20/06/2025
الرٹ پاکستان⚠️ 🚨
آج دوپہر \ شام مغربی ہوائیں اور خلیج بنگال سے نم آلود پری مون سون ہوائیں ( بادل ) ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان شدید حبس اور گرمی سے کچھ ریلیف ملنے کا امکان 🤲
جبکہ مون سون کی باقاعدہ طور پر جون کے آخری دنوں اور 2 جولائی تک ملک میں انٹری ہوسکتی ہے☔⚡
تب تک پنجاب کشمیر خیبرپختونخواہ سندھ اور پوٹھوہار میں رہنے والے اپنی کچی چھتوں کو پکا کر لیں بجلی کی تاروں کو سنبھال لیں سولر پینلز کو مضبوط کرلیں بڑے ندی نالوں کی صفائی واسا اور متعلقہ حکام سے کروائیں اگر آپ کے علاقہ کے حکومتی ادارے بار بار کہنے کے باوجود متحرک نا ہو تو جہاں گٹرو نالوں کے پانی سے گلیاں سڑکیں بھری ہوئی ہیں ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالیں 📲
صفائی وغیرہ کے متعلقہ دفاتر جاکر شکایات درج کروائیں اور جہاں تک ممکن ہو اپنے محلہ گلی اور اپنے گھر کے باہر کی صفائی خود یا کسی مزدور کو کچھ رقم دیکر کروائیں 🌊💦
کیونکہ پری مون سون کے چند دن بعد مون سون کی تباہ کن بارشوں کو آغاز ہونے والا ہے🙏
پاکستانی عوام بھی ذمہ دار شہری بنے گھر کا بجلی کا نظام باہر کھمبے اور ان پر بے ترتیبی لٹکی تاریں فورا خود ٹھیک کریں یا کسی سے کروائیں تاکہ بارش کے دوران گزرنے والے لوگ کرنٹ لگنے سے محفوظ رہ سکے 🌀
*پری مون سون اور مون سون میں فرق*
پری مون سون اور مون سون دو الگ الگ موسمی حالات ہیں جو برصغیر پاک و ہند میں بارشوں کے موسم کے آغاز اور دوران ہوتے ہیں۔ پری مون سون بارشیں مون سون سے پہلے کی ہلکی \ معتدل اور غیر متوقع بارشیں ہوتی ہیں جو عام طور پر وسط مئی سے جون کے وسط یا آخر تک ہوتی ہیں۔ جبکہ مون سون بارشیں باقاعدہ اور شدید بارشیں ہوتی ہیں جو جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں شروع ہوتی ہیں اور ستمبر تک جاری رہتی ہیں۔ 🌈💦
*( اس بار پری مون سون کا سلسلہ طاقتور ہے مخصوص علاقوں کو زیادہ بارش دے سکتا خصوصا شمال مشرقی اور بالائی پنجاب کو )*
پری مون سون کا پھیلاؤ محدود علاقوں تک ہوتا ہے جبکہ مونسون کا پھیلاؤ وسیع ہوتا ہے مزید یہ کہ پری مون سون یہ پیشگی علامت ہوتی ہے مون سون کی آمد کی 🥰
مونسون سے پہلے پری مونسون کا آج آخری سلسلہ داخل ہوگا متاثرہ شہروں کی تفصیل 👇
*کشمیر گلگت* 20 جون کی شام \ رات سے 23 جون کے دوران اکثر علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے ☔⚡
*خیبر پختونخوا* 21 سے 23 جون کے دوران ہری پور ؛ ایبٹ آباد ؛ مانسہرہ ؛ مالاکنڈ ؛ سوات ؛ بٹگرام ؛ شانگلہ ؛ کوہستان ؛ پشاور ؛ مردان ؛ صوابی ؛ نوشہرہ ؛ چارسدہ ؛ باجوڑ ؛ مہمند ؛ خیبر ؛ اورکزئی ؛ کرم ؛ کوہاٹ ؛ بنوں ؛ کرک ؛ ڈیرہ اسماعیل خان ؛ وزیرستان اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ☔⚡
پنجاب ۔21 سے 23 جون کے دوران مری ؛ گلیات ؛ اسلام آباد ؛ راولپنڈی ؛ واہ کینٹ ؛ گوجرخان ؛ اٹک ؛ چکوال ؛ تلہ گنگ ؛ میانوالی ؛ جہلم ؛ گجرات ؛ سیالکوٹ ؛ نارووال ؛ گوجرانوالہ ؛ منڈی بہاؤالدین ؛ شیخوپورہ ؛ ننکانہ ؛ لاہور ؛ قصور ؛ بصیر پور ؛ اوکاڑہ ؛ فیصل آباد ؛ جھنگ ؛ ٹوبہ ٹیک سنگھ ؛ اور گردوونواح میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ☔⚡
اسی طرح 21 سے 23 جون کے دوران ژوب ؛ بارکھان ؛ موسی خیل ؛ قلات ؛ ڈیرہ غازی خان ؛ ملتان ؛ بہاولپور ؛ بہاولنگر ؛ ساہبوال اور گردونواح میں آندھی چلنے اور کہیں کہیں بارش کا امکان ⛈️🌦️
نوٹ :* ہم صرف امکان ظاہر کرسکتے موسم کو کنٹرول نہیں بارش کا برسنا یا نا برسنا ﷲ کے حکم سے ہے کیونکہ بہترین علم ﷲ ہی کے پاس ہے۔۔