Rawalpindi News Network

Rawalpindi News Network Updated News of Rawalpindi Region ,Current Affairs,Crime Incidents, important information

ملتان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ 2 روز قبل اغوا ھونے والی 8 سالہ بچی کی لاش ھمسائیوں کے گھر سے برآمد ، بچی کا ریپ کے...
27/07/2025

ملتان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ 2 روز قبل اغوا ھونے والی 8 سالہ بچی کی لاش ھمسائیوں کے گھر سے برآمد ، بچی کا ریپ کے بعد
قتل ، لاش کو صوفے میں سلائی کر کے چھپایا گیا تھا بچی کے اغوا کی رپٹ تھانہ سیتل ماڑی میں درج ہوئی ملائکہ نامی 8 سالہ بچی موزہ جہانگیر اباد راجہ پور پڑوسیوں کے گھر سے صوفے میں پیک لاش برامد

*جہلم ویلی آزادکشمیر*پانڈو سیکٹر کے نواحی گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں کے رہائشی    مصطفیٰ اعوان کی 8 سالہ بچی کو جنگلی چیتے نے...
27/07/2025

*جہلم ویلی آزادکشمیر*

پانڈو سیکٹر کے نواحی گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں کے رہائشی
مصطفیٰ اعوان کی 8 سالہ بچی کو جنگلی چیتے نے حملہ کرکے مار ڈالا
لوگوں کے پیچھا کرنے پر جنگلی چیتا معصوم بچی کو مردہ حالت میں کھیتوں میں چھوڑ کر بھاگ گیا معصوم بچی کی ہلاکت کے افسوسناک واقع کی خبر سنتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی.

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمدلاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمدترنول میں پچاس سے...
26/07/2025

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمد

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد
ترنول میں پچاس سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا گیا
اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، تفتیش جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے، ڈاکٹر طاہرہ صدیق

اسلام آباد کی بیٹی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم سے سوال کی سزا(نورالامین دانش)یہ ہیں نئے نویلے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم...
26/07/2025

اسلام آباد کی بیٹی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم سے سوال کی سزا

(نورالامین دانش)

یہ ہیں نئے نویلے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم اسسٹنٹ کمشنر یاسر نذیر جنہوں نے دو روز قبل کئی اسلام آباد کے سیکٹر D12 میں کئی گاڑیوں میں سے آلٹو گاڑی کا انتخاب کر کے روکا جس میں ایک خاتون کو ہسپتال لے کر جایا جا رہا تھا۔صاحب بہادر بارش میں احتیاط کا لیکچرر دے ہی رہے تھے کہ محکوم رعایا کی ایک بیٹی جسے شاید آزاد شہری ہونے کا گمان تھا۔ سوال اٹھایا کہ ایمرجنسی میں ہماری گاڑی ہی کیوں روکی؟ بڑی بڑی لینڈ کروزر گزر رہی ہیں انہیں کیوں نہیں روک رہے۔ یہ بات ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم کو کہاں ہضم ہونا تھی بس پھر تھانہ گولڑہ پولیس کو بلایا گیا جہاں کے پولیس اہلکار اس بیمار ماں ، نوجوان بیٹی اور انکے باپ کو تھانہ گولڑہ لے گئی۔ مردوں کے تھانے میں تین سے چار گھنٹے تک انہیں باتیں سنائیں گئیں اور سمجھایا گیا کہ افسران کے سامنے ایسے بولنے کی سزا بہت بھاری ہوتی ہے انکا قلم آپ کی زندگی برباد کر سکتا ہے۔ خیر ایسٹ انڈیا کمپنی کا ملازم ضد پر اڑا ہوا تھا کسی کی اتنی مجال کہ اس کے علاقے میں اس سے کوئی سوال کرے۔اگلے دن مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا جہاں ان سے معافی نامہ لکھوا کر انکی جان بخشی کی گئی اور ساتھ نکلتے ہوئے عملہ کہتا رہا شکر کرو صاحب نے رحم دلی دکھا دی ورنہ تم لوگوں کا کیا حشر ہوتا۔۔۔

