Saqib Sabir

Saqib Sabir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saqib Sabir, Digital creator, Rawalpindi Cantonment.
(1)

‏سب دلیلیں بے سروپا سب فسانے مسترد
جو یہاں بیٹھے ہیں بس قبضہ جمانے مسترد
یوں تو سب دنیا کے پرچم اور ترانے محترم
جو ہمیں جھٹلائیں وہ پرچم ترانے مسترد
وہ اگر قابض ہیں تو پھر معتبر کہلائیں کیوں ؟
یہ بڑے بھائی کے بھاشن یہ بہانے مسترد !

25/05/2025

جہاں سچ بولنے والوں کو خاموش کر دیا جائے، وہاں جھوٹ بولنے والے ہیرو بن جاتے ہیں۔
پھر جھوٹ ٹی وی پر چلتا ہے، کتابوں میں پڑھایا جاتا ہے، اور سچ کہنے والے غدار کہلائے جاتے ہیں۔
ایسا معاشرہ بن جاتا ہے جہاں حق بولنا جرم، اور جھوٹ بولنا “سمجھداری” سمجھا جاتا ہے۔

یاد رکھیں:
جب سچ خوف میں دب جائے، تو جھوٹ فخر سے سینہ تان کے چلتا ہے۔

سچ اگر زندہ نہ رہے… تو سچائی مر جاتی ہے، اور جھوٹ بادشاہ بن جاتا ہے

22/04/2025
21/03/2025

"خفیہ کھانے کا کوئی تصور نہیں"

شمالی کوریا کے 73% لوگ کسی مذہب کو نہیں مانتے،
13% چونڈو مت کے پیروکار ہیں،
12% شمان مت کے پیروکار ہیں،
1.5% بدھ مت کے پیروکار ہیں،
جبکہ 0.5% دیگر مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہیں اسلام کے بارے میں کوئی علم نہیں۔
ایک مسلمان سیاح وہاں گیا اور ایک مقامی شہری سے دوستی ہو گئی۔ رمضان کا مہینہ تھا۔
جب اس شہری نے اپنے مسلمان دوست کو کھانے کی دعوت دی تو اس نے کہا:
"میں روزے سے ہوں، میں غروب آفتاب سے پہلے کچھ نہیں کھا سکتا۔"
کورین شخص نے پوچھا:
"روزہ کیا ہوتا ہے؟"
مسلمان نے جواب دیا:
"روزہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کچھ نہ کھانے پینے کا نام ہے۔"
کورین بولا:
"تم چھپ کر کھا سکتے ہو۔"
مسلمان نے کہا:
"چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، اللہ دیکھ رہا ہوتا ہے اور وہ سزا دے گا۔"
یہ سن کر کورین شخص حیرت سے کہنے لگا:
"تو گویا تم اپنے ملک میں بھی اللہ کے ڈر سے چھپ کر کچھ غلط نہیں کرتے!
تو پھر تمہارے ملک میں:
❌ کوئی جیل نہیں،
❌ کوئی کرپشن نہیں،
❌ کھانے میں ملاوٹ نہیں،
❌ کوئی گندگی نہیں،
❌ کوئی بلیک مارکیٹنگ نہیں،
❌ بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں،
❌ کوئی ریپ نہیں،
❌ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں،
❌ کوئی چور نہیں،
❌ کوئی منافقت نہیں،
❌ جعلی دوائیاں نہیں،
❌ کوئی دھوکہ باز نہیں،
❌ کوئی جھوٹ نہیں،
❌ کوئی جرم نہیں،
❌ کوئی غیر اخلاقی سرگرمیاں نہیں،
❌ صرف اور صرف امن ہی امن ہوگا!
"کیونکہ ایک ایسا مسلم ملک جہاں لوگ محض اللہ کے خوف سے چھپ کر بھی کھانے سے گریز کرتے ہیں، وہاں تو کوئی جرم ہو ہی نہیں سکتا!
قابلِ توجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن   چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے سے کچھ نکال رہے ہیں...
17/03/2025

ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن
چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے
سے کچھ نکال رہے ہیں،چوہے نے سوچا کہ شاید کچھ کھانے کا سامان ہے-

