31/05/2026
راولاکوٹ :
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور ان کے خاندان کے مابین پیدا ہونے والی رنجشوں کو ختم کرنے کے لیے پونچھ کے عمائدین علاقہ مسلسل مصالحانہ کردار ادا کرتے آئے ہیں اسی تسلسل میں چند روز قبل ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں سردار شوکت ایڈووکیٹ، مولانا اسحاق، مولانا آفتاب کاشر، چیئرمین طفیل، سلیم ترابی، سردار زبیر، ڈی ایس پی شفیق مغل، سردار ایاز مغل، پیر عبدالقادر شریک تھے جرگہ میں بعض بنیادی اصول طے کیے گئے تھے تاکہ باہمی کدورتیں ختم ہو سکیں اور خاندانی اتحاد بحال ہو جس کا جرگہ خود ضامن بنا ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ سردار الیاس خان کی جانب سے طے شدہ اصولوں کی دو مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے
سردار الیاس خان کے اس رویے پر جرگہ میں شریک عمائدین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ اور اصولی فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برادری کا کوئی بھی فرد سردار الیاس خان انکے بھائی اور جو پارٹی بنے ہوئے ہیں انکی کسی بھی نجی خوشی یا غمی کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا علاقہ کے بزرگوں اور معززین کی خلوصِ نیت سے کی جانے والی مصالحانہ کوششوں کو سبوتاژ کرنا یقیناً ایک افسوسناک عمل ہے #