Zarb E Zulfiqar

Zarb E Zulfiqar جاء الحق وزهق الباطل• إن الباطل كان زهوقا

Another day another son 💔بلوچستان:آواران میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 7 بٹالین بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے میجر ر...
16/07/2025

Another day another son 💔
بلوچستان:

آواران میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 7 بٹالین بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے میجر رب نواز گیلانی شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ۔۔۔

اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے آمین ۔۔۔

Plj حبيبي don't do that😭🙏Don't deport Plj Habibi 😓According to data tabled in the Indian Parliament, the United Arab Emi...
15/07/2025

Plj حبيبي don't do that😭🙏
Don't deport Plj Habibi 😓

According to data tabled in the Indian Parliament, the United Arab Emirates (UAE) has deported the highest number of Indian workers, followed by Saudi Arabia and Kuwait. Specifically, the UAE has deported or issued emergency certificates to 40,088 workers, while Saudi Arabia has taken action against 28,904 illegal migrants, and Kuwait 8,234. Other Gulf countries like Qatar, Bahrain, and Oman have also deported Indian workers, though in smaller numbers.

"Rana, Pai ja, O" - Gen Musa Khan to Lt Gen Rana Bakhtiyar on 6th sep 1965, the operational order from GHQ to Corps Comm...
13/07/2025

"Rana, Pai ja, O" - Gen Musa Khan to Lt Gen Rana Bakhtiyar on 6th sep 1965, the operational order from GHQ to Corps Commander Lahore permitting initiation of hostilities along the intl. Border.

بنوں:میراخیل سے خوارج نے جسیم کو جاسوسی کے الزام میں  ذبع کر دیا ، جسیم ساکن نصرخیل لکی مروت سے تعلق رکھتا تھا ،،جسم پر ...
13/07/2025

بنوں:میراخیل سے خوارج نے جسیم کو جاسوسی کے الزام میں ذبع کر دیا ، جسیم ساکن نصرخیل لکی مروت سے تعلق رکھتا تھا ،،جسم پر گولیوں کے بھی نشان ہیں،پولیس ذرائع

‏نیشنل ہائی وے N-70 پر سر ڈھاکہ کی چڑھائی ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ رات ساڑھے 7 بجے کے قریب مسافر کوچ کا ڈرائیور چیخ اٹھا...
12/07/2025

‏نیشنل ہائی وے N-70 پر سر ڈھاکہ کی چڑھائی ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ رات ساڑھے 7 بجے کے قریب مسافر کوچ کا ڈرائیور چیخ اٹھا سامنے جدید اسلحے سے لیس دس بارہ دہشت گرد سڑک پر ناکا لگا چکے تھے۔ کوچ رکی تو قافلے کی دوسری بس بھی جامد ہو گئی۔ حملہ آوروں نے دروازے کھول کر شناختی کارڈز چھینے اور پنجابی مسافروں کو زبردستی نیچے اتارا۔ عینی شاہدین کے بقول دہشت گرد “پاکستان مردہ باد” کے نعرے لگا رہے تھے دو نوجوانوں نے گھبرا کر کہا وہ پی ٹی آئی اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ہمدرد ہیں، مگر جواب میں گالیاں سنیں اور اُنہیں بھی ہاتھ باندھ کر قریبی کھوہ کی طرف ہانک دیا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد پہاڑی کھاڑی سے فائرنگ کی آواز آئی بارہ لاشیں بغل میں شناختی کارڈ دبائے خون میں لت پت پڑی تھیں۔

یہ قتلِ عام محض درندگی نہیں، ناکام بغاوت کے ملبے تلے دم توڑتی بی ایل اے اور بی ایل ایف کی نئی معاشی حکمتِ عملی ہے۔ ایران کے دروازے بند ہوچکے ہیں ۔ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے حالیہ بیان میں تصدیق کی کہ ’’پاکستانی فوج کے ساتھ ہماری انسدادِ دہشت گردی شراکت پہلے سے کہیں مضبوط ہے، یہ گروہ اب تیسرے ممالک کے اشارے پر پلنے نہیں پاتے۔‘‘ اس مشترکہ دباؤ نے فتنہ الہندوستان کا مالیاتی پَیّہ جام کر دیا اب اُن کے پاس بھتہ خوری کے سوا کوئی چارہ نہیں۔کراچی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کمانڈر بروہی نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ تنظیم نے صرف پچھلے دو سال میں کروڑوں روپے ’’بھتہ‘‘ اور تاوان کی صورت میں جمع کیے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ ‏خاران، مستونگ اور لس بیلہ کے ٹرانسپورٹروں کو پانچ فی صد ’’تحریک ٹیکس‘‘ کی پرچیاں تھمائی جا رہی ہیں انکار پر گاڑیاں جلانے اور ڈرائیوروں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ سڑکیں، مائننگ سائٹس اور حتیٰ کہ مسافر کوچیں اب ان کے لیے چلتا پھرتا اے ٹی ایم بن چکی ہیں۔

