاط سے گزریں
✅ سونے سے پہلے بستر اور چادر کو اچھی طرح چیک کریں
✅ کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں
✅ زمین پر سونے سے گریز کریں، خاص طور پر کھلے مقامات پر
✅ اگر کسی کو سانپ کاٹ لے تو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچیں، ٹوٹکے یا دیسی علاج سے گریز کریں
✅ متاثرہ حصے کو حرکت دینے سے پرہیز کریں، اور مریض کو پرسکون رکھیں

📢 یہ احتیاطی پیغام شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ہسپتال، راولاکوٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاکہ آپ اور آپ کے پیارے محفوظ رہیں۔

آپ کی احتیاط، آپ کی زندگی کی ضمانت ہے۔

بلوچستان میں قتل ہونے والے جوڑے کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی ہےقتل ہونے والی بانو نامی لڑکی ایک شادی شدہ اور 4 بچوں کی...
21/07/2025

بلوچستان میں قتل ہونے والے جوڑے کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی ہے
قتل ہونے والی بانو نامی لڑکی ایک شادی شدہ اور 4 بچوں کی ماں تھی،ان کی شادی کو تقریبا دس سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے،دسمبر 2024 میں لڑکی کو احسان سمالانی گھر سے بھاگ کر لے گیا،علاقہ مکینوں نے احسان سمالانی کو کئی بار کہا کہ عزت کا سوال ہے خاتون واپسی کر دو، لیکن اس نے خاتون واپسی نہ کی۔

پولیس نے سردار شیرباز ساتکزئی کو گرفتار کر لیا ہے جس نے لڑکی اور لڑکے کے قتل کا فیصلہ کیا ہے ۔

پولیس نے ایف آئی آر کے متن میں واضح لکھا کہ دونوں کاروکاری کے مرتکب تھے تب سردار شیرباز ساتکزئی نے سزائے موت کا فیصلہ کیا۔۔

میری پہلے والی سٹوری پر جو گالیاں دے رہے تھے وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں گے؟

قتل کو کسی صورت میں جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ قتل ماورائے عدالت کو اسلام جائز نہیں سمجھتا۔۔ یہ سزا جزا کا معاملہ عدالت کا کام ہے کسی عام بندے کا نہیں ۔۔۔

Farhan Malik کی وال سے مزید کاپی

Address

Basement City City Book Land Shop Number 1 Opposite Boys Degree College AJK
Rawala Kot
12350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Rawalakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share