
11/07/2025
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کا صرف ایک سیکورٹی محکمہ ہے جو پولیس ہے۔
ہمارا اس انتظامی ڈھانچے پر سوال رہا ہے اور رہے گا
لیکن جو یہ نظام چلانے والے ہیں اُن کے
نو آبادیاتی قبضے کی واضح مثال کیا ہو سکتی ہے انہوں نے اس قبضے والے علاقے میں پولیس ملازمین کیلیے تنخواہوں میں اس طریقے کی تقسیم
خود اُن کو رشوت ، سفارش ، اور لوٹ مار کیلیے مجبور کرنے کی ایک پلاننگ ہے۔
ظالمو سادی بات سمجھو
قانون کا پیٹ بھوکا ہے تو اُس کا منہ کھلا رہے گا
اور منہ کھلا صرف رشوت ، سفارش ، اور بدمعاشی کا راستہ
تخلیق کرے گا ۔
ہمارے ہاں یہ بات ایک حقیقت ہے
دن بھر کی لوٹ مار اور پھر فساد کی جڑ اوپر تک جاتی ہے ۔
اور اس سارے عمل میں عام انسان کو ظلم کا شکار بناتے ہیں ۔
پولیس ملازمین سمیت تمام سرکاری ملازمین و پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے والے تمام افراد کی وقت و حالات کیمطابق اُجرتوں کا قانون بنا کر بندوست کرو تکہ رزق حلال کا بندوبست ہوسکیں اور وہ خوش دلی سے عوام کی حفاظت اور خدمت کرسکیں
لوگوں کو غلط کھانے پر مجبور نہ کرو ۔