مارچ 2025 میں جعفر ایکسپریس پر یرغمالی کارروائی کے دوران 30 سے زائد مسافروں کو قتل کرکے بی ایل اے نے عالمی توجہ تو سمیٹی، مگر جوابی آپریشن ’’گرین بولان‘‘ میں اُس کے 33 دہشت گرد مارے گئے اور باقی بچاؤ کو افغانستان کی راہ لینی پڑی۔ نتیجہ یہ کہ اب وسیع پیمانے کی وارداتیں مشکل، چھوٹے چھاپے اور شناختی قتل آسان اسی منطق نے سر ڈھاکہ کے سانحے کو جنم دیا۔

 Remember***
12/07/2025

Remember***

So called Missing persons  🤡
12/07/2025

So called Missing persons 🤡

جو نو وصول شدہ میتوں کی رسید دی گٸی ہےاس میں دو نامعلوم ولد نامعلوم سکنہ نامعلوم بھی شامل ہیںیعنی ان کی کوٸی شناخت نہیں ...
11/07/2025

جو نو وصول شدہ میتوں کی رسید دی گٸی ہے
اس میں دو نامعلوم ولد نامعلوم سکنہ نامعلوم بھی شامل ہیں
یعنی ان کی کوٸی شناخت نہیں ہے مطلب ان کے ہاس کوٸی شناختی دستاویز نہیں تھی تو پھر ان کو کیوں مارا گیا؟
شکل سے پنجاب کے رہنے لگا تو مار دیا گیا؟؟؟

پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر میں یہ سمجھتا ہوں کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں سے بلوچ سٹوڈنٹس کو نکالا جائے۔ اس کی س...
11/07/2025

پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر میں یہ سمجھتا ہوں کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں سے بلوچ سٹوڈنٹس کو نکالا جائے۔ اس کی سب سے اہم وجہ یونیورسٹی کے ماحول میں انتہا پسندی پنجابی سٹوڈنٹس کے ساتھ پنجاب کی ہی یونیورسٹیوں میں ظلم اور جبر ہے۔ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں اب بھی بلوچ سٹوڈنٹس گروہوں کی صورت رہتے ہیں جو کہ اساتذہ کو حراساں کرنے دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرتے ہیں۔

جب بھی یونیورسٹیوں کا عملہ حرکت میں آتا ہے یا پنجاب پولیس لیکر جاتی ہے تو حسب معمول victim card کا استعمال کرتے ہیں۔ کوئی بھی بلوچ سٹوڈنٹ پنجاب کی کسی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے پکڑا جائے تو بھی مہرنگ سمیت تمام بلوچ سرداروں کا وہی پرانا رنڈ # رونا شروع ہو جاتا ہے۔

پاکستان کو بننے سے لیکر اب تک چند مٹھی بھر بلوچ پاکستان مخالف بیانات گھڑتے آ رہے ہیں وہ ختم ہوتے ہیں تو ان کی اولادیں ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم بلوچ سٹوڈنٹس نہ صرف خود ذہن سازی کا شکار ہیں بلکہ وہ پنجاب کے سٹوڈنٹس کی بھی ذہن سازی کر رہے ہیں۔

کوٹہ سسٹم سے پنجاب میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں پھر ملک سے باہر فرار ہوتے ہیں اور غریب بلوچوں کو استعمال کر کے بلوچستان میں انہی پنجابیوں مزدورں کو مارتے ہیں۔

بلوچستان کا غریب بلوچ ابھی بھی غریب اور لاچار ہے جب کہ بلوچستان کی قسمت ان بلوچ سرداروں کے ہاتھ ہے جو ریاست سے لیکر کھانا تو جانتے ہیں مگر ریاست کے ساتھ ملکر چلنا پسند نہیں کرتے۔

جب بھی ریاست نے ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کی بات کی تو پاکستان نیشنل اسمبلی سے چیخ و پکار شروع ہو جاتی ہے اور آپریشن روک جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال آج سے چھ ماہ پہلے کی ہے جب نئی حکومت آتے ہی بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی بات چلی اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی نے اس کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ مہرنگ بلوچ سمیت تمام ریاست مخالف تحریکوں کا ساتھ دینے کا علان کیا گیا۔