خوب غور سے دیکھنے پر اس نے پایا کہ وہ ایک چوهےدانی تھی-

خطرہ بھانپنے پر اس نے گھر کے پچھلے حصے میں جا کر کبوتر کو یہ بات بتائی کہ گھر میں چوهےدانی آ گئی ہے-

کبوتر نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا؟ مجھے کون سا اس میں پھنسنا ہے؟

مایوس چوہا یہ بات مرغ کو بتانے گیا

مرغ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ... جا بھائی یہ میرا مسئلہ نہیں ہے-

مایوس چوہے نے دیوار میں جا کر بکرے کو یہ بات بتائی ... اور بکرا ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے لگا-

*اسی رات چوهےدانی میں كھٹاك کی آواز ہوئی جس میں ایک زہریلا سانپ پھنس گیا تھا-*

اندھیرے میں اس کی دم کو چوہا سمجھ کر کسان کی بیوی نے اس کو نکالا اور سانپ نے اسے ڈس لیا-

طبیعت بگڑنے پر کسان نے حکیم کو بلوایا،

حکیم نے اسے کبوتر کا سوپ پلانے کا مشورہ دیا،

کبوتر ابھی برتن میں ابل رہا تھا

خبر سن کر کسان کے کئی رشتہ دار ملنے آ پہنچے جن کے کھانے کے انتظام کیلئے اگلے دن مرغ کو ذبح کیا گیا

کچھ دنوں کے بعد کسان کی بیوی مر گئی ... جنازہ اور موت ضیافت میں بکرا پروسنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا ......

*چوہا دور جا چکا تھا ... بہت دور ............

اگلی بار کوئی آپ کو اپنے مسئلے بتائے اور آپ کو لگے کہ یہ میرا مسئلہ نہیں ہے تو انتظار کیجئیے اور دوبارہ سوچیں .... *ہم سب خطرے میں ہیں ....*

سماج کا ایک عضو، ایک طبقہ، ایک شہری خطرے میں ہے تو پورا ملک خطرے میں ہے ....

ذات، مذہب اور طبقے کے دائرے سے باہر نكليے-
میرا اشارہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی طرف ہے

خود تک محدود مت رہیے- دوسروں کا احساس کیجئے
ورنہ اپنی باری کا انتظار کریں !

Follow 👇
Saqib Sabir

اس درخت نے ٹرین کی غیر موجودگی میں اپنا رستہ نکالا اور خود کو مضبوط سمجھنے لگا یہ جانتے ہوئے بھی کہ جب ٹریں پلٹے گی تو س...
06/03/2025

اس درخت نے ٹرین کی غیر موجودگی میں اپنا رستہ نکالا اور خود کو مضبوط سمجھنے لگا
یہ جانتے ہوئے بھی
کہ جب ٹریں پلٹے گی
تو سب ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح کچھ لوگ سچائی کی ٹرین سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے سچائی کے رستے میں جھوٹ کے درخت کی آبیاری کرکے اسے تناور بنادیتے ہیں
تو یہ بھول جاتے ہیں
کہ جب سچائی کی ٹرین اپنے رستے پر پلٹے گی
تو اس جھوٹ کے تناور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔سچائی اپنے رستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرتی۔!

Follow 👇
Saqib Sabir

27/02/2025

خوش گمان لوگوں کو
ایک دن خبر ہوگی۔
جس زمیں پہ رہتے ہیں
وہ زمیں کسی کی ہے۔
آسماں کسی کا ہے
جس کو گھر سمجھتے تھے۔
وہ مکاں کسی کا ہے
منزلیں کسی کی ہیں۔
کارواں کسی کا ہے
کچھ نہیں یہاں ان کا
صرف بے نشانی ہے
اور نشاں۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی کا ہے۔۔۔💔

24/02/2025

آپـــــ کی ایک مُسکراہٹ سے دنیا میں اور بہت سی مُسکراہٹیں پھیل سکتی ہیں۔ یقین کیجیے, یہ دنیا کی پہلی وَبا ہے جسکے پھیلنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا❗

16/02/2025

‏امیری غریبی خدا نہیں ریاست پیدا کرتی ہے

کارل مارکس

15/02/2025

Address

Rawalpindi Cantonment

Telephone

+923479500736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saqib Sabir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saqib Sabir:

Share