Darbar e Aliya Dhair Sharif

Darbar e Aliya Dhair Sharif امام العاشقین زبدۃ العارفین سراج السالکین حضور قبلہ پیرسید منورحسین شاہ گیلانی رح کے چاہنے والے❤

ذکر شہدائے کربلابمقام۔ درگاہ عالیہ غوثیہ منوریہ ڈھیرشریف اٹک
08/07/2025

ذکر شہدائے کربلا
بمقام۔ درگاہ عالیہ غوثیہ منوریہ ڈھیرشریف اٹک

تمام اہل محبت کو شرکت کی پر خلوص دعوت دی جاتی ہے۔۔۔
06/07/2025

تمام اہل محبت کو شرکت کی پر خلوص دعوت دی جاتی ہے۔۔۔

02/07/2025
محفل ذکر امام حسین (رضیﷲعنہ) بمقام۔ کوٹ سونڈکی ۔۔۔
30/06/2025

محفل ذکر امام حسین (رضیﷲعنہ)
بمقام۔ کوٹ سونڈکی
۔۔۔

محفل قل بمقام۔ صیدنا حضرو
29/06/2025

محفل قل
بمقام۔ صیدنا حضرو

محفل میلاد دعوت ولیمہ کے موقع پر بمقام۔ تمیراسلام آباد مہمان خصوصیحضرت علامہ صاحبزادہ سیدذکاءﷲشاہ گیلانی صاحبزینت آستانہ...
28/06/2025

محفل میلاد دعوت ولیمہ کے موقع پر
بمقام۔ تمیراسلام آباد
مہمان خصوصی
حضرت علامہ صاحبزادہ سیدذکاءﷲشاہ گیلانی صاحب
زینت آستانہ عالیہ غوثیہ منوریہ ڈھیرشریف اٹک۔۔۔۔۔۔

26/06/2025
تقریب قل بمقام۔ جھنگی شکرگڑھزیرصدارتخطیب العصر حضرت علامہ پیرسیدعنایتﷲشاہ گیلانی صاحب(زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ ...
26/06/2025

تقریب قل
بمقام۔ جھنگی شکرگڑھ
زیرصدارت
خطیب العصر حضرت علامہ پیرسیدعنایتﷲشاہ گیلانی صاحب(زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ منوریہ ڈھیرشریف اٹک)
خصوصی خطاب
حضرت علامہ صاحبزادہ سیدثناءﷲشاہ گیلانی صاحب(زینت آستانہ عالیہ غوثیہ منوریہ ڈھیرشریف اٹک)
برائے ایصال ثواب
چیئرمین محمد رشید شاکر۔ صوفی محمدحنیف کی والدہ مرحومہ کی ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت فرمائی
دعا ہے ﷲکریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے
آمین بجائے سید المرسلین ﷺ

سالانہ برسی حضرت علامہ محمد ریاض چشتی رحمہ ﷲ کی ایصال ثواب کی پروقار تقریب کی صدارت یادگار اسلاف حضرت قبلہ پیرسیدعطاءﷲشا...
24/06/2025

سالانہ برسی
حضرت علامہ محمد ریاض چشتی رحمہ ﷲ کی ایصال ثواب کی پروقار تقریب کی صدارت یادگار اسلاف حضرت قبلہ پیرسیدعطاءﷲشاہ گیلانی صاحب (سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ منوریہ ڈھیرشریف اٹک) نے فرمائی اور دیگر ضلع اٹک کی معروف شخصیات (علماء مشائخ شیوخ الحدیث ) نے شرکت فرمائی دعا ہے کریم آقا ﷺ کے طفیل مالک کریم حضرت صاحب کے درجات بلند فرمائے
آمین بجائے سید المرسلین ﷺ

  قبلہ  #پیرسیدعطاءﷲشاہ گیلانی صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ کی فاتحہ خوانی کیلے علماء و مشائخ سیاسی وسماجی شخضیات کی تشریف آوری۔...
18/06/2025


قبلہ #پیرسیدعطاءﷲشاہ گیلانی صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ کی فاتحہ خوانی کیلے علماء و مشائخ سیاسی وسماجی شخضیات کی تشریف آوری۔۔۔۔۔۔

15/06/2025

دُرِّ منثورِ قرآں کی سِلکِ بَہی
زوجِ دو نورِ عفَّت پہ لاکھوں سلام
یعنی عثمان صاحبِ قمیصِ ہُدیٰ
حُلّہ پوشِ شہادت پہ لاکھوں سلام

*الفاظ و معانی*

دُرِّ مَنْثُورِ قرآں: قرآنِ پاک کے بکھرے ہوئے موتی

سِلْک ِبَہی: خوبصورت ہار

زَوجِ دو نُورِ عِفّت: دو عِفّت مآب نُورانی شہزادیوں کے شوہر

صاحبِ قمیصِ ہُدیٰ: ہدایت کی قمیص والے

حُلّہ پوشِ شہادت: شہادت کا لباس پہننے والے

*شرح*

ان دو اشعار میں حضرت سیّدنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی چار خوبیاں بیان کی گئی ہیں:

(1)قراٰنِ کریم کو جَمْع کرنا

(2)سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دو شہزادیوں سے یکے بعد دیگرے نکاح کا شَرف پانا

(3)مَسْندِ خِلافت پر مُتَمَکِّن ہونا (یعنی خلیفہ بنایا جانا)

(4)شہادت کا مرتبہ پانا

ان چاروں خوبیوں کی مختصر تفصیل درجِ ذیل ہے:

*دُرِّ منثورِ قرآں کی سلکِ بہی* حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مبارک دور میں جمعِ قرآن کے تین کام کئے گئے:
(1)حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے دورِ خلافت میں قرآن کریم جو تحریر کیا گیا تھا وہ مختلف صحیفوں (اجزاء)میں تھا ان تمام اجزاءکو ایک مصحف ( کتاب ) میں نقل کیا گیا

(2)اُس مُصْحَف کے مختلف نسخے تیار کرکے اسلامی حکومت کے اہم شہروں میں بھیجے گئے

(3)شروع اسلام میں قرآن کریم کو اپنے اپنے لہجے کے مطابق پڑھنے کی اجازت تھی، یوں مختلف لوگوں کے پاس مختلف لہجوں کے اعتبار سے لکھے ہوئے نسخے موجود تھے ۔ ان مختلف لہجوں والے نسخوں پر تلاوت کرنا جھگڑے کا باعث بن رہاتھا،چنانچہ فتنہ کو ختم کرنے کے لئے آپ نے ایسے تمام نسخے تلف کروا دئیے اور اللہ تعالٰی کی جانب سے نازل کردہ ،اصل لغت قریش والے نسخے کو باقی رکھا اور اسی کو عام کیا تاکہ تمام امت ایک لُغَت پر جمع ہو جائے، ان وُجوہات کی بنا پر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو’’جامعُ القراٰن‘‘ کہا جاتا ہے۔

(فتاویٰ رضویہ،ج26، ص441،452 ملخصا)

*زَوجِ دو نُورِ عفّت* سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیّدنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نکاح اپنی شہزادی حضرت سیدتنا رُقَیَّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے اور ان کے وصال کے بعدحضرت سیدتنااُمِّ کُلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے فرمایا۔ (آپ کے علاوہ)دنیا میں ایسا کوئی(شخص)نہیں جس کے نکاح میں نبی کی دو بیٹیاں آئی ہوں! اس لئے آپ کو ذُوالنُّورَین(یعنی دونُور والا)کہا جاتا ہے۔

(مراٰۃ المناجیح،ج8،ص405)

Address

Rawalpindi Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darbar e Aliya Dhair Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share