"  یہ تصویر تونسہ شریف میں چوڑیاں بیچنے والی  ریپ زدہ بہن کو اٹھائے ہوئے بھائی کی ہے"دھوپ تیز تھی، زمین خشک تھی، فضا خام...
26/07/2025

" یہ تصویر تونسہ شریف میں چوڑیاں بیچنے والی ریپ زدہ بہن کو اٹھائے ہوئے بھائی کی ہے"

دھوپ تیز تھی، زمین خشک تھی، فضا خاموش مگر دلوں میں طوفان تھا۔
وہ ایک نوجوان تھا، آنکھوں میں آنسو، چہرے پر مٹی، ہاتھوں میں کپکپاہٹ…
اور بانہوں میں؟
اپنی ریپ زدہ بہن کو تھامے ہوئے، جو بے ہوش تھی… یا شاید ہوش میں آنے کی ہمت کھو چکی تھی۔

نہ کوئی ایمبولینس تھی، نہ پولیس، نہ ہی کوئی مدد کا ہاتھ…
بس وہ بھائی تھا، جو ایک لاچار فرشتہ تھا ۔
نہ اس کے پاس انصاف تھا، نہ اختیار،
بس ایک سوال تھا: "میری بہن کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟"

کہاں گئے وہ مرد جو عزتوں کے رکھوالے بنتے ہیں؟
کہاں ہیں وہ ادارے جو تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں؟
کہاں ہے وہ سماج جو غیرت کے نام پر قتل کر دیتا ہے،
مگر ریپ کے مجرم کو کھلا چھوڑ دیتا ہے؟

وہ چیختی رہی — کسی نے نہ سنا۔
وہ تڑپتی رہی — کسی نے نہ دیکھا۔
اور جب جسم ہار گیا، تو روح چپ ہو گئی۔
اب ایک بھائی اسے بانہوں میں اٹھا کر دوڑ رہا ہے،
اپنی بے بسی کے آنسوؤں کے ساتھ،
اپنے دکھ کو گلے لگائے،
اور سماج سے صرف ایک بات کہتا ہے
"اگر خاموش رہے تو کل کو تمہاری بہن بھی ہو سکتی ہے"
یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے ہزاروں کہانیاں ہیں، جو ہر دن کسی کونے میں دفن کر دی جاتی ہیں۔یہ صرف ایک لڑکی نہیں یہ ہر اُس بیٹی کی چیخ ہے جو عزت کے نام پر دفن ہو گئی،اور معاشرہ صرف تب بیدار ہوتا ہے جب لاش سامنے آتی ہے۔یہ تصویر تماشہ نہیں ہے، تازیانہ ہے… جو تمہارے ضمیر پر پڑنا چاہیے، اگر ابھی بھی کچھ زندہ ہے اندر
خدا کرے یہ آخری تصویر ہو۔ خدا کرے کوئی اور بھائی ایسا منظر نہ دیکھے۔ خدا کرے انصاف صرف کاغذوں میں نہ ہو۔
بشکریہ ؛ مطلوب الرحمن سیال

سوات کے مدرسہ مخزن العلوم لے مدرسہ کے مہتمم اور قاری کے ہاتھوں تشدد کے بعد   جاں بحق ہونے والے بچے فرحان ایاز کے بارے می...
23/07/2025

سوات کے مدرسہ مخزن العلوم لے مدرسہ کے مہتمم اور قاری کے ہاتھوں تشدد کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے فرحان ایاز کے بارے میں عینی شاہد بچے کی گفتگو

اس بچے کے کلاس فیلو نے انٹرویو دیا پشتو میں اور اس پشتو ویڈیو کا اردو ترجمہ یہ ہے