  پنجاب کے 12 مسافر لورا لائی سرڈاکی ڈیرہ غازی خان روڈ  کے مقام پر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد شہید کر دئیے گئے، جن میں ...
11/07/2025


پنجاب کے 12 مسافر لورا لائی سرڈاکی ڈیرہ غازی خان روڈ کے مقام پر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد شہید کر دئیے گئے، جن میں دو مسافر عثمان طور، جابر طور کا تعلق ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور سے تھا وہ اپنے والد نذیر طور کے جنازے کے لیے کوئٹہ سے واپس آ رہے تھے
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

"ایک گھر تھا، جہاں قہقہے گونجتے تھے… اب وہی گھر جنازوں کی گلی بن چکا ہے!"ماں نے باپ کی میت کے سرہانے بیٹھ کر تکیے میں من...
11/07/2025

"ایک گھر تھا، جہاں قہقہے گونجتے تھے… اب وہی گھر جنازوں کی گلی بن چکا ہے!"
ماں نے باپ کی میت کے سرہانے بیٹھ کر تکیے میں منہ چھپا تھا۔
"میرے بیٹے آ جائیں… پھر دفنا لینا… بس آخری دیدار ہو جائے…"
یہی ایک فقرہ وہ بار بار دہرا رہی تھی۔
محلے کی عورتیں دلاسے دے رہی تھیں: "اللہ صبر دے… بیٹے پہنچتے ہوں گے…"
فون آیا… "بی بی جی، معاف کرنا… دونوں بیٹے راستے میں…" "ہاں ہاں، پہنچ گئے؟" ماں بولی۔ "نہیں… مار دیے گئے ہیں…" خاموشی… اور پھر ایک ایسی چیخ، جو محلے کی چھتوں پر جا ٹکرائی…
💔
پھر کچھ گھنٹوں بعد دروازے پر شور ہوا۔
ایک گاڑی، پھر دوسری… اور پھر… ایمبولینس… ماں دوپٹے کے پلو سے آنسو پونچھتی، جلدی سے دروازے تک پہنچی… "میرے بچے آ گئے؟"
دروازہ کھلا… آگے ان کے بیٹے نہیں، ان کے جنازے تھے دو سفید کفن… خون آلودہ، خاموش… جنہیں چند لمحے پہلے ماں دعاؤں کے سائے میں روانہ کر چکی تھی۔

ماں وہیں دروازے پر گرتی چلی گئی۔ چیخ نکلی، لیکن آواز کہیں گم ہو گئی۔

👣
پہلا جنازہ صحن میں رکھا گیا — چھوٹا بیٹا… جو ہمیشہ ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوتا تھا…

دوسرا جنازہ بھی رکھ دیا گیا — بڑا بیٹا… جس نے وعدہ کیا تھا: "امی، اس بار عید پر کچھ لے کر آؤں گا…" اور اندر…
تیسرا جنازہ پہلے سے موجود تھا — باپ، جن کے جنازے کے لیے بیٹے آ رہے تھے…
ماں اپنے ہاتھوں سے بچوں کے چہرے کھولتی گئی، اور ہونٹوں سے بس اتنا بولتی رہی:

"ابا کو تم نے کندھا دینا تھا نا…؟
کیوں ساتھ جا رہے ہو بیٹا…؟
چھوڑ کر کیوں جا رہے ہو…؟"
پھر اُس نے تینوں جنازوں کے قریب بیٹھ کر ہاتھ جوڑ لیے، اور زمین پر ماتھا رکھ دیا
"میرے اللہ! مجھے بھی اٹھا لے… یہ دنیا اب میرے لیے نہیں…"

🌑
دروازے پر بھیڑ تھی، اندر خاموشی… چار جنازے اٹھنے تھے…
باپ، دو بیٹے… اور چوتھا جنازہ انسانیت کا…

اے ربّ العالمین!
یہ ماں اب صرف اولاد سے نہیں، پوری دنیا سے تھک چکی ہے… اس پر رحم فرما! ان مظلوموں کو شہداء میں شامل فرما! اور ان درندوں کو دنیا میں ذلیل، آخرت میں جہنم کا ایندھن بنا! آمین، آمین، آمین

Address

Rawalpindi Cantonment

Telephone

+923077222880

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarb E Zulfiqar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zarb E Zulfiqar:

Share