مہتم صاحب نے چائے پی، اس کے بعد اٹھا اس بچے کو مارنا شروع کیا اور مسلسل مارتے رہے یہاں تک کہ تھک گئے پھر وہ بچہ کہتا ہے کہ ہمارے قاری صاحب کو بلایا جس کا نام بھی بتاتا ہے، بخت امین، اس کو بلایا کہ اب آپ اس کو ماریں وہ بھی مسلسل مارتا رہا مارتا رہا مارتا رہا یہاں تک کہ ہم نماز کے لیے چلے گئے تو بچہ بالکل نڈھال ہو گیا، اس کے بعد جب نماز پڑھ کے آئے تو مہتمم واپس آیا اور اتنی سپیڈ سے دوڑتا آیا جس طرح گراؤنڈ میں فٹبال کے لیے دوڑتے ہیں اور زوردار لات بچے کی پسلی میں ماری جس سے بچا ایک دم جیسے سٹیٹ ہو گیا، اس کے بعد دوسری لات ماری اور ساتھ گالیاں بھی دیتا رہا، بچہ گر گیا کہتے ہیں ہم نے اس کو ملائی کھانے کے لیے دی لیکن وہ نہ کھا سکا ہاتھ منہ تک لے گیا لیکن ہمت ختم ہو گئی تھی اور گر گیا اور منہ کھل گیا مغرب کے قریب مہتمم آیا اور پھر لات ماری اور چلایا کہ اٹھ تُو بہانے
کرتا ہے لیکن وہ پھر کبھی نہ اٹھا۔

(یہ چھوٹا بچہ احوال بتاتے بتاتے خود بھی رو پڑتا ہے)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آواز اٹھائیں معصوم بچے کے لیے جلد سے جلد ایسے ناسوروں کو سزا دی جائے۔ اولاد والے اپنے بچے کو اس جگہ صرف سوچ کر دیکھیں تو درد محسوس ہوگا جو ظلم اس بچے پے ڈھایا گیا۔

سوات میں نیچے تصویر والے شیطان صفت قاری کے  مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے طالب علم کے ساتھی نے رونگٹے کھڑے کرنے والے انکش...
22/07/2025

سوات میں نیچے تصویر والے شیطان صفت قاری کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے طالب علم کے ساتھی نے رونگٹے کھڑے کرنے والے انکشافات کر دیئے۔

کلاس فیلو کے مطابق دو بجے سے بچے کو کان پکڑا کر کھڑا رکھا گیا۔ پھر نام نہاد قاری بخت آمین نے ڈنڈے سے مارنا شروع کیا۔ اس کے بعد مزید چار افراد نے تشدد میں ساتھ دیا۔ جب بچہ نڈھال ہو گیا تو مدرسے کے مہتمم فاروق نے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ بند کمرے میں تشدد اس قدر شدید تھا کہ ڈنڈا بھی ٹوٹ گیا۔ بچہ تڑپتا رہا، ہاتھ پاؤں سن ہو چکے تھے۔ تھوڑی دیر بعد ہوش آیا تو دوبارہ اسے کان پکڑا دیے گئے۔ شام کو بچے نے کمزور آواز میں مجھ سے پانی مانگا، میں نے جیسے ہی پانی دیا، اُس کی سانسیں تھم گئیں

طالب علم جاسم ولد الیاس جامعہ عثمانیہ نسیمیہ سے کل سے لاپتہ ہے اگر کسی کو معلومات یا کسی مدرسہ میں آگیا ہو اطلاع کرناشکر...
22/07/2025

طالب علم جاسم ولد الیاس جامعہ عثمانیہ نسیمیہ سے کل سے لاپتہ ہے اگر کسی کو معلومات یا کسی مدرسہ میں آگیا ہو اطلاع کرنا
شکریہ
+92 303 5195142

انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوسناک خبر : بابو سر ٹاپ سیلابی ریلے میں ‏شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں...
22/07/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوسناک خبر : بابو سر ٹاپ سیلابی ریلے میں
‏شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کے مالکان سعد اسلام اور فہد اسلام سمیت ان کی 22 رکنی فیملی کو چلاس کے قریب المناک حادثہ ۔
کوسٹر سیلابی ریلے میں بہہ گئی ۔
ابتک 2 اموات کی تصدیق ہوسکی ہے
لودھراں کا یہ پورا خاندان اس المناک حادثے کی نظر ہو گیا ۔

یہ کیسی غیرت ہے جو انسان کو درندہ بنا دیتی ہے؟یہ کیسی عزت ہے جو کسی کی بیٹی، کسی کے بیٹے کا خون بہا کر ملتی ہے؟اسلام نے ...
20/07/2025

یہ کیسی غیرت ہے جو انسان کو درندہ بنا دیتی ہے؟
یہ کیسی عزت ہے جو کسی کی بیٹی، کسی کے بیٹے کا خون بہا کر ملتی ہے؟

اسلام نے نکاح کو آسان، زنا کو حرام اور قتل کو سب سے بڑا جرم قرار دیا،
پھر بھی ہم خود کو مسلمان کہتے ہوئے وہ سب کرتے ہیں جو رب کے احکامات کی کھلی توہین ہے۔

قرآن چیخ چیخ کر کہتا ہے:

> "وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ"
"اور اس جان کو قتل نہ کرو جسے اللہ نے حرام کیا ہے، مگر حق کے ساتھ۔"
(سورۃ الإسراء: 33)

جب ایک بالغ لڑکا اور لڑکی، شرعی اصولوں کے مطابق نکاح کرتے ہیں تو وہ گناہ نہیں کرتے،
بلکہ سنتِ نبوی ﷺ کو زندہ کرتے ہیں۔

تو پھر اُن کا گناہ کیا ہے؟
یہ کہ انہوں نے کسی قبیلے کی جھوٹی انا کو ٹھکرا دیا؟
یا یہ کہ انہوں نے کسی خاندان کی فرسودہ روایات کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا؟

افسوس!
ہم نے اسلام کو صرف رسم و رواج کا مجموعہ بنا دیا ہے۔
جہاں نکاح کا اعلان ہو، وہاں قتل کا فتویٰ صادر ہوتا ہے۔
جہاں خوشی ہونی چاہیے، وہاں جنازے اٹھتے ہیں۔

یہ انصاف نہیں، یہ جہالت ہے!
یہ غیرت نہیں، بےغیرتی ہے!
یہ دین نہیں، درندگی ہے!

جب تک ہم ایسے قاتلانہ "غیرت" کے نظریے کو جڑ سے نہیں اکھاڑ پھینکتے،
ہم نہ مسلمان کہلانے کے لائق ہیں، نہ انسان۔

ریاست کو چاہیئے کہ وہ ان مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہو،
اور قاتلوں کو نشان عبرت بنائے، تاکہ کوئی اور ماں اپنی بیٹی کا جنازہ نہ اٹھائے،
کوئی اور باپ اپنے بیٹے کا خون نہ دیکھے،
اور کوئی اور محبت جرم نہ بنے۔

تحریر:

*اسنوکر میں ڈبل فتح: محمد آصف اور حسنین اختر نے عالمی ٹائٹل جیت لیے*مناما، بحرین – پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ای...
19/07/2025

*اسنوکر میں ڈبل فتح: محمد آصف اور حسنین اختر نے عالمی ٹائٹل جیت لیے*

مناما، بحرین – پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کے برجیش دمانی کو 3-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

اسی چیمپئن شپ میں 16 سالہ محمد حسنین اختر نے انڈر 17 کیٹیگری میں ویلز کے رائلی پاول کو 0-4 سے ہرا کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کی جیت پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Address

Rawalpindi Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpindi News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category